تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور: روسی پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا میں دفاع اور امن کی کمیٹی کے سربراہ کے نے کہا ہے کہ اس بات کا امکان 100% کے قریب ہے کہ داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی موت واقع ہو چکی ہے۔

نیوزنور:ایران کے نائب وزیر خارجہ نے سعودی عرب پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے جو خطرناک کھیل شروع کر دیا ہے اس میں اسے بری طرح سے شکست ہو گی۔

نیوزنور:ترکی کے وزیر دفاع نے قطر میں فوجی اڈے ختم کرنے کی خلیج فارس تعاون کونسل کی درخواست کو ترکی کے امور میں مداخلت قرار دیا ہے۔

نیوزنور:سعودی عرب کی مسلسل گرتی ہوئی اقتصادی صورتحال کی بدولت آل سعود نے خاندان کو اپنے ساتھ رکھنے والے غیر ملکی شہریوں کو فی فرد کے حساب سے ایک سو ریال ماہانہ ٹیکس سعودی حکومت کو ادا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

نیوز نور:امریکہ کے ایک سینئر سینیٹر نے شام کی سرکاری فوج پر  امریکی فضائی حملوں کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں غیر قانونی اوربین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قراردیا۔

  فهرست  
   
     
 
    
امریکی وزیر جنگ:
شمالی کوریا کے خلاف ممکنہ جنگ کے تباہ کن نتائج برآمد ہوسکتے ہیں

نیوزنیور:امریکی وزیر جنگ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف ممکنہ جنگ علاقے کے عوام کے لئے المناک نتائج کی حامل ہو گی۔

استکباری دنیا صارفین۳۱۱ : // تفصیل

امریکی وزیر جنگ:

شمالی کوریا کے خلاف ممکنہ جنگ کے تباہ کن نتائج برآمد ہوسکتے ہیں

نیوزنیور:امریکی وزیر جنگ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف ممکنہ جنگ علاقے کے عوام کے لئے المناک نتائج کی حامل ہو گی۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘نےسحرعالمی نیٹ ورک  کے حوالے سےنقل کیاہےکہ امریکی وزیر جنگ جیمز مٹیس نے امریکی کانگریس میں ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف ممکنہ جنگ کے علاقے کے عوام کے لئے بھیانک نتائج برآمد ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ جنگ سے بچنے کی پوری کوشش کر رہا ہے اور وہ مسئلے کو سفارتی طریقے سے حل کرنا چاہتا ہے۔

امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی سرحد پر توپ، ٹینک اور میزائل تعینات کر دیئے ہیں جن سے سیؤل کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے اور ان کو تباہ کئے جانے سے قبل بھی جنوبی کوریا کے دارالحکومت کو تباہ کن نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ادھرشمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور علاقے کے بعض ملکوں کی جانب سے جاری مخاصمانہ پالیسیوں کی بنا پر وہ اپنے میزائل اور جوہری پروگراموں کو جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ امریکہ نے شمالی کوریا کے ان پروگراموں کو عالمی امن و سلامتی کے لئے بہت زیادہ خطرناک قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ اشتعال انگیز اور مخاصمانہ پالیسیوں کی بنا پر جزیرہ نمائے کوریا کی صورت حال سخت کشیدہ بنی ہوئی ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر