تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور : لبنان میں تعینات شام کے سفیر نے دمشق اور بیروت کے درمیان روابط کو لازوال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے متحارب گروپوں کی حمایت کا خاتمہ ایک مثبت قدم ہے۔

نیوز نور: یمن کے ایک سینئر سیاستدان نے کہاہےکہ یمنی عوام کے خلاف دشمنوں نے  خوفناک جنگ چھیڑ رکھی ہے جس کا آغاز شیطان بزرگ امریکہ نے کیا ہے ۔

نیوز نور : قطر کے وزیر خارجہ کے مشیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک سعودی قیادت کے محاصرے کے آگے گھٹنے نہیں ٹیک سکتا ہے۔

نیوز نور: بین الاقوامی امداد رسائی کی تنظیم اکسفام نے اپنے ایک بیان میں کہاہےکہ برطانیہ آل سعود کو ہتھیار فروخت کرکے  یمنی عوام کے خلاف جنگی جرائم  میں برابر کا شریک ہے۔

نیوز نور : ایرانی وزرات خارجہ کے ترجمان نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران خطے میں امن و امان اور استحکام کے حوالے سے ہر قسم کے اقدامات کا خیر مقدم کرتا ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
سینئر ترک قانون ساز:
اردوغان کو شام میں تکفیری دہشتگرد گروہوں کی حمایت کرنے کی بنا پر پابند سلاسل کیا جانا چاہئے

نیوز نور : ترکی کی فیلسٹی پارٹی کے سربراہ نے رجب طیب اردوغان کو شامی بحران اور ترکی میں پیدا ہونے والے مسائل کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اردوغان کو شام میں تکفیری دہشتگرد گروہوں کی حمایت کرنے کی بنا پر پابند سلاسل کیا جانا چاہئے۔

استکباری دنیا صارفین۳۵۳ : // تفصیل

سینئر ترک قانون ساز:

اردوغان کو شام میں تکفیری دہشتگرد گروہوں کی حمایت کرنے کی بنا پر پابند سلاسل کیا جانا چاہئے

نیوز نور : ترکی کی فیلسٹی پارٹی کے سربراہ نے رجب طیب اردوغان کو شامی بحران اور ترکی میں پیدا ہونے والے مسائل کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اردوغان کو شام میں تکفیری دہشتگرد گروہوں کی حمایت کرنے کی بنا پر پابند سلاسل کیا جانا چاہئے۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ’’دی پیوپل نیوز چینل‘‘ کے ساتھ انٹرویو میں ’’مصطفیٰ کمالاک‘‘ نے رجب طیب اردوغان کو شامی بحران اور ترکی میں پیدا ہونے والے مسائل کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اردوغان کو شام میں تکفیری دہشتگرد گروہوں کی حمایت کرنے کی بنا پر پابند سلاسل کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر رجب طیب اردوغان قومی انٹیلی جنس اداروں کے ذریعے شام میں تکفیری دہشتگردوں کو ہتھیار فراہم نہ کرتے تو پھر آج علاقائی صورتحال بحرانی نہ ہوتی اور یہ تکفیری دہشتگرد گروہ استنبول ، انقرہ جیسے ہمارے شہروں کو اپنی وحشیانہ کاروائیوں کا نشانہ نہ بناتے۔

شام میں دہشتگردوں کی حمایت کرنے کے راز کو فاش کرنے پر رکن پارلیمنٹ انیس بربراوگلو کو گرفتار کئےجانے کی مذمت اور اس پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے حامیوں کے چہروں سے پردہ اٹھانے والوں کو پابند سلاسل کرنے کے بجائے ان گروہوں کے حامیوں کو جیل میں ڈالنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی حمایت کرنے  کے الزام میں اردوغان پر عالمی فوجداری عدالت میں مقدمہ چلایا جانا چاہئے کیونکہ ہمارے پاس جو تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں اُن سے اس بات کی واضح طور پر تصدیق ہوجاتی ہے کہ رجب طیب اردوغان کی قیادت میں انقرہ حکومت شام میں سرگرم داعش اور دیگر تکفیری دہشتگردوں کی حمایت کررہی ہے۔

آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر