تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
شامی دفاعی ماہر:
امریکہ شامی سرحدوں پر داعشی حکومت قائم کرنے کا خواہاں ہے

نیوز نور:شام کے ایک دفاعی ماہر نے اس بات کی باپت خبردار کرتے ہوئے کہ واشنگٹن شام کےسرحدی علاقوں میں داعشی ریاست قائم کرنے کی کوشش کررہاہے کہاکہ ضرورت پڑھنے پر شامی فوج الطنف اسٹریٹجک علاقے میں امریکیوں کے خلاف کاروائی کرےگی ۔

استکباری دنیا صارفین۳۷۴ : // تفصیل

شامی دفاعی ماہر:

امریکہ شامی سرحدوں پر داعشی حکومت قائم کرنے کا خواہاں ہے

نیوز نور:شام کے ایک دفاعی ماہر نے اس بات کی باپت خبردار کرتے ہوئے کہ واشنگٹن شام کےسرحدی علاقوں میں داعشی ریاست قائم کرنے کی کوشش کررہاہے کہاکہ ضرورت پڑھنے پر شامی فوج الطنف اسٹریٹجک علاقے میں امریکیوں کے خلاف کاروائی کرےگی ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیا کےساتھ انٹرویو میں ’’محمد عیسیٰ ‘‘نے اس بات کی باپت خبردار کرتے ہوئے کہ واشنگٹن شام کےسرحدی علاقوں میں داعشی ریاست قائم کرنے کی کوشش کررہاہے کہاکہ ضرورت پڑھنے پر شامی فوج الطنف اسٹریٹجک علاقے میں امریکیوں کے خلاف کاروائی کرےگی ۔

انہوں نے کہاکہ مغربی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف شامی فوج اوراسکے اتحادیوں کی پے درپے کامیابیوں کے باعث بشارالاسد کو اقتدار سے ہٹانے کا امریکی منصوبہ پوری طرح ناکام ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ الطنف علاقے میں امریکی میزائلوں کی تنصیب  کا مقصد شام ،عراق اوراردنی سرحد پر ایک داعشی ریاست قائم کرنا ہے تاکہ   شام کو عراق اورایران سے  علحیدہ کیا جاسکے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ اس منصوبے کے تحت شام کو ایک ایسے  کمزور ملک میں تبدیل کرنا چاہتا ہے جو علاقے میں کسی طرح کاکردار ادا کرنے کا اہل نہ ہو۔

انہوں نے کہاکہ داعشی ریاست کا قیام قطر ۔سعودی عرب گیس پایپ لائن کو ترکی کےراستے یورپ تک لے جانے کی راہ  ہموار کرنا ہے۔

انہوں نےکہاکہ شامی فوج  عراقی سرحدکی اورپیش قدمی اورخود کو حشد الشعبی سے منسلک کرکے  امریکہ کے منصوبوں کو ناکام بنادےگی ۔

الطنف میں تعینات امریکی فورسز کےساتھ کسی بھی طرح کے براہ راست فوجی تصادم کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ  شامی فوج ضرورت پڑنے پراپنی سرزمین پر  امریکیوں کے خلاف نبردآزما ہونے کیلئے آمادہ ہے۔

ادھر ایک سرکاری بیان میں  روسی  وزارت دفاع کی جانب سے خدشہ ظاہرکیاگیا ہےکہ اگر چہ الطنف میں امریکی میزائلوں کی تنصیب کا مقصد شام میں داعش کے خلاف استعمال بتایا جارہاہے لیکن خطرہ ہےکہ یہ میزائل  شامی حکومتی افواج کے خلاف استعمال کئے جائیں گے۔

 امریکہ نے مشرقی شامی علاقے میں الطنف میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے بہانے ہیمارس  میزائل لانچرس اردن کےسرحد سے ہٹا کر شامی سرحد کےقریب منتقل کردے ہیں جہاں انہیں مغربی افواج اورشامی دہشتگرد استعمال کررہے ہیں۔

روسی وزارت دفاع نے تاہم کہاہےکہ  یہ میزائل داعش سے لڑنے والے فوجیوں کے خلاف بھی استعمال ہوسکتے ہیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر