تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور22فروری/اسلامی تحریک مقاومت حماس کے ترجمان نےکہا ہے کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں نیکی ہیلی کے خطاب سے فلسطینی قوم کے تئیں ان کی دشمنی جھلک رہی تھی۔

نیوزنور22فروری/ایک صیہونی عہدے دار نے کہا ہے کہ امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد فلسطین میں اسرائیلی ریاست کے مظالم اور توسیع پسندانہ اقدامات کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے یہودیوں کی آمد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

نیوزنور22فروری/اقوام متحدہ میں تعینات روسی مندوب اقوام متحدہ میں ایران مخالف امریکی قرارداد کی کڑی الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے جھوٹ کا پلندہ قراردیا ہے ۔

نیوزنور22فروری/تحریک اُمت لبنان کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ عراق کے تمام طبقات کے درمیان وحدت نے اس ملک کی تقسیم کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے اور اس وقت جو کچھ بھی عالم اسلام اور عرب دنیا میں ہورہا ہے اسکا اصلی ہدف فلسطین کے مسئلے کو فراموش کروایا جانا ہے۔

نیوزنور22فروری/جماعت اسلامی پاکستان کے مزکزی امیر نے کہا ہے کہ معاشرے میں دین کی دوری کی وجہ سے ماں باپ، اساتذہ اور بڑوں کی عزت نہیں کی جاتی ہے معاشرے میں عدم برداشت کے رویہ کے خاتمے کیلئے علماء کرام، محراب و منبر سے اسلام کی صحیح تعلیمات کو عام کریں کیونکہ اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے اور انسانی حرمت کے تقاضے بھی بڑے واضع ہیں اور دین کو صحیح معنوں میں اپنی زندگیوں کا نصب العین بنائے بغیر معاشرتی برائیوں کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا۔

  فهرست  
   
     
 
    
لبنانی سیاستدان:
روس کی مشرق وسطیٰ پالیسی نے دہشتگردی سے دسیوں لاکھ جانیں بچائی ہیں

نیوز نور:لبنان کے ایک سینئر سیاستدان نے کہاہےکہ مشرق وسطیٰ علاقے میں تکفیری دہشتگردی کے خلاف روس نےبے مثال کردار ادا کیا ہے۔

دینی و مذھبی رواداری صارفین۵۶۲ : // تفصیل

لبنانی سیاستدان:

روس کی مشرق وسطیٰ پالیسی نے دہشتگردی سے دسیوں لاکھ جانیں بچائی ہیں

نیوز نور:لبنان کے ایک سینئر سیاستدان نے کہاہےکہ مشرق وسطیٰ علاقے میں تکفیری دہشتگردی کے خلاف روس نےبے مثال کردار ادا کیا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے ’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق سابق لبنانی وزیر اورتوحید پارٹی کے لیڈر’’ویام الوہاب ‘‘نے کہاکہ دہشتگردی ایک انتہائی خطرناک رجحان اوراگر روس مداخلت نہ کرتا تو یہ رجحان پورے علاقے کو برباد کرچکا ہوتا ۔

انہوں نے کہاکہ روس نے مشر ق وسطیٰ علاقے کو دہشتگرد گروہوں سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ شام میں ملوث ہونے کے روسی صدر پوتن کے فیصلے  نے مشرق وسطیٰ میں لاکھوں جانوں کو بچایا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ماسکو نے مشرق وسطیٰ علاقے کی مساوات کو بدل کرخطے میں امریکی پالیسی کو چلینج کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ روس کی مداخلت کے بغیر مغرب مسلسل مشرق وسطیٰ علاقے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے مختلف تکفیری دہشتگرد گروہوں کی حمایت جاری رکھتا ۔

انہوں نے کہاکہ  روس لبنان تعلقات کو ترقی دینے کیلئے ماحول سازگار ہے۔

انہوں نے کہاکہ میرا عقید ہےکہ روس شام میں اپنی فوجی موجودگی کو طویل عرصے تک جاری رکھےگا اس لئے بیروت حکومت کو ماسکو کےساتھ تعلقات مضبوط کرنے پر  توجہ دینی چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ ہمسایہ ممالک میں امن واستحکام لبنان کی امن کی ضمانت ہے کیونکہ مشرق وسطیٰ علاقے کے تمام ممالک کا ایک دوسرے پر انحصار ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر