تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور:1932 ء میں سعودی عرب کے قیام کے بعد سے آل سعود نے بادشاہت کے متضاد سیاسی ،سماجی اورمذہبی ڈھانچے کے چلینجز سے نمٹنے کیلئے وہابیت کا استعمال کیا ہے اوروہابیت کے نظرئے نے مذہبی طورپر آل سعود خاندان کی طاقت تاج اورحکومت کو جائز ٹھہرایا ہے۔

نیوز نور : بولویا کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کو وینزوئلا میں مداخلت کا خیال ترک کرنا چاہئے کیونکہ دنیا بھر میں امریکی سامراجیت دم توڑ چکی ہے۔

نیوز نور:ایران کے ایک سینئر قانون ساز نے کہاہےکہ امریکہ کی طرف سے روس اورایران پر  بیک وقت پابندیوں کو عائد کئے جانے کا مقصد دوعلاقائی اتحادیوں کے درمیان تعلقات میں شگاف پیدا کرنا تھا۔

نیوز نور:لبنان کی اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ کی سیکورٹی کونسل کےچیئرمین نے کہاہے کہ شام میں سرگرم تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف جنگ آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔

نیوز نور : لبنان کے پارلیمانی نمائندے نے کہا ہے کہ  شام فلسطین اور بیت المقدس کی حمایت کا علمبردار ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
تہران یونیورسٹی پروفیسر:
اسلامی جمہوریہ ایران بین الاقوامی برادری سے تعاون کرنے کو پوری طرح آمادہ ہے

نیوز نور: تہران یونیورسٹی کے ایک سینئر پروفیسر نے ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی حلف برداری میں رہبرمعظم انقلاب اسلامی کے اس بیان کہ تہران دنیا کےساتھ وسیع پیمانے پر تعلقات بڑھانے  اورکمزور ممالک کی مدد کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران تجارت کیلئے کھلا اوربین الاقوامی برادری کےساتھ بھرپور تعاون کرنے کو آمادہ ہے۔

دینی و مذھبی رواداری صارفین۲۶۶ : // تفصیل

تہران یونیورسٹی پروفیسر:

اسلامی جمہوریہ ایران بین الاقوامی برادری سے تعاون کرنے کو پوری طرح آمادہ ہے

نیوز نور: تہران یونیورسٹی کے ایک سینئر پروفیسر نے ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی حلف برداری میں رہبرمعظم انقلاب اسلامی کے اس بیان کہ تہران دنیا کےساتھ وسیع پیمانے پر تعلقات بڑھانے  اورکمزور ممالک کی مدد کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران تجارت کیلئے کھلا اوربین الاقوامی برادری کےساتھ بھرپور تعاون کرنے کو آمادہ ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے ’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیا کےساتھ انٹرویو میں ’’فوادایزدی‘‘نے ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی حلف برداری میں رہبرمعظم انقلاب اسلامی کے اس بیان کہ تہران دنیا کےساتھ وسیع پیمانے پر تعلقات بڑھا نے  اورکمزور ممالک کی مدد کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران تجارت کیلئے کھلا اوربین الاقوامی برادری کےساتھ بھرپور تعاون کرنے کو آمادہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی برادری کےساتھ مناسب انداز میں تعاون ڈاکٹر حسن روحانی  کی حکومت کا اہم اصول رہاہے جس کی رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے تاکید فرمائی ہے کیونکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی  دنیا کے دیگر ممالک کےساتھ تعاون کرنے پر استوار ہے۔

تجزیہ نگار نے صدر روحانی کی دوسری صدارتی مدت میں ایران امریکہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ ایران اورچھ عالمی طاقتوں کے درمیان طے پائے جوہری معاہدے کے مخالف ہیں اس لئے وہ  اس معاہد سے دستبردار ہونے اوراس کا الزام ایران پر عائد کرنے کے بہانے تلاش رہےہیں۔

انہوں نے کہاکہ صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے دورصدارت میں بھی امریکہ نے ایران کے خلاف اپنی معاندانہ پالیسیوں کو جاری رکھا۔

واضح رہےکہ رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے  دوبارہ منتخب ہونے والے صدار حسن روحانی کو اعتبار نامہ تحویل دینے کےموقعے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں دنیا کےساتھ وسیع پیمانے پر تعلقات بڑھانے اوردنیا کے کمزور ممالک کی حمایت کرنی چاہئے ۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے  ایران مخالف امریکی دشمنیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ہر سامراجی طاقت کےسامنے  پوری ہمت اوراقتدار سےکے ساتھ کھڑے ہوجائیں۔

قابل ذکر ہےکہ  ایرانی صدر حسن روحانی نے حلف برداری کی تقریب میں کہاکہ دنیا کو یہ بات سمجھنا چاہیے کہ جامع ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں ایران کے عوام اور حکومت کے ٹھوس اور متحدہ ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے ایٹمی معاملے کے حل، سلامتی کونسل کی قرارداد کی منسوخی اور ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کو اپنی حکومت کی کامیابی قرار دیا۔

 صدر حسن روحانی نے ایک بار پھر اس موقف کا اعادہ کیا کہ ایران ہرگز جامع ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی میں پہل نہیں کرے گا تاہم امریکہ کے اقدامات کے مقابلے میں بھی خاموش نہیں رہے گا۔صدر ایران نے کہاکہ ہمیں امریکہ کے نو آموز حکمرانوں نے کوئي لینا دنیا نہیں تاہم ہم  امریکی حکمرانوں پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ جامع ایٹمی معاہدے کو پھاڑنے سے ان کا پوری سیاسی کیریئر تباہ ہوجائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ دور پابندیوں کا نہیں مذاکرات کا دور ہے تاہم بڑی طاقتوں کو اپنے مفادات کے سوا کسی چیز کی فکر نہیں ہے۔ صدر ایران نے جنگ اور جھڑپوں کے خاتمے کو شام اور یمن سمیت خطے کے بحرانوں کے خاتمے کا واحد حل قرار دیا اور شامی اور یمنی گروہوں کے درمیان باہمی مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر