تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور :معروف پاکستانی اہلسنت عالم دین اورچیئرمین تحریک لبیک یارسول اللہ (ص)نےلاہور میں سالانہ فکر امام حسینؑ کانفرنس سے خطاب کے دوران حضرت امام حسینؑ کی قربانی کو قیامت تک اہل اسلام کیلئے مشعل راہ قرار دہتے ہوئے کہا ہے کہ آپؑ کے سیرت و کردار سے اُمت مسلمہ کے قلوب قیامت تک منور ہوتے رہیں گے۔

نیوز نور : امریکہ میں قائم عالمی اسلامی مرکز کے سربراہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے پر ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر تنقید کرتے ہوئے اس سمجھوتے کو عالمی امن کی مزید مضبوطی کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں ایک امریکی شہری کی حیثیت سے اپنے صدر سے بالکل مایوس ہوچکا ہوں

نیوز نور : اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین اور حوزہ علمیہ کےاستاد نے نمازکو بحرانوں کی مینجمنٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عاشورا کا ایک اہم پیغام اورعاشورائی طرززندگی کی ایک اہم صفت نمازکو اول وقت پڑھنا ہے۔

نیوز نور : لبنان کے صدر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے لبنان کے اندرونی معاملات میں کوئی مداخلت نہیں اور اس مسئلے کا دعوی کرنے والے اپنے دعوے کے حوالے سے ثبوت بھی پیش نہیں کرسکتے۔

نیوز نور : پاکستان کے نامور اہلسنت عالم دین اور سنی تحریک کے سربراہ نے کہا ہے کہ امام عالمی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام نے ظالم و جابر کے سامنے ڈٹ جانے اور مظلوموں کیلئے آواز بلند کرنے کا درس دیا۔

  فهرست  
   
     
 
    
عالمی القدس فاؤنڈیشن :
عرب ممالک میں اختلافات کا سب سے زیادہ فائدہ اسرائیل کو پہنچا ہے

نیوز نور : مقبوضہ بیت المقدس کے دفاع کے لیے سرگرم عالمی القدس فاؤنڈیشن نے کہا ہےکہ عرب ممالک کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کا سب سے زیادہ فائدہ اسرائیل کوپہنچا اور نقصان عرب ممالک کے ساتھ فلسطینی قوم کو بھی پہنچا ہے۔

استکباری دنیا صارفین۳۳۱ : // تفصیل

عالمی القدس فاؤنڈیشن :

عرب ممالک میں اختلافات کا سب سے زیادہ فائدہ اسرائیل کو پہنچا ہے

نیوز نور : مقبوضہ بیت المقدس کے دفاع کے لیے سرگرم عالمی القدس فاؤنڈیشن نے کہا ہےکہ عرب ممالک کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کا سب سے زیادہ فائدہ اسرائیل کوپہنچا اور نقصان عرب ممالک کے ساتھ فلسطینی قوم کو بھی پہنچا ہے۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق عالمی القدس فاؤنڈیشن کے بیروت میں قائم صدر دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ صہیونی ریاست کی پہلی اور آخری خواہش ہی نہیں بلکہ کوشش بھی عرب اور مسلمان ممالک کے درمیان تنازعات پیدا کرنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر اور دوسرے خلیجی ممالک کےدرمیان پائے جانے والے اختلافات کا سب سے بڑھ کر اسرائیل کو فائدہ پہنچا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب ممالک میں اختلافات اسرائیل کے مفادات میں شامل ہے۔

القدس فاؤنڈیشن کے بیان میں کہا گیا ہے  کہ قطر کا محاصرہ اور عرب ممالک کے درمیان  میں اختلافات مسلم امہ کی وحدت پر کاری ضرب ہے  اور یہ مسلم امہ کے مرکزی حل طلب مسئلہ القدس کو نقصان پہنچانے کا موجب بنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب صہیونی ریاست کا بیت المقدس قبضے کے پچاس سال مکمل ہوئے ہیں اور صہیونی ریاست القدس پرقبضے کو سلور جوبلی کے طورپر منا رہی ہے ایسے میں مسلمان ممالک بالخصوص عرب ملکوں کے درمیان کشیدگی کا فائدہ صرف اسرائیل کو پہنچ رہا ہے۔

القدس فاؤنڈیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں عرب ممالک  کےدرمیان کشیدگی کو انتہائی افسوسناک اور خطرناک قرار دیتے ہوئےعرب ممالک  پر باہمی اتفاق اور اتحاد پر زور دیتے ہوئے بیت المقدس کے دفاع کے لیے مل کر کوششیں کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

واضح  رہےکہ حال ہی میں خلیجی ممالک  کے درمیان اختلافات پیداہوئے ہیں اور سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر کا معاشی اور سفارتی بائیکاٹ کردیا ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر