تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:13 دسمبر/ نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے بین الاقوامی امور اور قوانین نے تہران میں مغربی ایشیا کی علاقائی سیکورٹی پر منعقدہ قومی سمینار کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملکی دفاعی اور میزائل پروگرام پر مذاکرات کی ہرگز گنجائش نہیں ہے ۔

 نیوزنور:13 دسمبر/ اقوام متحدہ کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ اس وقت یمن میں 8 ملین انسان سنگین قحط کا شکار ہیں

نیوزنور:13 دسمبر/عراقی حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی علاقوں کوصیہونی قبضے سے آزاد کرانے کیلئے وہ غاصب  اسرائیل کےساتھ جنگ کو مکمل طورپر آمادہ ہے۔

نیوز نور:13 دسمبر/ مصر ی دارالفتویٰ نے اپنے ایک بیان میں خبردار کیا ہے  کہ قدس کے نام پر داعش جوانوں کو بھرتی کے لیے گمراہ کرسکتی ہے۔

نیوز نور:13 دسمبر/ فلسطین میں انسانی حقوق کے لئے سرگرم ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے پانچ دنوں کے دوران حراست میں لئے جانے والے بیت المقدس کے باسیوں میں سے ایک تہائی حصہ کم عمر بچوں کا ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
محرم کے پہلے عشرے کے اعمال

نیوزنور:محرم کے پر فضیلت ترین اعمال وہ اعمال ہیں جو محرم کے پہلے عشرے میں مختلف دعاوں اور مستحبی دعاوں کے قالب میں  معین کیے گئے ہیں ۔

اسلامی بیداری صارفین۱۳۲۸ : // تفصیل

محرم کے پہلے عشرے کے اعمال

نیوزنور:محرم کے پر فضیلت ترین اعمال وہ اعمال ہیں جو محرم کے پہلے عشرے میں مختلف دعاوں اور مستحبی دعاوں کے قالب میں  معین کیے گئے ہیں ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے نیوزنور کی رپورٹ کے مطابق  یہ بات سب کو معلوم ہے کہ تمام قمری مہینوں کے مختلف روایتوں اور واقعات کی بنا پر کہ جو تاریخ اسلام میں رونما ہوئے ہیں  کے بارے میں آیتیں اور دعائیں موجود ہیں اور امامت آئمہ معصومین اوصیای رسول اللہ( علیہم السلام) اور زمانے کے تقاضے کے مطابق ان مہینوں کے گونا گوں اعمال ہیں ۔

عرفات کے صحراء میں حاجیوں کی قربانی کے بعد  حضرت امام حسین علیہ السلام نے مدینے سے کربلا تک ایک کاروان کی حرکت کے ساتھ  کوفے والوں کی نامردی کے مقابلے میں ذبح عظیم کا مصداق بننے کا مظاہرہ کیا ۔

محرم الحرام  نے چاند کے انتیس دنوں میں اپنےا ندر سب سے برتر اعمال کو سمو رکھا ہے۔ اس بنا پر کہ پورے سال میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت سب سے اچھا عمل ہے ، کتنا ہی اچھا ہے کہ سید الشہداء کی عزاداری کے مہینے میں اہل بیت علیہم السلام کے گھرانے اور امام حسین علیہ السلام کو زیادہ یاد کیا جائے ۔رسولخدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آٹھویں وصی حضرت امام رضا علیہ السلام نے ایک حدیث میں نقل کیا ہے : جب محرم آتا تھا تو میرے والد کبھی ہنستے ہوئے دکھائی نہیں دیتے تھے ، پہلے عشرے کے آخر تک حزن و اندوہ ان پر غالب رہتا تھا ، اور روز عاشورا ء ان کے حزن و اندوہ اور گریے کا دن ہوتا تھا ۔

اسی طرح حضرت امام رضا علیہ السلام عاشوراء کے بارے میں فرماتے ہیں : وہ شخص کہ روز عاشورا ء جس کی مصیبت اور جس کے اندوہ اور گریے کا دن ہو خدا قیامت کے دن کو اس کی شادمانی اور سرور کا دن قرار دے گا ۔

محرم کی پہلی رات کے اعمال ،

نماز : اس رات کی چند نمازیں ہیں جن میں سے ایک درج ذیل ہے :

دو رکعت نماز ہے ، ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد گیارہ مرتبہ سورہء توحید کو پڑھا جاتا ہے ۔

اس نماز کی فضیلت میں بیان ہوا ہے کہ اس نماز کو پڑھنا اور اس کے دن میں روزہ رکھنا امنیت کا باعث ہوتا ہے اور جو شخص اس عمل کو انجام دیتا ہے، گویا اس نے پورے سال لگاتار نیک کام کیا ہے ۔

دوسرا عمل : اس شب میں شب بیداری کرنا ہے ،

تیسرا عمل ؛ دعا اور مناجات میں مشغول رہنا ہے ،

محرم کا پہلا دن ،

محرم کا پہلا دن ہر سال قمری سال کا پہلا دن ہوتا ہے ۔ رسولخدا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پانچویں وصی حضرت امام محمد باقر علیہ السلام سے روایت ہے کہ : جو شخص اس دن روزہ رکھے گا خدا اس کی دعا کو قبول کرے گا جیسا کہ اس نے حضرت زکریا کی دعا کو قبول کیا تھا ۔

اس روز دو رکعت نماز پڑھی جائے اور اس کے بعد تین بار یہ دعا پڑھی جائے :

اَللّهُمَّ اَنْتَ الإلهُ الْقَدیمُ وَهذِهِ سَنَةٌ جَدیدَةُ فَاَسْئَلُکَ فیهَاالْعِصْمَةَ مِنَ الشَّیْطانِ وَالْقُوَّةَ عَلى هذِهِ النَّفْسِ الاْمّارَةِ بِالسّوَّءِ۔

ترجمہ: خدایا : تو قدیم اور جاویدانی ہے اور یہ سال نیا سال ہے ۔ میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ مجھے اس سال شیطان سے محفوظ رکھ اور برائی پر اکسانے والے نفس کے خلاف کامیابی عطا فرما ۔

محرم کا دوسرا دن ،

اس روز رسولخدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تیسرے وصی حضرت امام حسین علیہ السلام کا کاروان سال ۶۱ ہجری میں کربلا کی سرزمین پر پہنچا اور یزید بن معاویہ کی لشکر کے سردار حر ابن یزید ریاحی کے لشکر کے روکنے کی وجہ سے وہیں ٹھہرنے پر مجبور ہوا ۔

محرم کا تیسرا دن ،

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منقول ہے : جو شخص اس  روز روزہ رکھے گا خدا اس کی دعا کو قبول کرے گا ، اس روز عمر سعد کا لشکر کربلا پہنچا ۔

محرم کا چوتھا دن ،

اس روز امام حسین علیہ السلام کے یزید بن معاویہ کی لشکر کے سپہ سالار عمربن سعد کے ساتھ مذاکرات  بے نتیجہ ختم ہوئے حضرت چاہتے تھے کہ اسے جنگ سے روکا جائے چنانچہ آپ علیہ السلام نے اس کو لشکر اسلام کے ساتھ ملحق ہونے کی دعوت دی تھی ۔

محرم کا ساتواں دن ،

اس روز روزہ رکھنا مستحب ہے ۔

محرم کا نواں دن،

تاسوعائ حسینی ہے ، اس روزیزید بن معاویہ کی لشکر کا سرسخت سردار شمربن ذی الجوشن کی سپاہ نے امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب کا محاصرہ کر لیا تھا ۔

شب عاشوراء کے اعمال ،

روایات میں اس رات کے لیے چند نمازوں کا ذکر ہوا ہے  کہ جن میں سے ایک نماز اس طرح ہے : چار رکعت نماز ہے ، ہر رکعت میں سورہء حمد کے بعد پچاس مرتبہ سورہء توحید کو پڑھا جاتا ہے ، اور نماز ختم کرنے کے بعد ستر مرتبہ"سُبْحَان اللهِ وَالْحَمْدُلِلّهِ وَلا إِلهَ إِلّااللّهُ وَاللّهُ أكْبَرُ وَلا حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلَّا بِاللّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيْم" پڑھنا چاہیے ۔

اس رات قبر امام حسین علیہ السلام کے پاس بیدار رہنا ،

اس شب کو دعا و مناجات میں بسر کرنا ۔   

 


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر