تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور : 11 دسمبر/ مقبوضہ فلسطین میں مظاہرین نے مسئلہ فلسطین کے بارے ميں سعودی عرب کے بادشاہ اور ولیعہد کی غداری اور خیانت کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان کی تصویروں کو آگ لگا کر پاؤں تلے رگڑ دیا ہے۔

نیوز نور : 11 دسمبر/ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان بعض عرب ممالک  کی ہم آہنگی سے انجام پایا ہے جس کا مقصد عرب - اسرائیل کے تعلقات کو معمول پر لانا اور مسئلہ فلسطین کو سرد خانے میں ڈالنا ہے۔

نیوز نور 11 دسمبر/ فلسطینی وزیرخارجہ نےکہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے بعد اسرائیل دوسرے ممالک  پر القدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

نیوز نور : 11 دسمبر/ سعودی عرب کے قریب سمجھے جانے والے پاکستانی اہلسنت عالم دین اور جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ  نے کہا ہے کہ اسلامی اتحادی افواج کا ڈھونگ رچانے والا شاہ سلمان اب بیت المقدس کو بچائیں۔

نیوز نور : 11 دسمبر/ امریکی یونیورسٹیوں کے ایک سو بیس یہودی اساتذہ نے ایک شکایت نامے پر دستخط کرکے بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
علاقائی امو رکے ترک ماہر :
شمالی شام کو امریکہ کی کالونی میں تبدیل کرنا خود کردوں کے مفادات کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے

نیوز نور: علاقائی امور کےایک ترک ماہر کے مطابق امریکہ شمالی شام میں ایک آزاد کرد ریاست کے قیام کی کوشش کررہاہے۔

استکباری دنیا صارفین۱۹۰ : // تفصیل

علاقائی  امو رکے ترک ماہر :

شمالی شام کو  امریکہ کی کالونی میں تبدیل کرنا خود کردوں کے مفادات کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے

نیوز نور: علاقائی امور کےایک ترک ماہر کے مطابق امریکہ شمالی شام میں ایک آزاد کرد ریاست کے قیام کی کوشش کررہاہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے ’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق علاقائی امور کے ترک ماہر’’محمد علی گولر‘‘ نےکہاکہ امریکہ شمالی شام میں ایک آزاد کرد ریاست کے قیام کی کوشش کررہاہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ شمالی شام میں ایک آزاد کردریاست کے منصوبے کو مرحلہ وار طریقے سے نافذ کررہاہے۔

تجزیہ نگار نے کہاکہ امریکہ نے اس منصوبے کے تحت  کردش ڈیموکریٹک یونین پارٹی اور وائی  پی جی سے منسلک ملیشیا کو دہشتگرد گروہوں سے آزاد کرائے گئے علاقوں میں تعینات کرنا تھا۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ اپنے منصوبے کو حتمی شکل دینے کیلئے  تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف کردش فورسزکو ایک اہم طاقت کے طورپر پیش کررہاہے۔

انہوں نے کہاکہ واشنگٹن نے شام کے خلاف اپنے ناپاک منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کا عزم کر رکھا ہے۔

انہوں نے گذشتہ ماہ سی آئی اے کی طرف سے شامی باغیوں کو تربیت دینے کے امریکی پروگرام کو معطل کئے جانے  کے فیصلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ اگرچہ اسطرح  کا فیصلہ ایک  اہم پیشرفت ہے تاہم کسی کو اس غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہئے کہ  امریکہ نے واقعی اس پروگرام کو معطل کیا ہے بلکہ اس نے بعض تکفیری گروہوں کی حمایت کرنا بند کردیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ حقیقت میں دمشق حکومت کے خلاف امریکی پراکسی فورسز کی تربیت کا  اہم عمل ختم ہوچکا ہے۔

انہوں نے امریکہ اورشامی کردوں کے درمیان گہرے گٹھ جوڑ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ پنٹاگون وائی پی جی کو ایک ریگولر فوج میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر ایسا ہوتا ہے پھر وائی  پی جی شمالی شام میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرپائےگی اورعلاقے میں اس کا تسلط مضبوط ہوجائےگا۔

گولر نےتاہم کہاکہ واشنگٹن کے اس ناپاک منصوبے کو ناکام کرنے کا واحد راستہ انقرہ اوردمشق کے درمیان تعاون کی راہ ہموار کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ترک قیادت کو اس بات کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے کہ علاقے میں  شام اورترکی کے مفادات یکساں  ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ شمالی شام کو  امریکہ کی کالونی میں تبدیل کرنا خود کردوں کے مفادات کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر