تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ  سعودی جارحیت کے سبب ہیضے میں مبتلا افراد کی تعداد آٹھ لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جس میں اب تک دو ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

نیوزنور:اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ایران میزائلی صلاحیتوں کے بارے میں کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔

نیوزنور:بحرین میں انسانی حقوق اور جمہوریت کے لئے صلح نامی ایک ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ گذشتہ سات برسوں میں آل خلیفہ حکومت نے پندرہ ہزار بحرینی شہریوں کو گرفتار کر کے جیل میں قید کیا ہے۔

نیوزنور:فرانس کے صدر نے کہا ہے کہ ایٹمی سمجھوتے کو بچانے کے لئے یورپ اپنی تمام تر کوششیں بروئےکار لائے گا۔

نیوزنور: مسجد اقصیٰ کے خطیب نے فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ القدس شہر کو صہیونی دشمن کی جانب سے منظم جارحیت کاسامنا ہےاس لئے یکجہتی، اتحاد اور اتفاق فلسطینی قوم کے پاس اپنے سلب شدہ حقوق کے حصول کے لیے ایک موثر ہتھیار ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
امام قبلہ اول :
القدس سے دست برداری قبلہ اول سے دست برداری کے مترادف ہے

نیوز نور : مسجد اقصیٰ قبلہ اول کے امام  و خطیب نے کہا ہے کہ القدس سے دست برداری قبلہ اول سے دست برداری کے مترادف ہے۔

اسلامی بیداری صارفین۳۳۱ : // تفصیل

امام قبلہ اول :

القدس سے دست برداری قبلہ اول سے دست برداری کے مترادف ہے

نیوز نور : مسجد اقصیٰ قبلہ اول کے امام  و خطیب نے کہا ہے کہ القدس سے دست برداری قبلہ اول سے دست برداری کے مترادف ہے۔

عالمی اردو خبرر ساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے ممتاز اہلسنت عالم دین اور قبلہ اول کے امام ’’الشیخ محمد اسماعیل نواھضہ‘‘ نے نمازیوں کے جم غفیر سے نماز جمعہ کے خطبے میں بیت المقدس میں صہیونی پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ قبلہ اول کو پنجہ یہود سے آزاد کرانے کیلئے متحد ہوجائے۔

الشیخ نواھضہ نے کہا کہ قبلہ اول حرمین شریفین سے تقدس کی اہمیت میں کسی بھی طور کم نہیں اور اس کا دفاع پوری مسلم امہ کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیت المقدس سے دست برداری قبلہ اول سے دست برداری کے مترادف ہوگی اور اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔

انہوں نے مسجد اقصیٰ اور القدس کے حوالے سے عالم اسلام اور عرب ممالک کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قبلہ اول اور القدس کو صہیونیوں کے ہاتھوں جس قدر خطرات لاحق ہیں عالم اسلام کی طرف سے اس کے تناسب سے دفاعی اقدامات اور انتظامات نہیں کئے گئے۔

موصوف امام نے کہا کہ فلسطینی قوم اپنی جانوں پر کھیل کر قبلہ اول کا دفاع کررہی ہے کیونکہ مسجد اقصیٰ اور منبر صلاح الدین ایوبی مسلمانوں کی ملکیت ہیں اور قبلہ اول کے متولی اور سرپرست بھی صرف مسلمان ہیں۔

الشیخ محمد اسماعیل نواھضہ نے مزید کہا کہ  قبلہ اول کے دفاع کے لیے عالم اسلام کا اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنے کے ساتھ ساتھ کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر سختی سے کار بند رہنا بھی ضروری ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کو نماز جمعہ سے قبل اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے قبلہ کی طرف آنے والے راستوں کو گھیرے میں لے رکھا تھا اورفلسطینیوں کی قبلہ اول تک رسائی روکنے کے لئے تمام تر حربوں کے استعمال کے باوجود ہزاروں فلسطینی شہری قبلہ اول میں پہنچنے میں کامیاب رہے اورقابض صہیونی فوج اور پولیس کی طرف سے پابندیوں اور رکاوٹوں کے باوجود جمعہ کے روز ہزاروں فلسطینی مسلمانوں نے نماز جمعہ مسجد اقصیٰ میں ادا کی۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر