امریکہ نے 64 سال بعد ایران میں فوجی بغاوت میں مداخلت کرنے کی
خفیہ دستاویزات شائع کردیں
نیوز نور : امریکی محکمہ خارجہ کے شعبہ آرکائیو کی جانب سے 18
اگست 1953 کو ایران میں فوجی بغاوت کے لئے امریکی مداخلت کے حوالے سے خفیہ
دستاویزات جاری کردئے ہیں۔
عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی
محکمہ خارجہ کے شعبہ آرکائیو کی جانب سے 18 اگست 1953 کو ایران میں فوجی بغاوت کے
لئے امریکی مداخلت کے حوالے سے خفیہ دستاویزات جاری کردئے ہیں۔
گزشتہ جمعرات کے روز جاری ہونے والی خفیہ دستاویزات میں 64 سال
پہلے ایران میں ہونے والی فوجی بغاوت کے حوالے سے خفیہ آپریشن کی تفصیلات شامل
ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ دستاویزات سے پہلے بھی ایران میں فوجی
بغاوت کے حوالے سے امریکی اور برطانوی خفیہ ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے اہم انکشافات
کئے جاچکے تھے۔
واضح رہے کہ 18 اگست 1953
میں ایران میں وزیراعظم ڈاکٹر مصدق کی سربراہی میں اس وقت کی حکومت کو فوجی بغاوت
اور امریکی حمایت کے ذریعے ہٹا دیا گیا جس کے بعد میجر جنرل فضل اللہ زاہدی نے ملک
میں حکومت کی تشکیل کی ذمہ داری لی تھی۔