تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور22جنوری/ ایک صہیونی تجزیہ نگار نےاسرائیلی انٹیلی جنس ادارہ موساد کو تین ہزار بے گناہ فلسطینیوں کا قاتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ان افراد کو موساد کا نشانہ نہیں بننا چاہیے تھا کیونکہ ان میں سے اکثر بے گناہ تھے۔


نیوزنور22جنوری/ گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے قبلہ اول میں گھس کر وہاں پر موجود فلسطینی محکمہ اوقاف کے مقرر کردہ ایک محافظ کو حراست میں لے لیاجس کےنتیجے میں قبلہ اول میں سخت کشیدگی اور فلسطینیوں میں غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔

نیوز نور22جنوری/بحرین کے ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم  کے نمائندے نے آل خلیفہ رژیم  کے وفد کے اسرائیل کے سرکاری دورے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورے کا مقصد فلسطینیوں کی قاتل  حکومت کےساتھ تعلقات کو معمول پرلانا ہے ۔

نیوزنور22جنوری/اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں آباد کیے گئے یہودیوں کی تعداد 2017ء کے آخر میں 4 لاکھ 36 ہزار ہوگئی ہے۔

نیوزنور22جنوری/شام کے صدر نے کہا  ہےکہ ترکی اپنے مخالفین کو کچلنے اور شامی حکومت کے مخالفین کی مدد اور حمایت کرنے میں مصروف ہے۔
  فهرست  
   
     
 
    
شفقنا انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر:
آل خلیفہ رژیم آل سعود کی کٹھ پتلی ہے

نیوز نور : مشرق وسطیٰ امور کی ایک برطانوی ماہر اور شفقنا انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر نے آمر حکومت آل خلیفہ کو آل سعود کی کٹھ پتلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رژیم جمہوری نواز مظاہروں کو کچلنے کیلئے آل سعود کے وحشیانہ ٹیکٹکس کا استعمال کررہی ہے۔

استکباری دنیا صارفین۳۳۴ : // تفصیل

شفقنا انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر:

آل خلیفہ رژیم آل سعود کی کٹھ پتلی ہے

نیوز نور : مشرق وسطیٰ امور کی ایک برطانوی ماہر اور شفقنا انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر نے آمر حکومت آل خلیفہ کو آل سعود کی کٹھ پتلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رژیم جمہوری نواز مظاہروں کو کچلنے کیلئے آل سعود کے وحشیانہ ٹیکٹکس کا استعمال کررہی ہے۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق پریس ٹی کے ساتھ انٹرویو میں ’’کیتھرین شاکڈم‘‘ نے آمر حکومت آل خلیفہ کو آل سعود کی کٹھ پتلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ رژیم جمہوری نواز مظاہروں کو کچلنے کیلئے آل سعود کے وحشیانہ ٹیکٹکس کا استعمال کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحرینی عوام ، حزب اختلاف جماعتوں اور  علمائے کرام کے خلاف جو پروپیگنڈا اور سازشیں کی جارہی ہیں اس کے تانے بانے سعودی عرب سے جڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف جماعتوں اور عوام کے خلاف وحشیانہ کریکڈاؤن کر کے آل خلیفہ رژیم اپنے ہی قومی مفادات کے خلاف کام کررہی ہے۔

برطانوی تجزیہ کار نے کہا کہ آل خلیفہ کی غیر مہذب شہنشاہیت کے خلاف بحرینی عوام کی حتمی فتح یقینی ہے۔

کیتھرین شاکڈم نے بحرین کے تئیں مین اسٹریم میڈیا کے جانبدارانہ رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا آل سعود کی خوشنودی کیلئے بحرین میں انقلابی تحریک کو سلطنت کے خلاف جمہوریت کے لئے ایک ناجائز تحریک کے طور پر پیش کررہا ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ بحرینی عوام صرف اور صرف جمہوری اصلاحات کی حامی ہے کہا کہ بحرین کے حقائق کی پردہ پوشی ایک بڑی ناانصافی ہے۔

واضح رہےکہ بحرین میں فروری 2011 ءسے عوام کی پرامن تحریک بدستورجاری ہے لوگ ملک میں سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کررہے ہیں تاہم جواب میں بحرینی حکومت اورآل سعود کے فوجی کارندوں نے اس عرصے میں سینکڑوں بحرینیوں کو شہید اورزخمی کیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں لوگوں کو کہ جن میں علماءاورسیاسی رہنما بھی شامل ہیں کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے  ۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر