تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:13 دسمبر/ نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے بین الاقوامی امور اور قوانین نے تہران میں مغربی ایشیا کی علاقائی سیکورٹی پر منعقدہ قومی سمینار کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملکی دفاعی اور میزائل پروگرام پر مذاکرات کی ہرگز گنجائش نہیں ہے ۔

 نیوزنور:13 دسمبر/ اقوام متحدہ کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ اس وقت یمن میں 8 ملین انسان سنگین قحط کا شکار ہیں

نیوزنور:13 دسمبر/عراقی حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی علاقوں کوصیہونی قبضے سے آزاد کرانے کیلئے وہ غاصب  اسرائیل کےساتھ جنگ کو مکمل طورپر آمادہ ہے۔

نیوز نور:13 دسمبر/ مصر ی دارالفتویٰ نے اپنے ایک بیان میں خبردار کیا ہے  کہ قدس کے نام پر داعش جوانوں کو بھرتی کے لیے گمراہ کرسکتی ہے۔

نیوز نور:13 دسمبر/ فلسطین میں انسانی حقوق کے لئے سرگرم ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے پانچ دنوں کے دوران حراست میں لئے جانے والے بیت المقدس کے باسیوں میں سے ایک تہائی حصہ کم عمر بچوں کا ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
حسن ہانی زادہ :
امریکہ عراق میں داعش کو نجات دلانے کی کوششوں میں سرگرم ہے

نیوز نور: اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک ممتاز تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ امریکہ عراق میں سرگرم تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کو نجات اور عراق میں اس گروہ کی موجودگی کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

استکباری دنیا صارفین۲۲۱ : // تفصیل

حسن ہانی زادہ :   

امریکہ عراق میں داعش کو نجات دلانے کی کوششوں میں سرگرم  ہے

نیوز نور: اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک ممتاز تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ امریکہ عراق میں سرگرم تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کو نجات اور عراق میں اس گروہ کی موجودگی کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے ’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیا کے ساتھ انٹرویو میں ’’حسن ہانی زادہ‘‘ نے عراق کے صوبے الانبار کے علاقے سنجار میں عوامی رضاکار فورسز پر امریکی فضائی حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت واشنگٹن عراق میں سرگرم تکفیری دہشتگردوں کو نجات دلانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ پہلے ہی یہ اعلان کرچکا تھا کہ عوامی رضاکار فورسز کی عراق و شام کی مشترکہ سرحد تک رسائی امریکہ کیلئے ریڈ لائن ہے اور اسی بہانے امریکہ نے اس مشترکہ سرحد پر عوامی رضاکار فورسز کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ شام کے رہائشی علاقوں پر مسلسل حملے اور عوامی رضاکار فورسز کے خلاف حالیہ جارحیت عراق و شام میں امریکہ کی غیر قانونی کاروائیوں کی مثالیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کا اس بات پر اصرار تھا کہ موصل کی آزادی کے بعد عوامی رضاکار فورسز کو تحلیل کیا جانا چاہئے تاہم وزیر اعظم حیدر العبادی نے واضح طور پر اعلان کیا کہ عوامی رضاکار فورسز کی تحلیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

حسن ہانی زادہ نے کہا کہ تلعفر میں داعش کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے امریکہ نے عوامی رضاکار فورسز کو عراق شام سرحد تک پہنچنے اور داعشیوں کا تعاقب کرنے کی اجازت نہیں دی۔

انہوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ امریکہ نے بارہا عراق ، شام و افغانستان میں اس طرح کے بھیانک جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر