تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور21فروری/شامی ذرایع ابلاغ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ شامی فوج کے خلاف مغربی حمایت یافتہ دہشتگرد عناصر نے نئی سازش کا آغاز کیا ہے جس کے تحت کلورین گیس سے بھرے تین ٹرکوں کو ترکی سے شامی علاقے ادلیب میں پہنچا دیا گیا ہے۔

نیوزنور21 فروری/اسرائیلی پارلیمنٹ کینیسٹ کے ایک رکن نے  کہا ہے کہ  اسرائیلی دائیں بازو کےساتھ سعودیہ کا اتحاد شرمناک ہے اورصیہونی وزیر اعظم  کو حزب اللہ اورمقاومت سے خوف ہے۔

نیوزنور21فروری/فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ آج فلسطین میں قبضے اور اس کے عوام پر جو حالات گزر رہے ہیں اس کا ذمے دار برطانیہ ہے۔

نیوزنور21فروری/اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب نے جوہری معاہدے کو کامیاب مذاکرات کرنے کے لئے مثالی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دوسروں پر پابندیاں لگانے کے نشے میں دھت ہے۔

نیوزنور21فروری/اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر برائے امور مشرق وسطٰی نےناجائز صہیونی ریاست کے غاصب حکمرانوں پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین میں معصوم عوام کے گھروں اور اسکولوں کو تباہ کرنے کا سلسلہ بند کریں۔

  فهرست  
   
     
 
    
عرب امورکے روسی ماہر:
سعودی عرب اپنی موجودہ تاریخ کے بدترین دور سے گذررہاہے

نیوز نور: عرب امور کے ایک روسی ماہر نے یہ دعویٰ کیا ہےکہ سعودی عرب اپنی موجودہ تاریخ کے انتہائی حساس دور سے گذررہاہے اس لئے  سعودی سلطنت کے مستقبل  کے بارے میں کسی بھی طرح کی پیشنگوئی کرنا ا تنہائی مشکل ہے۔

استکباری دنیا صارفین۳۶۷ : // تفصیل

عرب امورکے روسی ماہر:

سعودی عرب اپنی موجودہ تاریخ کے بدترین دور سے گذررہاہے

نیوز نور: عرب امور کے ایک روسی ماہر نے یہ دعویٰ کیا ہےکہ سعودی عرب اپنی موجودہ تاریخ کے انتہائی حساس دور سے گذررہاہے اس لئے  سعودی سلطنت کے مستقبل  کے بارے میں کسی بھی طرح کی پیشنگوئی کرنا ا تنہائی مشکل ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے ’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’دیمتری نرسی ساف‘‘نے اپنے ایک مضمون میں کہاکہ سعودی عرب اپنی موجودہ تاریخ کے انتہائی حساس دور سے گذررہاہے اس لئے  سعودی سلطنت کے مستقبل  کے بارے میں کسی بھی طرح کی پیشنگوئی کرنا ا تنہائی مشکل ہے۔

انہوں نے کہاکہ تیل سے مالامال ممالک خاصکر سعودی عرب کو اس وقت بہت سے چلینجز کا سامنا ہے اورآئندہ چند ماہ سعودی عرب کے جدید تاریخ کے دلچسپ مہینے ہونگے۔

انہوں نے دعویٰ کیاکہ شاہی خاندان کے بہت سے افراد نوجوان محمد بن سلمان سے چھٹکارا چاہتے ہیں جس کی اہم وجہ  سعودی عرب کی معیشت ،فوج پر محمدبن سلمان کا کنٹرول ہونا ہے۔

انہوں نے کہاکہ یمن جنگ اورمشرقی شیعہ نشین علاقوں میں بڑھتی کشیدگی ایسے دواہم عنصر ہیں جسے سعودی سلطنت کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔

انہوں نے کہاکہ  محمد بن سلمان جو یمن جنگ کے  اصلی ماسٹر مائنڈ ہیں یمن کے امتحان میں ناکام ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  سعودی عرب نے یمن پر طویل عرصے سے بنا کسی کامیابی کے جنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔

انہوں نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ یمن کی خوفناک جنگ کو سعودی  فوج کی بھرپورحمایت حاصل نہیں ہےکہاکہ  سعودی عرب کو اس جنگ پر اربوں ڈالر ضائع کرنے پڑے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سعودی سلطنت میں نوجوان شہزادوں کی آئیڈیالوجی سخت اورانتہاپسندانہ  ہے اسلئے خود کو مستقبل میں محفوظ  محسوس کرنا بن سلمان کیلئے مشکل ہے۔

انہوں نے کہاکہ جہاں تک سعودی عرب کے مشرقی شیعہ نشین علاقے کا تعلق ہے  اس علاقے میں جاری کشیدگی  اوربحران سعودی سلطنت کے مستقبل کیلئے ایک بڑا خطرہ بنا ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس علاقے کی شیعہ نشین آبادی کے بنیادی حقوق کو آل سعود حکومت پامال کرتی رہی ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ سعودی عرب ایک حساس دور سے گذررہاہے  اس لئے سعودی عرب کا مستقبل کیا ہوگا اس کی پیشنگوئی کرنا مشکل ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر