تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوز نور:1932 ء میں سعودی عرب کے قیام کے بعد سے آل سعود نے بادشاہت کے متضاد سیاسی ،سماجی اورمذہبی ڈھانچے کے چلینجز سے نمٹنے کیلئے وہابیت کا استعمال کیا ہے اوروہابیت کے نظرئے نے مذہبی طورپر آل سعود خاندان کی طاقت تاج اورحکومت کو جائز ٹھہرایا ہے۔

نیوز نور : بولویا کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کو وینزوئلا میں مداخلت کا خیال ترک کرنا چاہئے کیونکہ دنیا بھر میں امریکی سامراجیت دم توڑ چکی ہے۔

نیوز نور:ایران کے ایک سینئر قانون ساز نے کہاہےکہ امریکہ کی طرف سے روس اورایران پر  بیک وقت پابندیوں کو عائد کئے جانے کا مقصد دوعلاقائی اتحادیوں کے درمیان تعلقات میں شگاف پیدا کرنا تھا۔

نیوز نور:لبنان کی اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ کی سیکورٹی کونسل کےچیئرمین نے کہاہے کہ شام میں سرگرم تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف جنگ آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔

نیوز نور : لبنان کے پارلیمانی نمائندے نے کہا ہے کہ  شام فلسطین اور بیت المقدس کی حمایت کا علمبردار ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشنر کی ترجمان :
غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے

نیوز نور : اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر کی ترجمان نے غزہ کا محاصرہ ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

دینی و مذھبی رواداری صارفین۱۶۳ : // تفصیل

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشنر کی ترجمان :

غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے

نیوز نور : اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر کی ترجمان نے غزہ کا محاصرہ ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر کی ترجمان ’’روینا شمداسانی‘‘ نے غزہ پٹی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی قوانین کے تحت غاصب قوت کے طور پر غزہ کے مکینوں کے حقوق کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوتی ہے۔

انسانی حقوق کمشنر کی ترجمان نے غزہ پٹی میں بجلی کی فراہمی میں تعطل، بنیادی سہولتوں اور طبی خدمات کے فقدان اور پینے کا صاف پانی میسر نہ ہونے کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پرسخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

روینا شمداسانی نے مزید  کہا کہ بجلی کے بار بار کے تعطل نے غزہ کے مکینوں خاص طور سے کمزور طبقات کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے سن 2006 سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور اس علاقے میں ایندھن، غذائی اشیا، اور تعمیراتی سازو سامان کی ترسیل پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر