تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور :17 نومبر/ میانمار فوج کے سربراہ نے کہاہے کہ بدھ مت کے پیروکاروں کے راضی ہونے تک بنگلادیش ہجرت کر جانے والے روہنگیا مسلمان واپس نہیں آسکتے، روہنگیائی افراد کی اپنے گھروں کی واپسی میانمار کے حقیقی باشندوں کی رضامندی سے ہوگی اور اس مقصدکے لیے سب سے پہلے بدھ پرستوں کو راضی کرنا پڑے گا ۔

نیوز نور :17 نومبر/ عراقی فوج اور سیکورٹی فورس نے مغربی صوبے الانبار کے شہر راوہ کو بھی تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیاہے۔

نیوز نور :17 نومبر/ ترکی کے صدر نے مغربی ممالک پر شامی کردوں کی حمایت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن ممالک نے داعش کو تشکیل دیا تھا وہی آج شام کے کردوں کو مسلح کررہے ہیں۔

نیوز نور :17 نومبر/ تہران کےخطیب جمعہ نے خطے کے حساس شرائط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاہےکہ  مسلمانوں کو باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ دشمنوں کے منصوبوں کو ناکام بنانا چاہیے۔

نیوز نور :17 نومبر/ جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی ممالک سعودی اقدامات اور مہم جوئی پر کسی بھی صورت میں خاموش نہیں رہیں گے۔

  فهرست  
   
     
 
    
ممتاز ایرانی شیعہ عالم دین :
یوم القدس فلسطین کےاہداف کے دفاع کے لیےمسلمان ملتوں کےاتحاد کی علامت ہے

نیوز نور : اسلامی جمہوریہ ایران کے ممتاز شیعہ عالم دین اور صوبہ ایلام کےمحکمہ اسلامی تبلیغات کی رابطہ کونسل کے سربراہ نےکہا ہےکہ یوم القدس فلسطین کےاہداف کے دفاع کے لیےمسلمان ملتوں کےاتحاد کی علامت ہے۔

اسلامی بیداری صارفین۲۳۴ : // تفصیل

ممتاز ایرانی شیعہ عالم دین :

یوم القدس فلسطین کےاہداف کے دفاع کے لیےمسلمان ملتوں کےاتحاد کی علامت ہے

نیوز نور : اسلامی جمہوریہ ایران کے ممتاز شیعہ عالم دین اور صوبہ ایلام کےمحکمہ اسلامی تبلیغات کی رابطہ کونسل کے سربراہ نےکہا ہےکہ یوم القدس فلسطین کےاہداف کے دفاع کے لیےمسلمان ملتوں کےاتحاد کی علامت ہے۔

عالمی اردو خبرر ساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے ممتاز شیعہ عالم دین اور صوبہ ایلام کےمحکمہ اسلامی تبلیغات کی رابطہ کونسل کے سربراہ ’’حجت الاسلام علی چراغی پور‘‘ نے صوبے میں یوم القدس کے حوالے سےمنعقد ہونے والی ایک نشست میں کہا کہ حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے فرمان کے مطابق ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کو یوم القدس کا نام دیا گیا ہے جو کہ فلسطین کےاہداف کے دفاع کے لیےمسلمان ملتوں کےاتحاد کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ۱۹۷۹ء سے اب تک ہرسال ماہ مبارک رمضان کےآخری جمعہ کو عالم اسلام فلسطین کی مظلوم عوام اوربیت المقدس کی حمایت اورغاصب صہیونی حکومت سےاپنی نفرت وبیزاری کا اعلان کرتا ہے۔

انہوں نے یوم القدس کی ریلیوں کو درحقیقت فلسطین کی مظلوم ملت کے دفاع میں عالم اسلام کے اتحادووحدت کی علامت قراردیتے ہوئے کہا  کہ فلسطین اوردیگرمظلوموں کے دفاع کےعلمبردارکے عنوان سے دیگرممالک کی نسبت اسلامی جمہوریہ ایران میں عظیم الشان ریلیاں منعقد کی جاتی ہیں۔

حجت  الاسلام چراغی پور نے مزید کہا کہ بنابریں یوم القدس فلسطین کی نجات اورمسلمانوں کےاتحادووحدت کے لیے بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہےیہی وجہ ہےکہ گزشتہ سالوں کی نسبت ہرسال یہ پروگرام عظیم الشان طریقےسےمنعقد ہوتا ہے تاکہ غاصب صہیونی حکومت کے مقابلےمیں فلسطین کے مظلوم عوام اور بیت المقدس کی حمایت کی جاسکے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر