تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:ایرانی صدر کے معاون نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عالمی سطح پر غیر مہذبانہ رفتار امریکہ کے لئے شرم آور ہے جو دنیا میں سپر پاور ہونے کا مدعی ہے سعودی عرب ام الفساد اور دہشت گردی کے فروغ کا اصلی مرکز ہے جسے امریکی سرپرستی حاصل ہے۔

نیوزنور:روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی سربراہی والا اتحاد دہشت گرد گروہ جبھۃ النصرہ کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

نیوزنور:بحرین کی تنظیم برائے انسانی حقوق کے صدر نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کے ظلم وستم اور اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود بحرین میں انسانی حقوق کا کام بند نہیں کریں گے۔

نیوزنور:ایک امریکی روزنامے نے لکھا ہے کہ وائٹ ہاوس ایران پر حملہ کرنے کا بہانہ تلاش رہا ہے حالانکہ ٹرمپ کو ایرانی تاریخ سے عبرت حاصل کرنا چاہئے۔

نیوزنور:فلپائن کے صدرنے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا کے دورے کی دعوت مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی امریکا نہیں جائیں گے۔

  فهرست  
   
     
 
    
ایرانی وزیر خارجہ :
امریکہ ایران میں نظام بدلنے کے بجائے اپنے نظام کی فکر کرے

نیوز نور : اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے امریکی حکام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران میں نظام کی تبدیلی کے بجائے اپنے ملک کے نظام کو بچانے کی کوشش کریں۔

استکباری دنیا صارفین۲۰۶ : // تفصیل

ایرانی وزیر خارجہ :

امریکہ ایران میں نظام بدلنے کے بجائے اپنے نظام کی فکر کرے

نیوز نور : اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے امریکی حکام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران میں نظام کی تبدیلی کے بجائے اپنے ملک کے نظام کو بچانے کی کوشش کریں۔

عالمی ارد وخبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق  ایرانی وزیر خارجہ ’’محمد جواد ظریف‘‘ نے اپنے ٹویٹر پیغامات میں کہا کہ امریکی حکام غیرقانونی پالیسی اور نظام بدلنے کی مبہم سوچ اپنانے سے پہلے تاریخ کا مطالعہ کرکے اس سے سبق حاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ 1953 میں ایران میں فوجی بغاوت کی شرمناک شکست اور پھر 1979 میں اسلامی انقلاب کی مثالی کامیابی سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ ایرانی عوام اپنے مستقبل کے لئے بیرونی سازشوں کا طاقت کے ساتھ مزاحمت کرتے ہیں۔

موصوف وزیر خارجہ نے کہا کہ چند دہائیوں سے نظام کی تبدیلی اور پابندیوں کی حکمت عملی پر چلنے کے بعد امریکہ نے ایران میں 1953 کے واقعے پر معافی مانگ لی اور اس بات کو تسلیم کیا کہ مذاکرات ہی صرف مسئلے کا حل ہے۔

محمد جواد ظریف نے مزید کہا کہ ایران میں 75 فیصد عوام انتخابات اور بیلٹ باکسز پر یقین رکھتے ہیں لہذا امریکہ ہمارے نظام تبدیل کرنے کے بجائے اپنے نظام کو بچانے کا خیال کریں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر