تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور22فروری/اسلامی تحریک مقاومت حماس کے ترجمان نےکہا ہے کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں نیکی ہیلی کے خطاب سے فلسطینی قوم کے تئیں ان کی دشمنی جھلک رہی تھی۔

نیوزنور22فروری/ایک صیہونی عہدے دار نے کہا ہے کہ امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد فلسطین میں اسرائیلی ریاست کے مظالم اور توسیع پسندانہ اقدامات کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے یہودیوں کی آمد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

نیوزنور22فروری/اقوام متحدہ میں تعینات روسی مندوب اقوام متحدہ میں ایران مخالف امریکی قرارداد کی کڑی الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے جھوٹ کا پلندہ قراردیا ہے ۔

نیوزنور22فروری/تحریک اُمت لبنان کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ عراق کے تمام طبقات کے درمیان وحدت نے اس ملک کی تقسیم کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے اور اس وقت جو کچھ بھی عالم اسلام اور عرب دنیا میں ہورہا ہے اسکا اصلی ہدف فلسطین کے مسئلے کو فراموش کروایا جانا ہے۔

نیوزنور22فروری/جماعت اسلامی پاکستان کے مزکزی امیر نے کہا ہے کہ معاشرے میں دین کی دوری کی وجہ سے ماں باپ، اساتذہ اور بڑوں کی عزت نہیں کی جاتی ہے معاشرے میں عدم برداشت کے رویہ کے خاتمے کیلئے علماء کرام، محراب و منبر سے اسلام کی صحیح تعلیمات کو عام کریں کیونکہ اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے اور انسانی حرمت کے تقاضے بھی بڑے واضع ہیں اور دین کو صحیح معنوں میں اپنی زندگیوں کا نصب العین بنائے بغیر معاشرتی برائیوں کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا۔

  فهرست  
   
     
 
    
حماس کے شعبہ خارجہ امور کے سربراہ:
ایران نے مسئلہ فلسطین کے بارے میں اپنی نیک نیتی اور سچائی کو ثابت کردیا ہے

نیوزنور:حماس کے شعبہ خارجہ امور کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے مسئلہ فلسطین کے بارے میں اپنی نیک نیتی اور سچائی کو ثابت کردیا ہے۔

اسلامی بیداری صارفین۲۹۴ : // تفصیل

حماس کے شعبہ خارجہ امور کے سربراہ:

ایران نے مسئلہ فلسطین کے بارے میں اپنی نیک نیتی اور سچائی کو ثابت کردیا ہے

نیوزنور:حماس کے شعبہ خارجہ امور کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے مسئلہ فلسطین کے بارے میں اپنی نیک نیتی اور سچائی کو ثابت کردیا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘نےسحرعالمی نیٹ ورک کے حوالے سےنقل کیاہےکہ روزنامہ فلسطین سے بات چیت کرتے ہوئے حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا کہ حماس اور ایران کے درمیان تعلقات کو پچیس برس گزر گئے ہیں اور یہ تعلقات آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حماس کے لیے مسئلہ فلسطین کے بارے میں ایران کے موقف کی صداقت اور سچائی ثابت ہوچکی ہے۔

اسامہ حمدان نے کہا کہ فلسطینیوں کے مفادات کے تناظر میں حماس دنیا کے تمام ملکوں کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام ملکوں کے ساتھ ہمارے تعلقات کی بنیاد مسئلہ فلسطین، فلسطینیوں کے حقوق اور ان کی جد وجہد کے بارے میں ان ملکوں کے نظریات پر استوار ہوں گے۔

حماس کے شبعہ خارجہ امور کے سربراہ نے واضح کیا کہ سر زمین فلسطین کی آزادی کی جنگ بدستور جاری ہے اور اس وقت تک جاری رہے گی جب تک فلسطین کا چپہ چپہ غاصبانہ قبضے سے آزاد نہیں ہوجاتا۔

انہوں نے سعودی اخبار الریاض کی جانب سے حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیئے جانے کے بارے میں کہا کہ اس اخبار کے خلاف سعودی عرب کے اندر اور باہر سے جو ردعمل سامنے آیا ہے وہ اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ علاقے کے عوام اور سرزمین فلسطین کے درمیان گہرا تعلق پایا جاتا ہے۔

حماس کے شعبہ خارجہ امور کے سربراہ نے ایک بار پھر فلسطینیوں کے درمیان قومی آشتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سرزمین فلسطین کو آزاد کرانا اور فلسطینیوں کی حقوق کی بالادستی تمام گروہوں کی ذمہ داری ہے۔

 


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر