تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور :17 نومبر/ میانمار فوج کے سربراہ نے کہاہے کہ بدھ مت کے پیروکاروں کے راضی ہونے تک بنگلادیش ہجرت کر جانے والے روہنگیا مسلمان واپس نہیں آسکتے، روہنگیائی افراد کی اپنے گھروں کی واپسی میانمار کے حقیقی باشندوں کی رضامندی سے ہوگی اور اس مقصدکے لیے سب سے پہلے بدھ پرستوں کو راضی کرنا پڑے گا ۔

نیوز نور :17 نومبر/ عراقی فوج اور سیکورٹی فورس نے مغربی صوبے الانبار کے شہر راوہ کو بھی تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیاہے۔

نیوز نور :17 نومبر/ ترکی کے صدر نے مغربی ممالک پر شامی کردوں کی حمایت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن ممالک نے داعش کو تشکیل دیا تھا وہی آج شام کے کردوں کو مسلح کررہے ہیں۔

نیوز نور :17 نومبر/ تہران کےخطیب جمعہ نے خطے کے حساس شرائط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاہےکہ  مسلمانوں کو باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ دشمنوں کے منصوبوں کو ناکام بنانا چاہیے۔

نیوز نور :17 نومبر/ جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی ممالک سعودی اقدامات اور مہم جوئی پر کسی بھی صورت میں خاموش نہیں رہیں گے۔

  فهرست  
   
     
 
    
روسی سفیر:
حزب اللہ اور حماس دہشت گرد تنظیمیں نہیں ہیں

نیوزنور:مقبوضہ فلسطین میں روس کے سفیر نے کہا ہے کہ حماس اور حزب اللہ کسی بھی صورت میں دہشت گرد تنظیمیں نہیں ہیں۔

دینی و مذھبی رواداری صارفین۳۵۱ : // تفصیل

روسی سفیر:

حزب اللہ اور حماس دہشت گرد تنظیمیں نہیں ہیں

نیوزنور:مقبوضہ فلسطین میں روس کے سفیر نے کہا ہے کہ حماس اور حزب اللہ کسی بھی صورت میں دہشت گرد تنظیمیں نہیں ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘نے تسنیم کے حوالے سےنقل کیاہےکہ تل ابیب میں روسی سفیر الیکزینڈر شین نے کہا ہے کہ حماس اور حزب اللہ کسی بھی صورت میں دہشت گرد تنظیمیں نہیں ہیں۔

انہوں نے صیہونی چینل 9 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حزب اللہ اور حماس کو دہشت گرد تنظیمیں نہیں مانتے۔

انہوں نے حزب اللہ اور حماس کا داعش سے موازنہ کئے جانے پر سخت اعتراض کیا۔

مقبوضہ فلسطین میں روسی سفیر نے کہا کہ روس کی عدلیہ کے مطابق اندرون اور بیرون ملک اگر کوئی ہمارے ملکی مفادات کو نقصان پہنچاتا ہے اور دہشت گردانہ کارروائی کرتا ہے تو وہ ہماری نظروں میں دہشت گرد ہے اور یہ بات حماس اور حزب اللہ کے حوالے سے درست نہیں ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر