تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور : 11 دسمبر/ مقبوضہ فلسطین میں مظاہرین نے مسئلہ فلسطین کے بارے ميں سعودی عرب کے بادشاہ اور ولیعہد کی غداری اور خیانت کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان کی تصویروں کو آگ لگا کر پاؤں تلے رگڑ دیا ہے۔

نیوز نور : 11 دسمبر/ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان بعض عرب ممالک  کی ہم آہنگی سے انجام پایا ہے جس کا مقصد عرب - اسرائیل کے تعلقات کو معمول پر لانا اور مسئلہ فلسطین کو سرد خانے میں ڈالنا ہے۔

نیوز نور 11 دسمبر/ فلسطینی وزیرخارجہ نےکہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے بعد اسرائیل دوسرے ممالک  پر القدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

نیوز نور : 11 دسمبر/ سعودی عرب کے قریب سمجھے جانے والے پاکستانی اہلسنت عالم دین اور جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ  نے کہا ہے کہ اسلامی اتحادی افواج کا ڈھونگ رچانے والا شاہ سلمان اب بیت المقدس کو بچائیں۔

نیوز نور : 11 دسمبر/ امریکی یونیورسٹیوں کے ایک سو بیس یہودی اساتذہ نے ایک شکایت نامے پر دستخط کرکے بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
امریکی تجزیہ کار:
العوامیہ میں شیعوں کی نسل کشی کے پیچھے آل سعود کی وہابی آئیڈیالوجی ہے

نیوز نور: امریکہ کےایک ممتاز سیاسی تجزیہ نگار نے کہاہےکہ  سعودی عربیہ کے شیعہ نشین علاقے العوامیہ میں شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی کے پیچھے آل سعود کی وہابی آئیڈیالوجی ہے۔

استکباری دنیا صارفین۴۱۹ : // تفصیل

امریکی تجزیہ کار:

العوامیہ میں شیعوں کی نسل کشی کے پیچھے آل سعود کی وہابی آئیڈیالوجی ہے

نیوز نور: امریکہ کےایک ممتاز سیاسی تجزیہ نگار نے کہاہےکہ  سعودی عربیہ کے شیعہ نشین علاقے العوامیہ میں شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی کے پیچھے آل سعود کی وہابی آئیڈیالوجی ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے ’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’کیتھ پیٹرسن‘‘نےکہاکہ سعودی عربیہ کے شیعہ نشین علاقے العوامیہ میں شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی کے پیچھے آل سعود کی وہابی آئیڈیالوجی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وہابی آئیڈیالوجی سعودیوں کے لئے پرآسائش ہے کیونکہ سعودی عرب جہاں خطے میں اپنے اثر ورسوخ کو پھیلانے کی کوشش کررہی ہے وہی اس کی وہابی آئیڈیالوجی یمن اورقطیف کی شیعہ آبادی کو قتل کرنے کے بہانے ایجاد کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ العوامیہ کی بے گناہ عوام سے وہی سلوک کیاجارہاہے جو  یمنیوں کےساتھ کیا جاتا رہاہے۔

سعودی عرب  اپنے ملک اوریمن میں  شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی کرکے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جنگ چھیڑنے کی کوشش کررہاہے۔

انہوں نے کہاکہ العوامیہ اوریمن میں شیعہ مسلمانوں کے بہیمانہ قتل عام کے اہداف پوری طرح واضح ہیں سعودی رژیم  دونوں علاقوں میں شیعہ آبادی کو مکمل طورپر نابود کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کے نئے ولی عہد محمد بن سلمان نے داخلی اورعلاقائی مسائل خاص کر یمن جنگ اورسعودی عرب اورایران کے درمیان تعلقات سے متعلق سخت موقف اپنا یا ہوا ہے اس لئے  بن سلمان کے اقتدار سنبھالنے کے  بعد شیعہ مسلمانوں کے خلاف کریکڈاؤن کوئی حیرانی کی بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ یمن اورقطیف کے شیعہ مسلمانوں کے خلاف یمن کو مقاومتی بلاک کا حصہ بننے سے روکنا ہے۔

قابل ذکر ہےکہ ڈونالڈ ٹرمپ  کے دورہ ریاض کے بعد سعودی عرب کی شاہی حکومت نے العوامیہ کے علاقے میں منظم فوجی آپریشن شروع کیا ہے جو ابھی تک جاری ہے رپورٹوں کے مطابق سعودی فوج کے حملوں اورفائرنگ میں اب تک پچیس سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔

ادھر لبنانی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہےکہ سعودی عرب کے فوجیوں نے العوامیہ کا مکمل محاصرہ کررکھا ہے اورصحافیوں اورعالمی اداروں کے نمائندوں کو  علاقے کی صورتحال کے جائزے کی غرض سے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر