تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور : 11 دسمبر/ مقبوضہ فلسطین میں مظاہرین نے مسئلہ فلسطین کے بارے ميں سعودی عرب کے بادشاہ اور ولیعہد کی غداری اور خیانت کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان کی تصویروں کو آگ لگا کر پاؤں تلے رگڑ دیا ہے۔

نیوز نور : 11 دسمبر/ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان بعض عرب ممالک  کی ہم آہنگی سے انجام پایا ہے جس کا مقصد عرب - اسرائیل کے تعلقات کو معمول پر لانا اور مسئلہ فلسطین کو سرد خانے میں ڈالنا ہے۔

نیوز نور 11 دسمبر/ فلسطینی وزیرخارجہ نےکہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے بعد اسرائیل دوسرے ممالک  پر القدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

نیوز نور : 11 دسمبر/ سعودی عرب کے قریب سمجھے جانے والے پاکستانی اہلسنت عالم دین اور جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ  نے کہا ہے کہ اسلامی اتحادی افواج کا ڈھونگ رچانے والا شاہ سلمان اب بیت المقدس کو بچائیں۔

نیوز نور : 11 دسمبر/ امریکی یونیورسٹیوں کے ایک سو بیس یہودی اساتذہ نے ایک شکایت نامے پر دستخط کرکے بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
ایرانی تجزیہ کار:
ایران پر حوثیوں کو ہتھیار فراہم کرنے کے سعودی الزامات مضحکہ خیز ہیں

نیوز نور: اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک سینئر سیاسی تجزیہ نگار نے ریاض اورواشنگٹن کی طرف سے تہران پر یمنی حوثیوں کو ہتھیار فراہم کرنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران یمن کی نہتے عوام کوخوراک اورادویات فراہم کررہاہے ۔

استکباری دنیا صارفین۶۶۴ : // تفصیل

ایرانی تجزیہ کار:

ایران پر حوثیوں کو ہتھیار فراہم کرنے کے سعودی الزامات مضحکہ خیز ہیں

نیوز نور: اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک سینئر سیاسی تجزیہ نگار نے ریاض اورواشنگٹن کی طرف سے تہران پر یمنی حوثیوں کو ہتھیار فراہم کرنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران یمن کی نہتے عوام کوخوراک اورادویات فراہم کررہاہے ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے ’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روسی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’حسن امینیان ‘‘نے ریاض اورواشنگٹن کی طرف سے تہران پر یمنی حوثیوں کو ہتھیار فراہم کرنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران یمن کی نہتے عوام کوخوراک اورادویات فراہم کررہاہے ۔

انہوں نے کہاکہ اسطرح کی امداد ہوائی راستے یمن پہنچایا جارہاہے کیونکہ سعودی فورسز اورامریکی بحریہ نے یمنی سرحدوں کا مکمل محاصرہ کررکھا ہے۔

انہوں نے کہاکہ یمن کے پاس چھوٹے ہتھیاروں کا ایک بڑ اذخیرہ موجود ہے جنہیں کئی سالوں قبل خریدا گیا تھا جن میں سویت یونین کے ساخت کے ہتھیار بھی موجود ہیں اس لئے یمنیوں کو اسلامی جمہوریہ ایران سے  ہتھیار حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ایک اورایرانی تجزیہ کار اورمشرق وسطیٰ امور کے ماہر  کامران کارامی نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران چاہ کر بھی یمن کو ہتھیار فراہم نہیں کرسکتا کیونکہ تمام ممکنہ راستوں کو سعودی عرب  اورامریکی فورسز یا القاعدہ نے مکمل طورپر بلاک کرکے رکھا ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ اورسعودی عرب  اسطرح کی افوائیں پھیلا کر علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اثرورسوخ کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران یمنی بحران کو ایک علاقائی بحران تصور کرتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران یمن میں امن واستحکام کا خواہاں ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ  اسلامی جمہوریہ ایران کا یہ مطالبہ رہا ہےکہ سعودی عرب کو یمن پر حملے فی الفور بند کرنے چاہئے کیونکہ یہ حملے اس ملک میں عدم استحکام کا باعث بن رہے ہیں۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران پر حوثیوں کو ہتھیار فراہم کرنے کے الزامات کو مضحکہ خیز قراردیتے ہوئے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس یمن کو ہتھیار سپلائی کرنے کا کوئی طریقہ موجود نہیں ہے  کیونکہ یمن کا ہرطرف سے القاعدہ  ،سعودی عرب اوراسکے اتحادیوں نے مکمل محاصرہ کرکے رکھا ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر