تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور22فروری/اسلامی تحریک مقاومت حماس کے ترجمان نےکہا ہے کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں نیکی ہیلی کے خطاب سے فلسطینی قوم کے تئیں ان کی دشمنی جھلک رہی تھی۔

نیوزنور22فروری/ایک صیہونی عہدے دار نے کہا ہے کہ امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد فلسطین میں اسرائیلی ریاست کے مظالم اور توسیع پسندانہ اقدامات کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے یہودیوں کی آمد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

نیوزنور22فروری/اقوام متحدہ میں تعینات روسی مندوب اقوام متحدہ میں ایران مخالف امریکی قرارداد کی کڑی الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے جھوٹ کا پلندہ قراردیا ہے ۔

نیوزنور22فروری/تحریک اُمت لبنان کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ عراق کے تمام طبقات کے درمیان وحدت نے اس ملک کی تقسیم کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے اور اس وقت جو کچھ بھی عالم اسلام اور عرب دنیا میں ہورہا ہے اسکا اصلی ہدف فلسطین کے مسئلے کو فراموش کروایا جانا ہے۔

نیوزنور22فروری/جماعت اسلامی پاکستان کے مزکزی امیر نے کہا ہے کہ معاشرے میں دین کی دوری کی وجہ سے ماں باپ، اساتذہ اور بڑوں کی عزت نہیں کی جاتی ہے معاشرے میں عدم برداشت کے رویہ کے خاتمے کیلئے علماء کرام، محراب و منبر سے اسلام کی صحیح تعلیمات کو عام کریں کیونکہ اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے اور انسانی حرمت کے تقاضے بھی بڑے واضع ہیں اور دین کو صحیح معنوں میں اپنی زندگیوں کا نصب العین بنائے بغیر معاشرتی برائیوں کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا۔

  فهرست  
   
     
 
    
قطر نے اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے خلاف حج کو لے کر کی شکایت

نیوزنور:قطر کی قومی انسانی حقوق کی کمیٹی نے اعلان کیا کہ جو پابندیاں اور رکاوٹیں اس سال سعودی عرب نے قطر کے حاجیوں کی راہ میں کھڑی کی ہیں ، ان کے خلاف اقوام متحدہ کے خاص رپورٹر کے مطابق عقیدے اور مذہب کی آزادی کے امور میں شکایت کی ہے ۔

اسلامی بیداری صارفین۱۳۷۵ : // تفصیل

قطر نے اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے خلاف حج کو لے کر کی شکایت

نیوزنور:قطر کی قومی انسانی حقوق کی کمیٹی نے اعلان کیا کہ جو پابندیاں اور رکاوٹیں اس سال سعودی عرب نے قطر کے حاجیوں کی راہ میں کھڑی کی ہیں ، ان کے خلاف اقوام متحدہ کے خاص رپورٹر کے مطابق عقیدے اور مذہب کی آزادی کے امور میں شکایت کی ہے ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے نیوزنور کی عربی ٹی وی "العالم" کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق قطر کی قومی انسانی حقوق کی کمیٹی  نے  سعودی عرب کے خلاف اپنی شکایت میں عقیدہ و مذہب کی آزادی کے امور میں اقوام متحدہ کے خاص رپورٹر  کے سامنے سختی کے ساتھ مذہبی شعایر کو سیاسی بنانے اور سیاسی مقاصد کے لیے ان سے فائدہ اٹھانے کے سلسلے میں تشویش کا اظہار کیا اور اس مسئلے کو اقوام متحدہ کے ہر منشور اور کنوینشن کی کھلی خلاف ورزی بتایا ، کہ جن میں تمام مذہبی امور اور مناسک کی آزادی کے بارے میں جب تک وہ قومی سلامتی ، امن کی تدابیر اور اخلاق عمومی اور نظافت میں خلل ایجاد نہ کریں ، صراحت کی گئی ہے ۔

مذکورہ کمیٹی نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے : اس شکایت کے بعد کہ جو اس نے اقوام متحدہ کے خاص رپورٹر کو ارسال کی ہے ، اس کا ارادہ ہے کہ قطر کے شہریوں پر جو مناسک حج کے سلسلے میں پابندیاں لگائی گئی ہیں ان کے خلاف تمام مربوطہ بین الاقوامی محافل میں مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے ایک اور شکایت یونسکو تنظیم کے نام ارسال کرے ۔

مذکورہ کمیٹی نے اپنے بیان میں آگے تاکید کی ہے : وہ اقدامات کہ جن کی خاطر یہ کمیٹی بنائی گئی ہے مذہبی مناسک کی انجام دہی کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی فایل میں تاریخی حیثیت رکھتے ہیں مناسک حج کی انجام دہی کے سلسلے میں قطر کے باشندوں پر جو پابندیاں لگائی گئی ہیں وہ تمام بین الاقوامی قوانین اور منشوروں کے خلاف ہیں کہ جو قیدیوں کو بھی مذہبی امور کی انجام دہی کی آزادی دیتے ہیں ، چنانچہ وہ جیلوں میں جماعت کی نمازوں میں شرکت کر سکتے ہیں اور اپنے پاس دینی اور مذہبی کتابیں رکھ سکتے ہیں ۔

قطر کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے اپنے شکایت نامے میں جو اس نے اقوام متحدہ کے خاص رپورٹر کو ارسال کیا ہے لکھا ہے کہ سعودی عرب نے گذشتہ پانچ جون سے قطر کے خلاف پابندیوں کے آغاز سے کچھ ایسے اقدامات کیے ہیں جن کا مقصد قطر کے حاجیوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا ہے ۔

اس کمیٹی نے آگے تاکید کی کہ سعودی عرب نے صرف دو ہوائی راستوں قطری حاجیوں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے اور دوسرے ممالک میں رہنے والے قطری بھی اس میں شامل ہیں انہیں پہلے دوحہ واپس آنا پڑے گا اور اس کے بعد وہاں سے مناسک حج کے لیے انہیں دو معینہ راستوں سے سعودی عرب میں داخل ہونا پڑے گا ۔

قطر کے انسانی حقوق نے آگے لکھا ہے کہ اس مورد کے علاوہ سعودی عرب نے بارہا گذشتہ پورے ماہ رمضان کے دوران قطر کے حج و عمرے کے مسافروں کے حقوق پایمال کیے ہیں ، گذشتہ ماہ رمضان میں قطری حاجیوں کے سعودی مسئولین جو ممنوعہ ہوائی راستے سے اس ملک میں داخل ہوئے   تھے انہیں اس نے واپس بھیج دیا ہے اور قطروالوں کو مجبور کیا کہ اپنے اپنےہوٹلوں سے بھی نکل جائیں ۔   

 


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر