تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ میانمار کی فوج نے روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام منظم منصوبہ بندی کے تحت کیا ہے۔

نیوزنور:ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے اپنی حالیہ ایران مخالف تقریر سے پورے ایران کو متحد کر دیا اور یہ بات ہمارے لئے باعث خوشی ہے۔

نیوزنور:ترکی کے صدر نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے والے اپنی ایٹمی سرگرمیوں پر نظرڈالیں، ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی حمایت صرف اسرائیل کررہا ہے۔

نیوزنور:اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب نے کہا ہےکہ سلامتی کونسل نے اسرائیل کے سامنے خود کو مفلوج ثابت کیا ہے۔

نیوزنور:امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ڈائریکٹر نے خبردار کیا ہے کہ شمالی کوریا امریکہ کو جوہری میزائل سے نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل کرنے کے قریب ہے۔


  فهرست  
   
     
 
    
امریکی دفاعی ماہر:
امریکی سامراجیت کا خاتمہ مشرق وسطیٰ میں امن واستحکام کی ضمانت

نیوز نور: امریکہ کے ایک دفاعی ماہر نے کہاہےکہ شام اوردیگر عرب ممالک میں امن واستحکام کی واحد ضمانت علاقے میں امریکی سامراجیت کا خاتمہ ہے۔

استکباری دنیا صارفین۴۴۲ : // تفصیل

امریکی دفاعی ماہر:

امریکی سامراجیت کا خاتمہ مشرق وسطیٰ میں امن واستحکام کی ضمانت

نیوز نور: امریکہ کے ایک دفاعی ماہر نے کہاہےکہ شام اوردیگر عرب ممالک میں امن واستحکام کی واحد ضمانت علاقے میں امریکی سامراجیت کا خاتمہ ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے ’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روسی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’دی ساکر‘‘نےکہاکہ علاقے سے امریکی سامراجیت کا مکمل خاتمہ شام اوردیگر عرب ممالک میں امن واستحکام قائم کرنے کی ضمانت ہے۔

انہوں نے کہاکہ اقلیتوں کو ایک دوسرے کے خلاف لڑانا امریکہ کی خارجہ پالیسی  کا اہم اصول رہاہے۔

انہوں نے شمالی شام میں امریکہ کی دمشق مخالف کاروائیوں کی طرف اشار ہ کرتے ہوئے کہاکہ کرد علاقے میں امریکی فوجیوں کا کردار نبھارہے ہیں اس لئے یہ حیرانی کی بات نہیں کہ وہ  اپنے مقاصد کی  حصولی کیلئے  ان کا استعمال کریں۔

انہوں نے کہاکہ شام کی تقسیم کا امریکی منصوبہ کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا تاہم امریکہ اس عرب ملک کو تقسیم کرنے کی اپنی سازشیں جاری رکھےگا۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ کی یہ اسٹریٹجی رہی ہےکہ جس ملک کو وہ اپنے زیر کنٹرول لینے میں ناکام رہتے ہیں انہیں وہ توڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تاہم شام کے حوالے سے اچھی خبر یہ ہےکہ روس امریکہ کے اس منصوبے کے خلاف ہے جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران اورترکی بھی اس کے مخالف ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ زمینی حقائق کا اگر  بغور جائزہ لیا جائے تو شام کومزید کمزور کرنے اورترکی اورایران پر مزید دباؤ ڈالنے کا امریکہ کا منصوبہ ناکام ہوا ہے۔

واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر