تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ  سعودی جارحیت کے سبب ہیضے میں مبتلا افراد کی تعداد آٹھ لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جس میں اب تک دو ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

نیوزنور:اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ایران میزائلی صلاحیتوں کے بارے میں کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔

نیوزنور:بحرین میں انسانی حقوق اور جمہوریت کے لئے صلح نامی ایک ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ گذشتہ سات برسوں میں آل خلیفہ حکومت نے پندرہ ہزار بحرینی شہریوں کو گرفتار کر کے جیل میں قید کیا ہے۔

نیوزنور:فرانس کے صدر نے کہا ہے کہ ایٹمی سمجھوتے کو بچانے کے لئے یورپ اپنی تمام تر کوششیں بروئےکار لائے گا۔

نیوزنور: مسجد اقصیٰ کے خطیب نے فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ القدس شہر کو صہیونی دشمن کی جانب سے منظم جارحیت کاسامنا ہےاس لئے یکجہتی، اتحاد اور اتفاق فلسطینی قوم کے پاس اپنے سلب شدہ حقوق کے حصول کے لیے ایک موثر ہتھیار ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
شمالی کوریا:
امریکا پر میزائل حملے کا منصوبہ 15 اگست تک تیار ہوجائے گا

نیوزنور:شمالی کوریا نے ایک بار پھر امریکا کو دھمکی دی ہے کہ 15 اگست تک امریکی علاقے گوآم پر 4 میزائلز داغنے کا منصوبہ تیار ہو جائے گا۔

نیوزنور کےادھر ادھر صارفین۲۲۲ : // تفصیل

شمالی کوریا:

امریکا پر میزائل حملے کا منصوبہ 15 اگست تک تیار ہوجائے گا

نیوزنور:شمالی کوریا نے ایک بار پھر امریکا کو دھمکی دی ہے کہ 15 اگست تک امریکی علاقے گوآم پر 4 میزائلز داغنے کا منصوبہ تیار ہو جائے گا۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘نے تسنیم کے حوالے سےنقل کیاہےکہ برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کا دعویٰ ہے کہ آئندہ چند دنوں میں امریکی علاقے گوآم پر میزائل حملے کی حکمت عملی مکمل کرلی جائے گی اور اگر سربراہ مملکت کم جانگ اُن نے منظوری دی تو اس منصوبے پر فوری طور پر عمل درآمد بھی کردیا جائے گا۔

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ منصوبے کے تحت ہواسانگ 12 راکٹس داغے جائیں گے جو جاپان سے ہوتے ہوئے گوآم سے 30 کلو میٹر دور سمندری علاقے میں جا کر گریں گے۔

شمالی کوریا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی جانے والی جوہری ہتھیاروں کی دھمکی کو بھی مسترد کرتےہوئے کہا ہےکہ امریکی صدر عقل سے عاری ہو گئے ہیں۔

ادھر امریکا نے شمالی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے ایسی کوئی بھی حماقت کی تو اس کا نتیجہ اس کے اقتدار کے خاتمے کی صورت میں نکلے گا۔

امریکی وزیر دفاع جم میٹس کا کہنا ہے کہ جنگ کی صورت میں شمالی کوریا امریکا یا اس کے کسی بھی اتحادی سے مقابلہ نہیں کرپائے گا۔ گوآم میں موجود شہریوں میں بھی شمالی کوریا کی دھمکی کے حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے تاہم زیادہ تر لوگوں کا کہنا یہی ہے کہ یہ محض دھمکی ہے اور اگر شمالی کوریا نے ایسی غلطی کی تو یہ اس کے لیے خود کشی کے مترادف ہوگی۔

گوآم شمالی کوریا سے 3 ہزار کلو میٹر جنوب مشرق میں واقع ہے جس کی کل آبادی ایک لاکھ 63 ہزار نفوس پر مشتمل ہے اور یہاں امریکی بحری اڈہ، آبدوزیں، کوسٹ گارڈ گروپ اور ایک ایئربیس بھی موجود ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو خبردار کیا تھا کہ امریکا کے جوہری ہتھیار پہلے سے کہیں زیادہ طاقت ور ہیں اور وہ امید کرتے ہیں کہ ان ہتھیاروں کو استعمال کرنے کی کبھی نوبت نہیں آئے گی۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر