تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ  سعودی جارحیت کے سبب ہیضے میں مبتلا افراد کی تعداد آٹھ لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جس میں اب تک دو ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

نیوزنور:اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ایران میزائلی صلاحیتوں کے بارے میں کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔

نیوزنور:بحرین میں انسانی حقوق اور جمہوریت کے لئے صلح نامی ایک ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ گذشتہ سات برسوں میں آل خلیفہ حکومت نے پندرہ ہزار بحرینی شہریوں کو گرفتار کر کے جیل میں قید کیا ہے۔

نیوزنور:فرانس کے صدر نے کہا ہے کہ ایٹمی سمجھوتے کو بچانے کے لئے یورپ اپنی تمام تر کوششیں بروئےکار لائے گا۔

نیوزنور: مسجد اقصیٰ کے خطیب نے فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ القدس شہر کو صہیونی دشمن کی جانب سے منظم جارحیت کاسامنا ہےاس لئے یکجہتی، اتحاد اور اتفاق فلسطینی قوم کے پاس اپنے سلب شدہ حقوق کے حصول کے لیے ایک موثر ہتھیار ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
بین الاقوامی امور کے امریکی ماہر:
وہابی سعودی حکام العوامیہ کی جغرافیائی ہیت بدلنے کی کوشش میں ہیں

نیوز نور: بین الاقوامی امور کے ایک امریکی ماہر نے کہاہےکہ سعودی عرب کے وہابی حکام کا اسٹریٹجک سیاسی ایجنڈہ مشرقی شیعہ نشین علاقے العوامیہ کی جغرافیائی ہیت کو تبدیل کرنا ہے۔

استکباری دنیا صارفین۴۴۹ : // تفصیل

بین الاقوامی امور کے امریکی ماہر:

وہابی سعودی حکام العوامیہ کی جغرافیائی ہیت بدلنے کی کوشش میں ہیں

نیوز نور: بین الاقوامی امور کے ایک امریکی ماہر نے کہاہےکہ سعودی عرب کے وہابی حکام کا اسٹریٹجک سیاسی ایجنڈہ مشرقی شیعہ نشین علاقے العوامیہ کی جغرافیائی ہیت کو تبدیل کرنا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے ’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ مختصر انٹرویو میں ’’سعید شہابی‘‘نےکہاکہ سعودی عرب کے وہابی حکام کا اسٹریٹجک سیاسی ایجنڈہ مشرقی شیعہ نشین علاقے العوامیہ کی جغرافیائی ہیت کو تبدیل کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ العوامیہ کی خوفناک تباہی  اورمذکورہ علاقے کی عوام کے خلاف آل سعود کی بھرپور جنگ کا مقصد علاقے کی تاریخی و مذہبی شناخت کو بدلنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب تیل پیدا کرنے والا  دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے اوریہ تیل زیادہ تر مشرقی صوبے جہاں شیعہ مسلمانوں کی اکثریت سے ہی حاصل ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ علاقہ 21 ویں صدی کے امیر ترین ملک سعودی عرب کا علاقہ دکھنے کے بجائے  جنوبی افریقہ کا علاقہ لگتا ہےکیونکہ  صدیوں سے  سعودی وہابی حکام اس علاقے کی عوام کے وسائل کو لوٹ کر  امریکیوں کو حوالے کرتے رہے ہیں۔

تجزیہ نگار نے العوامیہ کی موجودہ خوفناک صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ وقت آن پہنچا ہےکہ عالمی برادری العوامیہ کے شیعہ مسلمانوں کے خلاف آ ل سعود کی جارحیت پر آواز اُٹھائے ۔

سعید شہابی نے کہاکہ  مغربی میڈیا نے بھی العوامیہ پر ہورہے ظلم وستم پر خاموشی اختیار کررکھی ہے اوریہ میڈیا سعودی عرب کے طاقتور اتحادی ممالک کے وزرا ئے خارجہ جو آل سعود کو ناراض نہیں کرنا چاہتے کے نقشے قدم پر چل رہاہے۔

قابل ذکر ہےکہ  امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دورے ریاض کے بعد سعودی شاہی حکومت نے مشرقی شیعہ نشینی علاقے العوامیہ کے علاقے میں منظم فوجی آپریشن شروع کیاتھا جو تاحال جاری ہے۔

سعودی عرب کے وحشیانہ کریک ڈاؤن کے نتیجے میں رپورٹوں کے مطابق دسیوں افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں  بچے بھی شامل ہیں۔

سعودی عرب نے  رپورٹوں کے مطابق العوامیہ کا مکمل محاصرہ کررکھا ہے اورصحافیوں اورعالمی اداروں کے نمائندوں کو بھی  علاقے کی صورتحال کا جائزہ لینے کی اجازت نہیں ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر