تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور22جنوری/ ایک صہیونی تجزیہ نگار نےاسرائیلی انٹیلی جنس ادارہ موساد کو تین ہزار بے گناہ فلسطینیوں کا قاتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ان افراد کو موساد کا نشانہ نہیں بننا چاہیے تھا کیونکہ ان میں سے اکثر بے گناہ تھے۔


نیوزنور22جنوری/ گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے قبلہ اول میں گھس کر وہاں پر موجود فلسطینی محکمہ اوقاف کے مقرر کردہ ایک محافظ کو حراست میں لے لیاجس کےنتیجے میں قبلہ اول میں سخت کشیدگی اور فلسطینیوں میں غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔

نیوز نور22جنوری/بحرین کے ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم  کے نمائندے نے آل خلیفہ رژیم  کے وفد کے اسرائیل کے سرکاری دورے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورے کا مقصد فلسطینیوں کی قاتل  حکومت کےساتھ تعلقات کو معمول پرلانا ہے ۔

نیوزنور22جنوری/اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں آباد کیے گئے یہودیوں کی تعداد 2017ء کے آخر میں 4 لاکھ 36 ہزار ہوگئی ہے۔

نیوزنور22جنوری/شام کے صدر نے کہا  ہےکہ ترکی اپنے مخالفین کو کچلنے اور شامی حکومت کے مخالفین کی مدد اور حمایت کرنے میں مصروف ہے۔
  فهرست  
   
     
 
    
قبلہ اول کے امام و خطیب :
فلسطینی عوام ماہ صیام کا آخری عشرہ قبلہ اول کے لیے وقف کردیں

نیوز نور : فلسطین کے ممتاز عالم دین اور سپریم اسلامک کونسل کے چیئرمین نے فلسطینی قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ ماہ صیام کا آخری عشرہ قبلہ اول میں گذارنے کے لیے وقف کردیں۔

اسلامی بیداری صارفین۳۲۴ : // تفصیل

قبلہ اول کے امام و خطیب :

فلسطینی عوام ماہ صیام کا آخری عشرہ قبلہ اول کے لیے وقف کردیں

نیوز نور : فلسطین کے ممتاز عالم دین اور سپریم اسلامک کونسل کے چیئرمین نے فلسطینی قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ ماہ صیام کا آخری عشرہ قبلہ اول میں گذارنے کے لیے وقف کردیں۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق قبلہ اول کے امام و خطیب ’’الشیخ عکرمہ صبری‘‘ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قبلہ اول پوری فلسطینی قوم کو پکار رہا ہے۔

انہوں نے  ماہ صیام کو قبلہ اول سے اپنا تعلق مضبوط بنانے کا بہترین موقع  قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی شہری اعمال صالحہ، اعتکاف، عبادات اور نمازوں کی ادائیگی کے لیے قبلہ اول کی طرف رخت سفر باندھ لیں۔

انہوں نے کہا کہ اعتکاف سنت نبوی ہے اور فلسطینی قوم کے لیے مسجد اقصیٰ سے بڑھ کر اعتکاف کی اور بہتر کوئی جگہ نہیں ہوسکتی اس لیے ماہ صیام کے آخری مبارک ایام کو قبلہ اول میں گذارنے کا عزم کریں اور صہیونی ریاست کی کھڑی کی گئی رکاوٹیں توڑ کر قبلہ اول پہنچیں۔

موصوف عالم دین نے کہا کہ  رمضان المبارک کے آخری ایام  میں جو فلسطینی شہری مسجد اقصیٰ میں آسکتا ہے وہ پہنچنے کی کوشش کرے۔

الشیخ عکرمہ صبری نے مزید کہا کہ مسجد اقصیٰ میں اعتکاف کے لیے آنے والے شہری اپنا صدقہ فطر، زکواۃ اور صدقات پہلے سے ادا کردیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر