تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ  سعودی جارحیت کے سبب ہیضے میں مبتلا افراد کی تعداد آٹھ لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جس میں اب تک دو ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

نیوزنور:اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ایران میزائلی صلاحیتوں کے بارے میں کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔

نیوزنور:بحرین میں انسانی حقوق اور جمہوریت کے لئے صلح نامی ایک ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ گذشتہ سات برسوں میں آل خلیفہ حکومت نے پندرہ ہزار بحرینی شہریوں کو گرفتار کر کے جیل میں قید کیا ہے۔

نیوزنور:فرانس کے صدر نے کہا ہے کہ ایٹمی سمجھوتے کو بچانے کے لئے یورپ اپنی تمام تر کوششیں بروئےکار لائے گا۔

نیوزنور: مسجد اقصیٰ کے خطیب نے فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ القدس شہر کو صہیونی دشمن کی جانب سے منظم جارحیت کاسامنا ہےاس لئے یکجہتی، اتحاد اور اتفاق فلسطینی قوم کے پاس اپنے سلب شدہ حقوق کے حصول کے لیے ایک موثر ہتھیار ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
پاکستانی شیعہ عالم دین :
برطانوی غلامی سے آزاد پاکستانی قوم کی اصل آزادی کا دن امریکی غلامی سے نجات کا دن ہوگا

نیوز نور : پاکستان کے شیعہ عالم دین اور مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ برطانوی غلامی سے آزاد پاکستانی قوم کی اصل آزادی کا دن امریکی غلامی سے نجات کا دن ہوگا۔  

اسلامی بیداری صارفین۲۲۹ : // تفصیل

پاکستانی شیعہ عالم دین :

برطانوی غلامی سے آزاد پاکستانی قوم کی اصل آزادی کا دن امریکی غلامی سے نجات کا دن ہوگا

نیوز نور : پاکستان کے شیعہ عالم دین اور مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ برطانوی غلامی سے آزاد پاکستانی قوم کی اصل آزادی کا دن امریکی غلامی سے نجات کا دن ہوگا۔  

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع جیکب آباد کے زیر اہتمام ستر سالہ جشن آزادی کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکریٹری جنرل  ’’حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی ،  ضلعی رہنما آغا سیف علی ڈومکی، مولانا حسن رضا غدیری ، نثار احمد ابڑو اور سید غلام شبیر نقوی نے کی۔                     

پریس کلب کے سامنے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے  حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ برطانوی غلامی سے آزادی کا جشن قوم کو مبارک ہو مگر حقیقی آزادی تب ہوگی جب وطن عزیز سے امریکی غلامی کا خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم ؒ کا پاکستان وہ حسین پاکستان ہے جو دھشتگردی اور کرپشن سے پاک ہو۔

انہوں نے کہا کہ شاعر مشرق علامہ اقبال ؒ کا پاکستان وہ پاکستان ہے جو امریکہ اور آل سعود کی مداخلت سے پاک ہو اور جہاں قوم کی قسمت کے فیصلے عوام کے منتخب صالح بندوں کے ذریعہ منتخب ایوانوں میں کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ 14  اگست کو مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ یوتھ ونگ کے زیر اہتمام آزادی مارچ  کا خیرپورسے آغاز ہوگا جبکہ ضلع سکھر، شکارپور، لاڑکانہ اورخیرپور کے مختلف مقامات پر جشن آزادی کی خوبصورت تقریبات منعقد کی جائیں گی۔           

حجت اسلام مقصود علی ڈومکی نے مزید کہا کہ جیکب آباد کے عوام میں آج بھی اخوت پائی جاتی ہے مگر دہشتگردی کا سانحہ دشمن کی کارستانی ہے۔

آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر