تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور21اپریل/لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مشہور تجزیہ کار نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عربی ممالک کی اپنے پڑوسیوں کے ساتھ بات چیت بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

نیوزنور21اپریل/شیخ الازهر مصر نے تاریخ اسلام کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہےکہ قدس اسلامی ـ عربی سرزمین ہے اور ہمیشہ اسلامی سرزمین  کے طور پرباقی رہے گی۔

نیوزنور21اپریل/سرزمین عراق کےایک معروف عالم دین نے کہا ہےکہ عرب لیگ میں فلسطین کے دفاع اور وہاں کے موجودہ حالات کو بدلنے کی توانائی موجود نہیں ہے ۔

نیوزنور21اپریل/حزب الله لبنان کی ایگزیٹو کونسل کے نائب صدر نے عرب ممالک کی فوج کو شام میں داخل ہونے کے حوالہ سے کئے جانے والے ہرقسم کے فیصلہ کے سلسلے میں منتبہ کرتے ہوئے اسے ایک قسم کا تجاوز قرار دیا ہے ۔

نیوزنور21اپریل/بحرین کی سکیورٹی فورسز نے اپنے تازہ ترین اقدام میں بحرین کے روحانی رہنماء کے گھر کے اطراف میں خاردار تاروں کی باڑ لگا دی ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
روسی وزیر خارجہ:
امریکا کی جانب سے شامی حکومت کا جنگی طیارہ گرایا جانا خطرناک جارحیت ہے

نیوزنور: روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے شامی حکومت کا جنگی طیارہ گرایا جانا خطرناک جارحیت کی جانب اقدام ہے۔

استکباری دنیا صارفین۴۱۲ : // تفصیل

روسی وزیر خارجہ:

امریکا کی جانب سے شامی حکومت کا جنگی طیارہ گرایا جانا خطرناک جارحیت ہے

نیوزنور: روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے شامی حکومت کا جنگی طیارہ گرایا جانا خطرناک جارحیت کی جانب اقدام ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘نے العربیہ کے حوالے سےنقل کیاہےکہ روسی خبر رساں ایجنسی انٹرفیکس کے مطابق روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کی جانب سے شامی حکومت کا جنگی طیارہ گرایا جانا خطرناک جارحیت کی جانب اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماسکو بشار الاسد کی افواج کے خلاف طاقت کے استعمال کے حوالے سے واشنگٹن کو خبردار کر رہا ہے۔

سرگئی ریابکوف نے واضح کیا کہ امریکا کی جانب سے ممکنہ طور پر عائد کی جانے والی پابندیاں ماسکو کو مجبور کر دیں گی کہ وہ بھی اسی طرح کا جواب دے۔

ادھرایک برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریابکوف 23 جون کو سینٹ پیٹرزبرگ میں امریکی وزارت خارجہ کے سکریٹری تھامس شینن سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات میں درپیش مسائل پر بات چیت کریں گے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر