تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور:1932 ء میں سعودی عرب کے قیام کے بعد سے آل سعود نے بادشاہت کے متضاد سیاسی ،سماجی اورمذہبی ڈھانچے کے چلینجز سے نمٹنے کیلئے وہابیت کا استعمال کیا ہے اوروہابیت کے نظرئے نے مذہبی طورپر آل سعود خاندان کی طاقت تاج اورحکومت کو جائز ٹھہرایا ہے۔

نیوز نور : بولویا کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کو وینزوئلا میں مداخلت کا خیال ترک کرنا چاہئے کیونکہ دنیا بھر میں امریکی سامراجیت دم توڑ چکی ہے۔

نیوز نور:ایران کے ایک سینئر قانون ساز نے کہاہےکہ امریکہ کی طرف سے روس اورایران پر  بیک وقت پابندیوں کو عائد کئے جانے کا مقصد دوعلاقائی اتحادیوں کے درمیان تعلقات میں شگاف پیدا کرنا تھا۔

نیوز نور:لبنان کی اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ کی سیکورٹی کونسل کےچیئرمین نے کہاہے کہ شام میں سرگرم تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف جنگ آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔

نیوز نور : لبنان کے پارلیمانی نمائندے نے کہا ہے کہ  شام فلسطین اور بیت المقدس کی حمایت کا علمبردار ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان :
امریکہ کی نئی پابندیاں ایرانی عوام کے خلاف امریکی سازش ، دشمنی اورعداوت کا مظہر ہیں

نیوز نور : اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے خلاف امریکی سینیٹ میں نئی پابندیوں کی منظوری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے ثابت ہوگیا ہے کہ امریکہ قابل اعتماد ملک نہیں اور ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیاں ایرانی عوام کے خلاف امریکی سازش ، دشمنی اورعداوت کا مظہرہیں۔

استکباری دنیا صارفین۱۶۱ : // تفصیل

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان :

امریکہ کی نئی پابندیاں ایرانی عوام کے خلاف امریکی سازش ، دشمنی اورعداوت کا مظہر ہیں

نیوز نور : اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے خلاف امریکی سینیٹ میں نئی پابندیوں کی منظوری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے ثابت ہوگیا ہے کہ امریکہ قابل اعتماد ملک نہیں اور ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیاں ایرانی عوام کے خلاف امریکی سازش ، دشمنی اورعداوت کا مظہرہیں۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق  اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ’’ بہرام قاسمی‘‘ نے ایران کے خلاف امریکی سینیٹ کی خارجہ کمیٹی میں نئی پابندیوں کی منظوری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے ثابت ہوگیا ہے کہ امریکہ قابل اعتماد ملک نہیں اور ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیاں  ایرانی عوام کے خلاف امریکی سازش ، دشمنی اورعداوت کا مظہرہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور چھہ عالمی طاقتوں کے درمیان مشترکہ ایٹمی معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ  ہے اور امریکہ نے اس معاہدے پر دستخط کئے ہیں اور امریکہ کو اپنے قول و فعل اور بین الاقوامی عہد پر عمل کرنا چاہیے ورنہ بین الاقوامی معاہدوں اور اسناد کی کوئی حیثیت باقی نہیں رہےگی۔

موصوف ترجمان نے کہا کہ ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں حسن نیت کے ساتھ عمل کیا ہے اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے اس کی متعدد رپورٹوں میں تائيد بھی کردی ہے لیکن اس کے باوجود امریکہ اس مشترکہ معاہدے کی صریح خلاف ورزی کا ارتکاب کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی امریکہ کی ایرانی قوم کے ساتھ آشکارا دشمنی کا مظہر ہے۔

بہرام قاسمی نے مزید کہا کہ ایران بین الاقوامی سطح پر امریکہ کے خلاف قانونی اقدام عمل میں لائے گا اور ایران امریکہ کو منہ توڑ جواب دےگا کیونکہ ایران کو اپنے قومی اور ملکی  دفاعی معاملے  پر کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر