تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور : 11 دسمبر/ مقبوضہ فلسطین میں مظاہرین نے مسئلہ فلسطین کے بارے ميں سعودی عرب کے بادشاہ اور ولیعہد کی غداری اور خیانت کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان کی تصویروں کو آگ لگا کر پاؤں تلے رگڑ دیا ہے۔

نیوز نور : 11 دسمبر/ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان بعض عرب ممالک  کی ہم آہنگی سے انجام پایا ہے جس کا مقصد عرب - اسرائیل کے تعلقات کو معمول پر لانا اور مسئلہ فلسطین کو سرد خانے میں ڈالنا ہے۔

نیوز نور 11 دسمبر/ فلسطینی وزیرخارجہ نےکہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے بعد اسرائیل دوسرے ممالک  پر القدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

نیوز نور : 11 دسمبر/ سعودی عرب کے قریب سمجھے جانے والے پاکستانی اہلسنت عالم دین اور جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ  نے کہا ہے کہ اسلامی اتحادی افواج کا ڈھونگ رچانے والا شاہ سلمان اب بیت المقدس کو بچائیں۔

نیوز نور : 11 دسمبر/ امریکی یونیورسٹیوں کے ایک سو بیس یہودی اساتذہ نے ایک شکایت نامے پر دستخط کرکے بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ :
ملک و اسلام دشمن قوتوں کو اتحاد و یکجہتی سے ناکام بنایا جا سکتا ہے

نیوز نور : پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا ہے کہ ملک و اسلام دشمن قوتوں کو اتحاد و یکجہتی سے ناکام بنایا جاسکتا ہے۔

اسلامی بیداری صارفین۲۴۲ : // تفصیل

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ :

ملک و اسلام دشمن قوتوں کو اتحاد و یکجہتی سے ناکام بنایا جا سکتا ہے

نیوز نور : پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا ہے کہ ملک و اسلام دشمن قوتوں کو اتحاد و یکجہتی سے ناکام بنایا جاسکتا ہے۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ’’محمد ثروت اعجاز قادری‘‘ نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر 13 اگست کی رات کیک کٹنگ و پرچم کشائی اور 14 اگست کو مرکز اہلسنت سے مزار قائد تک وفائے پاکستان ریلی کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئےکہا کہ ملک و اسلام دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو اتحاد و یکجہتی کو فروغ دیکر ناکام بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اتحاد و یکجہتی کو فروغ اور اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو شعور سے ناکام بنانا ہوگا اور ملک کے استحکام اور ترقی کیلئے یکجا ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مستحکم کرنے کیلئے 1947ء والے جذبے سے کام کرنا ہوگا۔

پاکستانی اہلسنت عالم دین  نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اور آج پاکستان کو پوری دنیا میں اسلام کا قلعہ سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن، محبت، بھائی چارگی اور احترام انسانیت کے فلسفے کو عام کرکے نظریہ پاکستان کی مخالف سوچ کو ناکام بنانا ہوگا جبکہ ملک دشمن عناصر کے خلاف قانون کو سختی سے عمل درآمد کرنا چاہئے۔

موصوف سربراہ نے کہا کہ عوام ملک سے کرپشن اور دہشتگردی کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں کیونکہ  استحصالی قوتوں نے ملک کو نقصان پہنچانے کی سازش کی مگر ملک کے عوام نے ہمیشہ ہر سازش کو اتحاد و یکجہتی سے ناکام بنایا ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے مزید  کہا کہ پاک فوج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حالت جنگ میں ہے، آپریشن ردالفساد کامیابی کی طرف گامزن ہے اور پوری قوم دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر