تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور :17 نومبر/ میانمار فوج کے سربراہ نے کہاہے کہ بدھ مت کے پیروکاروں کے راضی ہونے تک بنگلادیش ہجرت کر جانے والے روہنگیا مسلمان واپس نہیں آسکتے، روہنگیائی افراد کی اپنے گھروں کی واپسی میانمار کے حقیقی باشندوں کی رضامندی سے ہوگی اور اس مقصدکے لیے سب سے پہلے بدھ پرستوں کو راضی کرنا پڑے گا ۔

نیوز نور :17 نومبر/ عراقی فوج اور سیکورٹی فورس نے مغربی صوبے الانبار کے شہر راوہ کو بھی تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیاہے۔

نیوز نور :17 نومبر/ ترکی کے صدر نے مغربی ممالک پر شامی کردوں کی حمایت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن ممالک نے داعش کو تشکیل دیا تھا وہی آج شام کے کردوں کو مسلح کررہے ہیں۔

نیوز نور :17 نومبر/ تہران کےخطیب جمعہ نے خطے کے حساس شرائط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاہےکہ  مسلمانوں کو باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ دشمنوں کے منصوبوں کو ناکام بنانا چاہیے۔

نیوز نور :17 نومبر/ جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی ممالک سعودی اقدامات اور مہم جوئی پر کسی بھی صورت میں خاموش نہیں رہیں گے۔

  فهرست  
   
     
 
    
سعودی عرب کے بادشاہ کا اسرائیلی وزیر اعظم کو پیغام / ایران کے خلاف اتحاد کا مطالبہ

نیوزنور:اسرائيلی پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے رہنما نے فاش کیا ہے کہ سعودی عرب کے ڈکٹیٹر بادشاہ سمیت بعض عرب ڈکٹیٹر بادشاہوں نےاسرائیل کے وزير اعظم نیتن یاہو کو ایران کے خلاف متحدہ طور پر کارروائی کرنے کا پیغام ارسال کیا ہے۔

استکباری دنیا صارفین۱۴۳ : // تفصیل

سعودی عرب کے بادشاہ کا اسرائیلی وزیر اعظم کو پیغام / ایران کے خلاف اتحاد کا مطالبہ

نیوزنور:اسرائيلی پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے رہنما نے فاش کیا ہے کہ سعودی عرب کے ڈکٹیٹر بادشاہ سمیت بعض عرب ڈکٹیٹر بادشاہوں نےاسرائیل کے وزير اعظم نیتن یاہو کو ایران کے خلاف متحدہ طور پر کارروائی کرنے کا پیغام ارسال کیا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘نے مہرنیوز کے حوالے سےنقل کیاہےکہ اسرائيلی پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے رہنما نے فاش کیا ہے کہ سعودی عرب کے ڈکٹیٹر بادشاہ سمیت بعض عرب ڈکٹیٹر بادشاہوں نےاسرائیل کے وزير اعظم نیتن یاہو کو ایران کے خلاف متحدہ طور پر کارروائی کرنے کا پیغام ارسال کیا ہے۔

اسرائیلی حزب اختلاف کے رہنما کے مطابق عرب حکمرانوں نے ایران کے خلاف علاقائی اتحاد قائم کرنے کے سلسلے میں اسرائيل سے مدد طلب کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقہ میں پس پردہ اس وقت ایک بہت بڑا سیاسی کھیل جاری ہے جس کے ممکنہ طور پر جدید نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

 اس سے قبل امریکہ کے سابق وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے انسٹا گرام صفحہ پر فاش کیا تھا کہ بعض عرب ممالک نے ایران پر بمباری کا مطالبہ کیا ہے جس پر ایرانی سپاہ پاسداران کے سابق سربراہ محسن رضائی نے کہا تھا کہ ایران کی خلاف سعودی عرب کی سازشوں کا سلسلہ کوئی نیا نہیں بلکہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے ایران کےخلاف  سعودی عرب کی سازشوں کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب نے آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں بھی صدام معدوم کی وسیع پیمانے پر مدد کی تھی۔ سعودی عرب کی معاندانہ پالیسیوں پر ایران کی قریبی نظر ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر