تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور : 11 دسمبر/ مقبوضہ فلسطین میں مظاہرین نے مسئلہ فلسطین کے بارے ميں سعودی عرب کے بادشاہ اور ولیعہد کی غداری اور خیانت کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان کی تصویروں کو آگ لگا کر پاؤں تلے رگڑ دیا ہے۔

نیوز نور : 11 دسمبر/ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان بعض عرب ممالک  کی ہم آہنگی سے انجام پایا ہے جس کا مقصد عرب - اسرائیل کے تعلقات کو معمول پر لانا اور مسئلہ فلسطین کو سرد خانے میں ڈالنا ہے۔

نیوز نور 11 دسمبر/ فلسطینی وزیرخارجہ نےکہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے بعد اسرائیل دوسرے ممالک  پر القدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

نیوز نور : 11 دسمبر/ سعودی عرب کے قریب سمجھے جانے والے پاکستانی اہلسنت عالم دین اور جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ  نے کہا ہے کہ اسلامی اتحادی افواج کا ڈھونگ رچانے والا شاہ سلمان اب بیت المقدس کو بچائیں۔

نیوز نور : 11 دسمبر/ امریکی یونیورسٹیوں کے ایک سو بیس یہودی اساتذہ نے ایک شکایت نامے پر دستخط کرکے بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
مقبوضہ بیت المقدس :
یہودی دہشتگرد چار معصوم فلسطینی بچوں کو گاڑی تلے روند کر فرار

نیوز نور : فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں ایک یہودی شرپسند مسجد اقصیٰ کے قریب سلوان کے مقام پر چار فلسطینی بچوں کو اپنی گاڑی تلے روند کر فرار ہوگیا اور گاڑی کی ٹکر سے چاروں بچے شدید زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔

استکباری دنیا صارفین۳۴۰ : // تفصیل

مقبوضہ بیت المقدس :

یہودی دہشتگرد چار معصوم فلسطینی بچوں کو گاڑی تلے روند کر فرار

نیوز نور : فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں ایک یہودی شرپسند مسجد اقصیٰ کے قریب سلوان کے مقام پر چار فلسطینی بچوں کو اپنی گاڑی تلے روند کر فرار ہوگیا اور گاڑی کی ٹکر سے چاروں بچے شدید زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں ایک یہودی شرپسند مسجد اقصیٰ کے قریب سلوان کے مقام پر چار فلسطینی بچوں کو اپنی گاڑی تلے روند کر فرار ہوگیا اور گاڑی کی ٹکر سے چاروں بچے شدید زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے کہا  کہ یہودی آباد کار نے سلوان کے مقام پر ایک سڑک پر گاڑی چلاتے ہوئے مختلف واقعات میں چار بچوں کو کچل کر شہید کرنے کی کوشش کی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے یہودی آباد کار دانستہ طور پرگاڑی فلسطینی بچوں پر چڑھاتا رہا ہے جس کے نتیجے میں چار بچے زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ یہودی شرپسند فلسطینی بچوں کو کچل کر خود گاڑی سمیت فرار ہوگیا  جبکہ زخمی ہونے والے چاروں بچے اسپتال داخل کردئے گئے ہیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر