تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ میانمار کی فوج نے روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام منظم منصوبہ بندی کے تحت کیا ہے۔

نیوزنور:ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے اپنی حالیہ ایران مخالف تقریر سے پورے ایران کو متحد کر دیا اور یہ بات ہمارے لئے باعث خوشی ہے۔

نیوزنور:ترکی کے صدر نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے والے اپنی ایٹمی سرگرمیوں پر نظرڈالیں، ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی حمایت صرف اسرائیل کررہا ہے۔

نیوزنور:اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب نے کہا ہےکہ سلامتی کونسل نے اسرائیل کے سامنے خود کو مفلوج ثابت کیا ہے۔

نیوزنور:امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ڈائریکٹر نے خبردار کیا ہے کہ شمالی کوریا امریکہ کو جوہری میزائل سے نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل کرنے کے قریب ہے۔


  فهرست  
   
     
 
    
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ :
حضرت علی ؑ سے لوگوں کی دشمنی ان کے عادلانہ طرز عمل اور اصول پسندی کی بنا پر تھی

نیوز نور : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا ہے کہ حضرت علی ؑ سے لوگوں کی دشمنی ان کے عادلانہ طرز عمل اور اصول پسندی کی بنا پر تھی۔

اسلامی بیداری صارفین۵۱۴ : // تفصیل

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ :

حضرت علی ؑ سے لوگوں کی دشمنی ان کے عادلانہ طرز عمل اور اصول پسندی کی بنا پر تھی

نیوز نور : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا ہے کہ حضرت علی ؑ سے لوگوں کی دشمنی ان کے عادلانہ طرز عمل اور اصول پسندی کی بنا پر تھی۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ ’’حجت الاسلام ناصر عباس جعفری‘‘ نے مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقعہ پر امت مسلمہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسجد میں دہشتگردی کی ابتدا آج سے چودہ سو سال قبل ایک بدبخت خارجی عبد الرحمن ابن ملجم نے کی اور امیر المومنینؑ کو دوران نماز زخمی کر دیااوریہی زخم ان کی شہادت کا باعث بنا اورآج اسی خارجی گروہوں کے پیروکار عبادت گاہوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور انبیاء وصحابہ کرامؓ کی قبروں کو مسمار کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حضرت علی ؑ سے لوگوں کی دشمنی ان کے عادلانہ طرز عمل اور اصول پسندی کی بنا پر تھی اورانہوں نے داخلی و خارجی سازشوں کا جس تدبر اور حکمت سے مقابلہ کیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اورحضرت علیؑ کے افکار سے درس حاصل کر کے ہر دور کی شورشوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دور عصر میں امت مسلمہ کو نہ صرف یہود و نصاریٰ کی سازشوں کا سامنا ہے بلکہ اپنے اندر موجود خارجی و تکفیری قوتیں بھی مسلمانوں کے زوال کا باعث بنی ہوئی ہیں اوریہ اندرونی و بیرونی دشمن عالم اسلام کو نقصان پہچانے کا کوئی موقعہ ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔

موسوف شیعہ عالم دین نے کہا کہ ان مذموم عناصر کو اسلام کی حقیقی تعلیمات سے شکست دی جا سکتی ہے جو اہل بیتؑ کے گھرانے سے ملتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو حضرت علی ؑ کی فہم و فراست اور جرأت و کردار کو عملی زندگیوں میں اپنانے کی ضرورت ہے کیونکہ اسلام شناسی ہی تمام مشکلات سے نبرد آزما ہونے کا بنیادی حل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت علی ؑ نے چودہ سو سال قبل واضح طور پر کہا تھا کہ کفر کی حکومت تو قائم رہ سکتی ہے لیکن ظلم کی حکومت قائم نہیں رہ سکتی۔

انہوں نے کہا کہ اگر آج امت مسلمہ اور یہود و نصاری کا موازنہ کیا جائے تو مسلمان ممالک میں مختلف طبقات مظالم کا شکار ہے یہی وجہ ہے کہ ہر جگہ بدامنی ،انتشار اور باہمی نفاق سر اٹھا رہا ہے جب کہ کفریہ معاشروں میں ارباب اقتدارکا طرز عمل اس کے برعکس ہے۔

حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ امیر المومنین ؑ کی تعلیمات کے مطابق ہر جگہ انصاف رائج ہو تو خود بخود امن قائم ہو جائے گا اسلئے حکمرانوں کو چاہیے کہ سیرت امیر المومنین ؑ پر عمل پیرا ہو کر عوام کی خدمت کریں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر