تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ میانمار کی فوج نے روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام منظم منصوبہ بندی کے تحت کیا ہے۔

نیوزنور:ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے اپنی حالیہ ایران مخالف تقریر سے پورے ایران کو متحد کر دیا اور یہ بات ہمارے لئے باعث خوشی ہے۔

نیوزنور:ترکی کے صدر نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے والے اپنی ایٹمی سرگرمیوں پر نظرڈالیں، ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی حمایت صرف اسرائیل کررہا ہے۔

نیوزنور:اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب نے کہا ہےکہ سلامتی کونسل نے اسرائیل کے سامنے خود کو مفلوج ثابت کیا ہے۔

نیوزنور:امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ڈائریکٹر نے خبردار کیا ہے کہ شمالی کوریا امریکہ کو جوہری میزائل سے نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل کرنے کے قریب ہے۔


  فهرست  
   
     
 
    
بین الاقوامی امور کے امریکی ماہر:
امریکہ دہشتگردوں کےذریعے افغان جنگ کو طولانی بنانا چاہتا ہے

نیوز نور: بین الاقوامی امور کے ایک امریکی ماہر نے کہاہےکہ واشنگٹن حکومت افغان جنگ کو مزید بحرانی وطولانی بنانے کیلئے دہشتگرد گروہوں کا استعمال کرکےاس شیطانی منصوبے میں اپنے کردار کو چھپارہی ہے۔

استکباری دنیا صارفین۵۵۳ : // تفصیل

بین الاقوامی امور کے امریکی ماہر:

امریکہ دہشتگردوں کےذریعے افغان جنگ کو طولانی بنانا چاہتا ہے

نیوز نور: بین الاقوامی امور کے ایک امریکی ماہر نے کہاہےکہ واشنگٹن حکومت افغان جنگ کو مزید بحرانی وطولانی بنانے کیلئے دہشتگرد گروہوں کا استعمال کرکےاس شیطانی منصوبے میں اپنے کردار کو چھپارہی ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے ’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’بروس گارڈن‘‘نےکہاکہ واشنگٹن حکومت افغان جنگ کو مزید بحرانی وطولانی بنانے کیلئے دہشتگرد گروہوں کا استعمال کرکےاس شیطانی منصوبے میں اپنے کردار کو چھپارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ عصر حاضر میں افغان جنگ میں امریکہ کے نجی  پرائیوٹ سیکورٹی اداروں کے کردارکو بڑھانے کی باتیں مضحکہ خیز ہیں اسطرح کے منصوبے کا مقصد افغان جنگ کے حقائق سے امریکی عوام کو اندھیرے میں رکھنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ افغان جنگ کی نجی کاری کا مقصد اس ملک ایک لامتناہی جنگ کو یقینی بنانا ہے ۔

امریکی فوجی کنٹریکٹر ایرک پرنس نے ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو مشورہ دیا ہےکہ وہ افغانستان میں جانی ومالی نقصان سے بچنے کیلئے اس جنگ زدہ ملک میں مغربی سیکورٹی اداروں کو تعینات کریں ۔

انہوں نے کہاکہ  رواں سال افغانستان میں امریکی فوجی مہم پر ۴۵ ارب ڈالر خرچ ہونگے جبکہ آئندہ سال یہ رقم بڑھ کر ۵۰ بلین ڈالر سے تجاوز کرجائےگی۔

قابل ذکر ہےکہ 9/11 کے بعد ایک ماہ کے نادر امریکی صدر بش نے افغانستان پر حملے کا اعلان کیا تھا اوراس کا مقصد افغانستان کو دہشتگردوں کی پناہ گاہ کے طورپر استعمال نہ ہونے کو یقینی بنانا قراردیاگیاتھا۔

امریکہ نے اپنے مقاصد تیزی سے حاصل کئے اورایک ماہ کے اندر طالبان حکومت کا خاتمہ کردیا جبکہ القاعدہ کے اکثر تربیتی کیمپوں کو تہس نہس کردیا تاہم ڈیڑھ دہائی کے باوجود امریکہ کو افغانستان کے ہر شہر ، صوبے و گاؤں میں افغان عوام کی مخالفت کا سامنا ہے کیونکہ ان سالوں کے دوران امریکی فوج نے یہاں لاکھوں افراد کا قتل کر کے دیگر دسیوں لاکھ کو بے گھر کردیا ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر