تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ  سعودی جارحیت کے سبب ہیضے میں مبتلا افراد کی تعداد آٹھ لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جس میں اب تک دو ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

نیوزنور:اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ایران میزائلی صلاحیتوں کے بارے میں کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔

نیوزنور:بحرین میں انسانی حقوق اور جمہوریت کے لئے صلح نامی ایک ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ گذشتہ سات برسوں میں آل خلیفہ حکومت نے پندرہ ہزار بحرینی شہریوں کو گرفتار کر کے جیل میں قید کیا ہے۔

نیوزنور:فرانس کے صدر نے کہا ہے کہ ایٹمی سمجھوتے کو بچانے کے لئے یورپ اپنی تمام تر کوششیں بروئےکار لائے گا۔

نیوزنور: مسجد اقصیٰ کے خطیب نے فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ القدس شہر کو صہیونی دشمن کی جانب سے منظم جارحیت کاسامنا ہےاس لئے یکجہتی، اتحاد اور اتفاق فلسطینی قوم کے پاس اپنے سلب شدہ حقوق کے حصول کے لیے ایک موثر ہتھیار ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
ایشیا ٹائمز کی تجزیہ کار:
یمن پر سعودی جارحیت امریکہ کی ریاستی دہشتگردی کا ایک اور نمونہ ہے

نیوز نور : روزنامہ ایشیا ٹائمز کی تجزیہ کا رکے مطابق یمن پر سعودی جارحیت کہ جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں امریکہ کی ریاستی دہشتگردی کا ایک اور نمونہ ہے۔

استکباری دنیا صارفین۳۳۰ : // تفصیل

ایشیا ٹائمز کی تجزیہ کار:

یمن پر سعودی جارحیت امریکہ کی ریاستی دہشتگردی کا ایک اور نمونہ ہے

نیوز نور : روزنامہ ایشیا ٹائمز کی تجزیہ کا رکے مطابق یمن پر سعودی جارحیت کہ جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں امریکہ کی ریاستی دہشتگردی کا ایک اور نمونہ ہے۔

عالمی اردو خبرر ساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک مختصر مضمون میں ’’ کرسٹینا لین‘‘ نے لکھا کہ یمن پر امریکی سعودی جارحیت تیسرے سال میں داخل ہوئی ہے لیکن ابھی بھی روزانہ کی بنیاد پر امریکی و سعودی جنگی اتحاد یمن کی بیگناہ عوام کو خا  ک و خون میں نہلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سعودی جارحیت میں اس ملک کازیادہ تر بنیاد ڈھانچہ تباہ ہوا ہے، ہزاروں افراد موت کی آغوش میں چلے گئے ہیں جبکہ لاکھوں افراد کی جانوں کو بھوک اور ہیضے کی وبا سے خطرہ لاحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکثریتی امریکی عوام مشرق وسطیٰ علاقے کے اس مفلوک الحال ملک پر مسلط کردہ جنگ میں واشنگٹن کے کردار سے ناواقف ہیں لیکن یمنی عوام اس بات سے پوری طرح آگاہ ہیں کہ اُن پر جو بم برسائے جارہے ہیں وہ آل سعود کو واشنگٹن اور لندن کی طرف سے فراہم کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یمنی عوام میں امریکہ کے تئیں نفرت میں روز بہ روز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اس کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دارالحکومت صنعا کے ہر دیوار پر یہ نعرہ تحریر ہے کہ امریکہ یمنیوں کا قاتل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمنی عوام اُن پر مسلط کردہ خوفناک جنگ کو نہ صرف سعودی جنگ بلکہ امریکی جارحیت کا نام دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ پچّیس مارچ دو ہزار پندرہ کو امریکہ کی حمایت اور سعودی عرب کی سرکردگی میں علاقے کے ملکوں کے اتحاد کے حملوں سے یمن میں فوجی مداخلت شروع ہوئی ہے جو بدستور جاری ہے یمن پر حملوں کے نتیجے میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری منجملہ عورتیں اور بچے خاک و خون میں غلطاں ہو چکے ہیں۔اور یہ ایسی حالت میں ہے کہ وہ ممالک جو انسانی حقوق کا دم بھرتے ہیں، یمن میں غیر انسانی جرائم کے بارے میں انہوں نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور ان ممالک کی جانب سے وحشیانہ جرائم پر کسی بھی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا جا رہا ہے۔ 


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر