تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:عراقی وزیراعظم نے کہا ہے کہ نام نہادداعشی خلافت کی مذہبی علامت سمجھی جانے والی جامع مسجد النوری کی دھماکے میں شہادت دہشت گرد گروپ داعش کا اعتراف شکست ہے۔

نیوزنور:ایک صیہونی روزنامےنے اپنے ایک  مقالے میں لکھا ہے کہ سعودی شہزادے محمد بن سلمان جو اپنے والد کے خصوصی حکم پر سعودی عرب کے نئے ولیعہد منتخب ہوئے ہیں نے اپنا نیا عہدہ سنبھالنے سے قبل اعلی صیہونی حکام سے ملاقات کی ۔

نیوزنور:یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ صیہونی حکومت کے ساتھ مل کر علاقے پر تسلط جمانے کی کوشش کر رہا ہے-

نیوزنور:ایران کے ایک بزرگ شیعہ عالم دین نے ایک بیان میں داعش پر سپاہ کے جوابی حملے کو بہترین اور مضبوط دفاع قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ یوم القدس کی ریلی میں شرکت کرنا ملک اور عالم اسلام کی سلامتی کی ضامن ہے۔

نیوز نور: یمن کےسابق صدر  نے اپنے ایک بیان میں  تحریک انصاراللہ کےساتھ اتحاد جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہےکہ سعودی جنگی اتحاد کے خلاف یمنی عوام کی حتمی فتح یقینی ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
روسی اخبار :
ایران دہشتگردی کے خلاف جنگ کا علمبردار ہے

نیوز نور : روس کے ایک مشہور روزنامہ نے اپنے اداریے میں لکھا  ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فیصلہ کن اور مؤثر کردار ادا کر رہا ہے اور اس حوالے سے اسلامی ممالک میں سرفہرست ہے۔

دینی و مذھبی رواداری صارفین۱۱۶ : // تفصیل

روسی اخبار :

ایران دہشتگردی کے خلاف جنگ کا علمبردار ہے

نیوز نور : روس کے ایک مشہور روزنامہ نے اپنے اداریے میں لکھا  ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فیصلہ کن اور مؤثر کردار ادا کر رہا ہے اور اس حوالے سے اسلامی ممالک میں سرفہرست ہے۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق روسی اخبار ’’نیزا وسمیا گازیتا‘‘نے اپنے اداریے میں لکھا کہ دوسرے مسلم ممالک کی نسبت اسلامی جمہوریہ ایران، شام اور عراق میں بدنام زمانہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش اور القاعدہ سے نمٹنے کے لیے فرنٹ لائن پر ہے۔

اخبار نے لکھا کہ القاعدہ اور داعش سعودی عرب کی پیداوار ہیں اور ریاض کی حالیہ کانفرنس میں شرکت کرنے والے ممالک میں کوئی بھی ملک ایران کی طرح دہشتگردی کا سنجیدہ مقابلہ نہیں کر رہا ہے۔

روسی اخبار نے لکھا کہ سعودی عرب دہشتگردی کے خلاف جنگ کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل نہیں ہے اور حقیقت میں داعش اور القاعدہ کے دہشتگرد  سعودی عرب کے ناجائز بیٹے ہیں۔

روسی اخبار نے کہا کہ امریکی صدر نے اپنے حالیہ جانبدارانہ موقف میں قطر اور سعودی عرب کے اختلافات کے حوالے سے ریاض کی حمایت کرتے ہوئے قطر کو دہشتگردی کا حامی ملک قرار دیا ہے۔

اخبار نے لکھا کہ حقیقت میں ٹرمپ اپنے بیانات سے واضح طور پر عوام کو فریب دینے کی کوشش کر رہا ہے کیونکہ ایسے الزامات صرف سعودی عرب کے لیے استعمال کئے جاسکتےہے۔

اخبار نے لکھا ہے کہ نائن الیون واقعے میں امریکہ پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی ایک بڑی تعداد سعودی عرب سے منسلک تھی اور ٹرمپ بھی اس حقیقت کو بخوبی جانتا ہے کیونکہ گذشتہ سال ٹرمپ نے اس حوالے سےکہا تھا کہ ریاض دہشتگردوں کی فنانسنگ کرنے والے ممالک میں دنیا کا سب سے بڑا حمایتی ملک ہے۔

 روزنامہ نیزا وسمیا گازیتا نے اپنے اداریے میں  مزید لکھا کہ تہران نے نہ صرف عالمی جوہری معاہدے کے تناظر میں اپنے تمام وعدوں پر عمل درآمد کیا ہے بلکہ بین الاقوامی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مؤثر اور تعمیری کردار ادا کر رہا ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر