تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور:1932 ء میں سعودی عرب کے قیام کے بعد سے آل سعود نے بادشاہت کے متضاد سیاسی ،سماجی اورمذہبی ڈھانچے کے چلینجز سے نمٹنے کیلئے وہابیت کا استعمال کیا ہے اوروہابیت کے نظرئے نے مذہبی طورپر آل سعود خاندان کی طاقت تاج اورحکومت کو جائز ٹھہرایا ہے۔

نیوز نور : بولویا کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کو وینزوئلا میں مداخلت کا خیال ترک کرنا چاہئے کیونکہ دنیا بھر میں امریکی سامراجیت دم توڑ چکی ہے۔

نیوز نور:ایران کے ایک سینئر قانون ساز نے کہاہےکہ امریکہ کی طرف سے روس اورایران پر  بیک وقت پابندیوں کو عائد کئے جانے کا مقصد دوعلاقائی اتحادیوں کے درمیان تعلقات میں شگاف پیدا کرنا تھا۔

نیوز نور:لبنان کی اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ کی سیکورٹی کونسل کےچیئرمین نے کہاہے کہ شام میں سرگرم تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف جنگ آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔

نیوز نور : لبنان کے پارلیمانی نمائندے نے کہا ہے کہ  شام فلسطین اور بیت المقدس کی حمایت کا علمبردار ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
سینئر ایرانی کمانڈر :
امریکہ ہمارے سامنے بے بس ہوچکا ہے

نیوز نور : اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک سینئر کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکہ ہمارے سامنے بے بس ہوچکا ہے۔

اسلامی بیداری صارفین۲۶۱ : // تفصیل

سینئر ایرانی کمانڈر :

امریکہ ہمارے سامنے بے بس ہوچکا ہے

نیوز نور : اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک سینئر کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکہ ہمارے سامنے بے بس ہوچکا ہے۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ایک مقامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر ایرانی کمانڈر ’’ بریگیڈیر جنرل حسین سلامی‘‘ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطی طاقت سے اب ایک عالمی طاقت بن رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن خطے کے مسائل کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں مگر طاقت کا توازن اسلامی جمہوریہ ایران کے حق میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمنوں نے ایرانی معاشرے کو اقتصادی پابندیوں اور سیاسی عزائم سے نقصان پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی مگر اسلامی انقلاب نے دشمنوں کے سارے عزائم ناکام بنادئے اور آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ دشمن صلاحیت رکھنے کے باوجود ایران کے خلاف کسی بھی کاروائی کی جرأت نہیں کرسکتا۔

سنیئر ایرانی کمانڈر نے کہا کہ امریکہ نے اب تک دنیا میں مختلف ممالک پر قبضہ کیا اور متعدد حکومتوں کو گرانے میں ملوث رہا مگر وہ آج ایرانی قوم کے سامنے بے بس ہوچکا ہے اور اس نے ہمارے سامنے گھٹنے ٹیک دئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب اور آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے عظیم شہدا کی بدولت آج دشمن ہماری تاریخ اور جغرافیائی حدود پر اثر و رسوخ ڈالنے کی جرأت نہیں رکھتا۔

جنرل حسین سلامی نے مزید کہا کہ دشمن ہمارے سامنے بے بس ہوچکا ہے لہذا وہ پابندیوں کا شیوہ اختیار کرکے ہمیں دباؤ میں رکھنا چاہتا ہے جبکہ ایسے طریقے ناکام ہوچکے ہیں اور دشمن کا ایرانی قوم کو جھکانے کا خواب ایک  خواب ہی رہ جائے گا۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر