تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:13 دسمبر/ نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے بین الاقوامی امور اور قوانین نے تہران میں مغربی ایشیا کی علاقائی سیکورٹی پر منعقدہ قومی سمینار کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملکی دفاعی اور میزائل پروگرام پر مذاکرات کی ہرگز گنجائش نہیں ہے ۔

 نیوزنور:13 دسمبر/ اقوام متحدہ کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ اس وقت یمن میں 8 ملین انسان سنگین قحط کا شکار ہیں

نیوزنور:13 دسمبر/عراقی حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی علاقوں کوصیہونی قبضے سے آزاد کرانے کیلئے وہ غاصب  اسرائیل کےساتھ جنگ کو مکمل طورپر آمادہ ہے۔

نیوز نور:13 دسمبر/ مصر ی دارالفتویٰ نے اپنے ایک بیان میں خبردار کیا ہے  کہ قدس کے نام پر داعش جوانوں کو بھرتی کے لیے گمراہ کرسکتی ہے۔

نیوز نور:13 دسمبر/ فلسطین میں انسانی حقوق کے لئے سرگرم ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے پانچ دنوں کے دوران حراست میں لئے جانے والے بیت المقدس کے باسیوں میں سے ایک تہائی حصہ کم عمر بچوں کا ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
امریکی سیاسی مبصر :
امریکہ افغانستان میں دہشتگردی کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے

نیوز نور: امریکہ کے ایک سیاسی مبصر نے افغانستان کے شمالی شیعہ علاقے پر طالبان دہشتگردوں کےحالیہ حملے کہ جس میں 60 سے زائد  افراد کہ جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں دہشتگردی کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے۔  

استکباری دنیا صارفین۲۷۷ : // تفصیل

امریکی سیاسی مبصر :  

امریکہ افغانستان میں دہشتگردی کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے

نیوز نور: امریکہ کے ایک سیاسی مبصر نے افغانستان کے شمالی شیعہ علاقے پر طالبان دہشتگردوں کےحالیہ حملے کہ جس میں 60 سے زائد  افراد کہ جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں دہشتگردی کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے۔  

عالمی اردوخبررساں ادارے ’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق پریس ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں ’’مائیکل سپرنگ مین‘‘ نے افغانستان کے شمالی شیعہ علاقے پر طالبان دہشتگردوں کےحالیہ حملے کہ جس میں 60 سے زائد  افراد کہ جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ افغانستان میں دہشتگردی کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے۔  

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی دہشتگردی کو بہانہ بنا کر افغانستان اور دیگر ممالک میں اپنے اثر و رسوخ کو بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ کا ملک کمزور ہے پھر ایک معاشی و جمہوری طور پر مضبوط ملک کے مقابلے آپ پر سامراجی قوتوں کا اثر و رسوخ زیادہ ہوگا۔

انہوں نے افغانستان کو ترقی کی راہ پر لا نے اور اس ملک میں جمہوریت کو بحال کرنے کے امریکی دعوؤں کو مضحکہ خیز قرار دیتےہوئے کہا کہ امریکہ نے ان جھوٹے دعوؤں کے ذریعے اپنے مفادات کو حاصل کرنےا ور اس ملک میں اپنی موجودگی کو یقینی بنانے کی کوشش کی۔

موصوف امریکی تجزیہ نگار نے کہا کہ امریکہ نے افغانستان کو دہشتگردی ، بغاوت اور خانہ جنگی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے اور یہاں جاری افراتفری سے واشنگٹن کو اپنے مصنوعات فروخت کرنے کا موقع فراہم ہورہا ہے اسلئے افغان جنگ امریکیوں کیلئے ایک منافع بخش کاروبار ثابت ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں مغربی انٹیلی جنس اداروں کی مداخلت اس ملک میں تباہی اور موت کا باعث بنی ہے۔

مائیکل سپرنگ مین نے مزید کہا کہ امریکہ اور اس کے یورپی اتحادی افغان عوام کی مرضی کے خلاف اُن پر اپنی رائے مسلط کرنا چاہتے ہیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر