تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور 23 اپریل/ بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ آل خلیفہ  رژیم کےسامنے فلسطینی کاز کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہا ہے کہ بحرینی عوام  اپنے تمام جائز مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

نیوزنور23اپریل/روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی حملے سے متعلق حقائق میں تحریف کر رہے ہیں۔

نیوزنور23اپریل/ٹوئٹر پرسعودی عرب کے  سرگرم  اور شاہی خاندان کے قریبی کارکن نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں کل رات ہونے والی فائرنگ کی اصل حقیقت سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں آل سعود کے بعض اعلٰی شہزادے ملوث ہیں ڈرون کو گرانے کا واقعہ سعودی حکومت کا ڈرامہ ہے فائرنگ کے واقعہ کے بعد سعودی بادشاہ اور ولیعہد شاہی محل سے فرار ہوگئے تھے۔

نیوزنور23اپریل/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہےکہ اسرائيل کو لبنانیوں کے خلاف جارحیت سے روکنا ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

نیوزنور23اپریل/مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا  ہے کہ امام حسینؑ نے ۱۴ سو سال قبل ان دہشتگردوں کو شکست دی جو دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو اپنی پسند نا پسند میں ڈھال رہے تھے۔

  فهرست  
   
     
 
    
قطری وزیر خارجہ:
سعودی عرب اور اس کے حامی قطر کو اپنی کالونی بنانا چاہتے ہیں

نیوزنور:قطر کے وزیر خارجہ  نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے حامی قطر کو اپنی کالونی بنانا چاہتے ہیں تاہم قطر ان کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا۔

استکباری دنیا صارفین۲۹۰ : // تفصیل

قطری وزیر خارجہ:

 سعودی عرب اور اس کے حامی قطر کو اپنی کالونی بنانا چاہتے ہیں

نیوزنور:قطر کے وزیر خارجہ  نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے حامی قطر کو اپنی کالونی بنانا چاہتے ہیں تاہم قطر ان کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘نےسحر عالمی نیٹ ورک کے حوالے سےنقل کیاہےکہ قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے ایک بیان مین کہا  کہ سعودی عرب اور اس کے حامی قطر کو اپنی کالونی بنانا چاہتے ہیں تاہم قطر ان کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا۔

انہوں نے کہا کہ  ان کا ملک سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا۔

قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے قطر پر پابندیاں لگا کر اور اس کا محاصرہ کر کے اس پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگایا اور اب اس کی تردید کر رہے ہیں۔

محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ان ممالک کے بے بنیاد الزامات اور بیانات میں تضاد، ان الزامات کے جھوٹے ہونے کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔

قطر کے وزیر خارجہ نے ان اختلافات کو حل کرنے کی کویت کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان تینوں ممالک نے نہ صرف اپنے مطالبات کی فہرست جاری نہیں کی بلکہ اختلافات کا شکار ہیں کہ اپنے مطالبات کی فہرست کویت کو پیش کریں یا امریکہ کو۔

قطر کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ قطر کی اسٹریٹیجی مذاکرات پر استوار ہے اور مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہئے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر