تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور21فروری/شامی ذرایع ابلاغ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ شامی فوج کے خلاف مغربی حمایت یافتہ دہشتگرد عناصر نے نئی سازش کا آغاز کیا ہے جس کے تحت کلورین گیس سے بھرے تین ٹرکوں کو ترکی سے شامی علاقے ادلیب میں پہنچا دیا گیا ہے۔

نیوزنور21 فروری/اسرائیلی پارلیمنٹ کینیسٹ کے ایک رکن نے  کہا ہے کہ  اسرائیلی دائیں بازو کےساتھ سعودیہ کا اتحاد شرمناک ہے اورصیہونی وزیر اعظم  کو حزب اللہ اورمقاومت سے خوف ہے۔

نیوزنور21فروری/فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ آج فلسطین میں قبضے اور اس کے عوام پر جو حالات گزر رہے ہیں اس کا ذمے دار برطانیہ ہے۔

نیوزنور21فروری/اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب نے جوہری معاہدے کو کامیاب مذاکرات کرنے کے لئے مثالی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دوسروں پر پابندیاں لگانے کے نشے میں دھت ہے۔

نیوزنور21فروری/اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر برائے امور مشرق وسطٰی نےناجائز صہیونی ریاست کے غاصب حکمرانوں پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین میں معصوم عوام کے گھروں اور اسکولوں کو تباہ کرنے کا سلسلہ بند کریں۔

  فهرست  
   
     
 
    
افغان رکن پارلیمنٹ:
افغانستان میں شیعہ مسلمانوں کا قتل عام جنگی جرم اور نسل کشی ہے

نیوزنور:ایک سینئرافغان رکن پارلیمنٹ نےمیرزا اولنگ نامی علاقے میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کو جنگی جرم اور نسل کشی قرار دیا ہے۔

استکباری دنیا صارفین۴۶۲ : // تفصیل

افغان رکن پارلیمنٹ:

افغانستان میں شیعہ مسلمانوں کا قتل عام جنگی جرم اور نسل کشی ہے

نیوزنور:ایک سینئرافغان رکن پارلیمنٹ نےمیرزا اولنگ نامی علاقے میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کو جنگی جرم اور نسل کشی قرار دیا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘نےرسا کے حوالے سےنقل کیاہےکہ افغان پارلیمنٹ میں صوبہ سرپل کے عوامی نمائندے سید محمد حسین شریفی بلخابی نے اپنی ایک گفت و گو میں کہا کہ سرپل صوبے میں شیعہ مسلمانوں کا قتل عام جنگی جرم اور نسل کشی ہے۔

انہوں نے حکومت افغانستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کابل انتظامیہ صوبہ سرپل کےعلاقے میرزا اولنگ میں عام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

انہوں نے اس سلسلے میں افغان سیکورٹی اداروں پر غفلت برتنے کا بھی الزام عائد کیا۔

افغان رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ پچھلے دو سال سے دہشت گرد گروہ داعش اور طالبان سرپل صوبے کے مختلف علاقوں پر حملے کرتے رہے ہیں تاکہ میرزا اولنگ جیسے اسٹریٹیجک علاقے پر قبضہ کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے گزشتہ ہفتے علاقے پر قبضہ کرنے کے بعد کم سے کم ساٹھ بے گناہ انسانوں کا قتل عام کیا جن میں عورتیں، بچے اور سن رسیدہ افراد شامل تھے۔

محمد حسین شریفی بلخابی نے مزید کہا کہ تاحال میرزا اولنگ قتل عام میں مرنے والوں کی صحیح تعداد واضح نہں ہوسکی ہے کیونکہ یہ علاقہ بدستور دہشت گرد گروہ داعش اور طالبان کے قبضے میں ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر