تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور21فروری/شامی ذرایع ابلاغ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ شامی فوج کے خلاف مغربی حمایت یافتہ دہشتگرد عناصر نے نئی سازش کا آغاز کیا ہے جس کے تحت کلورین گیس سے بھرے تین ٹرکوں کو ترکی سے شامی علاقے ادلیب میں پہنچا دیا گیا ہے۔

نیوزنور21 فروری/اسرائیلی پارلیمنٹ کینیسٹ کے ایک رکن نے  کہا ہے کہ  اسرائیلی دائیں بازو کےساتھ سعودیہ کا اتحاد شرمناک ہے اورصیہونی وزیر اعظم  کو حزب اللہ اورمقاومت سے خوف ہے۔

نیوزنور21فروری/فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ آج فلسطین میں قبضے اور اس کے عوام پر جو حالات گزر رہے ہیں اس کا ذمے دار برطانیہ ہے۔

نیوزنور21فروری/اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب نے جوہری معاہدے کو کامیاب مذاکرات کرنے کے لئے مثالی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دوسروں پر پابندیاں لگانے کے نشے میں دھت ہے۔

نیوزنور21فروری/اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر برائے امور مشرق وسطٰی نےناجائز صہیونی ریاست کے غاصب حکمرانوں پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین میں معصوم عوام کے گھروں اور اسکولوں کو تباہ کرنے کا سلسلہ بند کریں۔

  فهرست  
   
     
 
    
بین الاقوامی امور کے ایرانی ماہر:
ایران مخالف اقدامات سے امریکہ بین الاقوامی سطح پر تنہا پڑھ جائے گا

نیوز نور: بین الاقوامی امور کے ایک ایرانی ماہر نے روس ،ایران اورشمالی کوریا پر امریکی کانگریس کی طرف سے عائد کی جانے والی نئی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاہےکہ امریکہ کے دشمنانہ اقدامات کہ جس کا چین کو بھی خمیازہ اُٹھانا پڑھ رہا ہے بین الاقوامی سطح پر امریکہ کی تنہائی کا موجب بنے گی۔

استکباری دنیا صارفین۳۹۳ : // تفصیل

بین الاقوامی امور کے ایرانی ماہر:

ایران مخالف اقدامات سے امریکہ بین الاقوامی سطح پر تنہا پڑھ جائے گا

نیوز نور: بین الاقوامی امور کے ایک ایرانی ماہر نے روس ،ایران اورشمالی کوریا پر امریکی کانگریس کی طرف سے عائد کی جانے والی نئی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاہےکہ امریکہ کے دشمنانہ اقدامات کہ جس کا چین کو بھی خمیازہ اُٹھانا پڑھ رہا ہے بین الاقوامی سطح پر امریکہ کی تنہائی کا موجب بنے گی۔

عالمی اردوخبررساں ادارے ’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی تجزیہ کار ’’محسن پاکین‘‘نے اپنے ایک مختصر مضمون کہ جسے روزنامہ ’جامِ جام‘‘ نے شائع کیاہے لکھاکہ امریکہ کے دشمنانہ اقدامات کہ جس کا چین کو بھی خمیازہ اُٹھانا پڑھ رہا ہے بین الاقوامی سطح پر امریکہ کی تنہائی  کا موجب بنے گی۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کا پارلیمنٹ امریکہ کے دشمنانہ اقدامات کامناسب اوردندان شکن جواب دےگا۔

انہوں نے کہاکہ  امریکی کانگریس میں پابندیوں سے متعلق بل کو ایسے وقت منظور کرالیا گیا جب شام وعراق میں تکفیری گروہوں کو شرمناک شکست ہورہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کانگریس کے اس اقدام سے  امریکی قدامت پسندوں کی بوکھلاہٹ اوردہشتگردی کے خلاف جنگ میں وائٹ ہاؤس کی عدم سنجیدگی ظاہر ہوتی ہے۔

موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ  امریکہ دنیا کے ان ممالک کے خلاف پابندیوں کا ہتھیار استعمال کررہاہے جو عالمی دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن پرکھڑے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کانگریس کا حالیہ اقدام کہ جس کی یورپ والوں نے بھی مخالفت کی سے واشنگٹن اوراسکے یورپی اتحادیوں کےاختلافات میں اضافہ ہوگا اورامریکہ بین الاقوامی سطح پر الگ تھلگ پڑھ جائےگا۔

موصوف ایرانی ماہر نے کہاکہ ایران جوہری معاہدہ محض واشنگٹن اورتہران کے درمیان دوطرفہ معاہدہ نہیں ہے بلکہ ایران اورچھ عالمی طاقتوں کےدرمیان  ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جس نے اسلامی جمہوریہ ایران پر دباؤ ڈالنے کی امریکی اوپشنز کو محدود کرکے رکھا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی قومی اتحاد ویکجہتی اوردفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرکے امریکہ کے حالیہ اقدامات کا بھرپور جواب دےگا۔

محسن پاکین نے مزید کہاکہ چالیس سال قبل امریکہ  نےاسلامی جمہوریہ ایران پر مختلف بہانوں کے ذریعے خاص کر پابندیوں کو ہتھیار بناکر اسلامی جمہوریہ ایران پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی لیکن خدا کے فضل وکرم سے  امریکہ کو ہر محاذ پر شکست ہوئی اورحالیہ  ایران مخالف پابندیاں بھی بے اثر ثابت ہونگی ۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر