تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور : 11 دسمبر/ مقبوضہ فلسطین میں مظاہرین نے مسئلہ فلسطین کے بارے ميں سعودی عرب کے بادشاہ اور ولیعہد کی غداری اور خیانت کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان کی تصویروں کو آگ لگا کر پاؤں تلے رگڑ دیا ہے۔

نیوز نور : 11 دسمبر/ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان بعض عرب ممالک  کی ہم آہنگی سے انجام پایا ہے جس کا مقصد عرب - اسرائیل کے تعلقات کو معمول پر لانا اور مسئلہ فلسطین کو سرد خانے میں ڈالنا ہے۔

نیوز نور 11 دسمبر/ فلسطینی وزیرخارجہ نےکہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے بعد اسرائیل دوسرے ممالک  پر القدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

نیوز نور : 11 دسمبر/ سعودی عرب کے قریب سمجھے جانے والے پاکستانی اہلسنت عالم دین اور جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ  نے کہا ہے کہ اسلامی اتحادی افواج کا ڈھونگ رچانے والا شاہ سلمان اب بیت المقدس کو بچائیں۔

نیوز نور : 11 دسمبر/ امریکی یونیورسٹیوں کے ایک سو بیس یہودی اساتذہ نے ایک شکایت نامے پر دستخط کرکے بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
فلسطینی تحریک مقاومت حماس:
سعودی عرب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کر کے مسئلہ فلسطین کو مکمل طور پر دبانا چاہتا ہے

نیوزنور:فلسطین کی اسلامی تحریک مقاومت حماس  کی قومی کمیٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ سیاسی و اقتصادی تعلقات برقرار کر کے مسئلہ فلسطین کو مکمل طور پر دبانا چاہتا ہے۔

استکباری دنیا صارفین۱۵۱ : // تفصیل

فلسطینی تحریک مقاومت حماس:

سعودی عرب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کر کے مسئلہ فلسطین کو مکمل طور پر دبانا چاہتا ہے

نیوزنور:فلسطین کی اسلامی تحریک مقاومت حماس کی قومی کمیٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ سیاسی و اقتصادی تعلقات برقرار کر کے مسئلہ فلسطین کو مکمل طور پر دبانا چاہتا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘نےسحر عالمی نیٹ ورک کے حوالے سےنقل کیاہےکہ فلسطین کی اسلامی تحریک مقاومت حماس کی قومی کمیٹی کے ترجمان محمد البریم نےیونیوز کے ساتھ گفتگو میں کہاکہ سعودی عرب سمیت خلیج فارس تعاون کونسل کے بعض عرب ممالک نے اعلانیہ طور پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کر لئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ یہ تعلقات، مسئلہ فلسطین کو ختم کرنے اور اسرائیل کے خلاف تحریک مقاومت کو دہشت گردی قرار دیئے جانے کے دائرے میں برقرار کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم کو چاہئے کہ اس غدّاری و خیانت اور پائے جانے والے تمام تر مسائل و مشکلات کے باوجود استقامت و مقاومت اور جہاد کی راہ کو بدستور جاری رکھے۔

واضح رہے کہ لندن سے شائع ہونے والے اخبار ٹائمز نے سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان باضابطہ طور پر اقتصادی تعلقات کی برقراری کا انکشاف کیا ہے۔

 اخبار نے لکھا ہے سعودی عرب نے خلیج فارس کے علاقے میں اسرائیلی تاجروں اور کارخانوں کی سرگرمیوں اور سعودی عرب کی فضا سے اسرائیل کی العال ایرلائنز کے طیاروں کے استعمال کا جواز فراہم کر کے اس غاصب حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے عملی اقدامات انجام دیئے ہیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر