تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:تہران میں فلسطین کے سفیر نےکہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی نابودی تک فلسطینی گروہوں کی جد و جہد جاری رہے گی-

نیوزنور:اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک سینئرپارلیمنٹ ممبر نے میانمار کے مسلمانوں کے قتل عام کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک کے مسلمانوں کی المناک صورت حال ناقابل بیان ہے ۔

نیوزنور:امریکی ایوان نمائندگان نے روس، ایران اور شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیوں کا بل بھاری اکثریت سے منظور کر لیا ہے۔

نیوز نور: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے لبنانی پارلمینٹ کے اراکین کو عرسال خطے میں مقاومت کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ فتح باہمی اتحاد اور یکجہتی کا نتیجہ ہے۔

نیوز نور: مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے امن ایلچی نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم اپنے مذہبی تشخص کے تحفظ اور اس کی بقاء کے حوالے سے مشوش ہےاورمقبوضہ بیت المقدس اور الاقصیٰ میں جاری کشیدگی فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان مذہبی جنگ میں تبدیل ہوسکتی ہے۔ 

  فهرست  
   
     
 
    
عالمی جوہری ادارے میں تعینات ایرانی مندوب :
عالمی ایٹمی ادارہ صہیونی جوہری پروگرام کا سنجیدگی سے جائزہ لے

نیوز نور : عالمی جوہری ادارے میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے ناجائز صہیونی ریاست کے خطرناک ایٹمی سرگرمیوں پر مغربی ممالک کے دوہرے معیار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عالمی جوہری توانائی ادارے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صہیونیوں کے جوہری پروگرام کا سنجیدگی سے جائزہ لے۔

استکباری دنیا صارفین۳۲۵ : // تفصیل

عالمی جوہری ادارے میں تعینات ایرانی مندوب :

عالمی ایٹمی ادارہ صہیونی جوہری پروگرام کا سنجیدگی سے جائزہ لے

نیوز نور : عالمی جوہری ادارے میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے ناجائز صہیونی ریاست کے خطرناک ایٹمی سرگرمیوں پر مغربی ممالک کے دوہرے معیار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عالمی جوہری توانائی ادارے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صہیونیوں کے جوہری پروگرام کا سنجیدگی سے جائزہ لے۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق عالمی جوہری ادارے میں تعینات ایران کے مستقل مندوب ’’رضا نجفی‘‘ نے بورڈ آف گورنرز کی سہ ماہی اجلاس کے موقع پر صہیونی جوہری صلاحیت کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ایٹمی ادارہ صہیونی جوہری پروگرام کا سنجیدگی سے جائزہ لے۔

انہوں نے کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست کے مہلک جوہری ہتھیاروں سے علاقائی اقوام، ممالک اور دنیا کو بہت بڑا خطرہ لاحق ہے لہذا بین الاقوامی جوہری ادارہ صہیونیوں کی خطرناک ایٹمی سرگرمیوں کا نوٹس لے۔

رضا نجفی نے صہیونیوں کے جوہری پروگرام کے حوالے سے مغرب کی دوہری پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ جابر صہیونی ریاست کے ساتھ کسی بھی طرح کے جوہری شعبے میں لین دین سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست کے جوہری سائنسدانوں کو آسانی سے جوہری صلاحیت رکھنے والے دیگر ممالک کی تنصیبات تک رسائی حاصل ہے جبکہ این پی ٹی معاہدے میں شریک ممالک کے جوہری سائنسدانوں کو  صہیونیوں کے تربیت یافتہ دہشتگردوں کے ہاتھوں قتل کیا جاتا ہے۔

رضا نجفی نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے قابض صہیونی ریاست نے گزشتہ سالوں سے عالمی قوانین کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنے خطرناک جوہری پروگرام بالخصوص عسکری سرگرمیوں میں مزید اضافہ کیا جس کو بعض ممالک کی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔

رپورٹ کے مطابق بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے دوران عرب ممالک کے نمائندے نے بھی مغربی ممالک کی جانب سے صہیونیوں کے جوہری پروگرام کی حمایت کی شدید مذمت کی جبکہ اس نشست میں امریکی اور یورپی یونین کے وفود نے صہیونیوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل کو این پی ٹی معاہدے میں شامل کرانے پر تنقید کی۔

آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر