تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:13 دسمبر/ نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے بین الاقوامی امور اور قوانین نے تہران میں مغربی ایشیا کی علاقائی سیکورٹی پر منعقدہ قومی سمینار کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملکی دفاعی اور میزائل پروگرام پر مذاکرات کی ہرگز گنجائش نہیں ہے ۔

 نیوزنور:13 دسمبر/ اقوام متحدہ کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ اس وقت یمن میں 8 ملین انسان سنگین قحط کا شکار ہیں

نیوزنور:13 دسمبر/عراقی حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی علاقوں کوصیہونی قبضے سے آزاد کرانے کیلئے وہ غاصب  اسرائیل کےساتھ جنگ کو مکمل طورپر آمادہ ہے۔

نیوز نور:13 دسمبر/ مصر ی دارالفتویٰ نے اپنے ایک بیان میں خبردار کیا ہے  کہ قدس کے نام پر داعش جوانوں کو بھرتی کے لیے گمراہ کرسکتی ہے۔

نیوز نور:13 دسمبر/ فلسطین میں انسانی حقوق کے لئے سرگرم ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے پانچ دنوں کے دوران حراست میں لئے جانے والے بیت المقدس کے باسیوں میں سے ایک تہائی حصہ کم عمر بچوں کا ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
برین بیکر:
ایران مخالف اقدامات سے امریکہ عالمی سطح پر مزید تنہا پڑےگا

نیوزنور: امریکہ کے ایک معروف سیاسی مبصر نے کہاہےکہ امریکہ کے صیہونی نواز وناتجربہ کار صدر ٹرمپ   ایران جوہری معاہدے کو سبوتاژ  کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن  ان کوششوں کا ان پر اُلٹا اثر ہوگا ۔

استکباری دنیا صارفین۳۳۲ : // تفصیل

برین بیکر:

ایران مخالف اقدامات سے امریکہ عالمی سطح پر مزید تنہا پڑےگا

نیوزنور: امریکہ کے ایک معروف سیاسی مبصر نے کہاہےکہ امریکہ کے صیہونی نواز وناتجربہ کار صدر ٹرمپ   ایران جوہری معاہدے کو سبوتاژ  کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن  ان کوششوں کا ان پر اُلٹا اثر ہوگا ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’برین بیکر‘‘نےکہاکہ امریکہ کے صیہونی نواز وناتجربہ کار صدر ٹرمپ   ایران جوہری معاہدے کو سبوتاژ  کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن  ان کوششوں کا ان پر اُلٹا اثر ہوگا ۔

انہوں نے کہاکہ 2016ء کی انتخابی مہم کےدوران  اوراب صدر بننے کے بعد انہوں نے یہ واضح کیا ہےکہ وہ جامع مشترکہ ایکشن پلان کو منسوخ کرنے کا ارادہ ر کھتے ہیں تاکہ ایران اورامریکہ کے درمیان نئے تنازعات کا مرحلہ پیداہو۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کل وائٹ ہاوس میں اپنے بیان میں ایک بار پھر یہ دعویٰ کیاکہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری  معاہدے کی  روح کے مطابق عمل نہیں کررہا ۔

انہوں نے کہاکہ وہ ایران کےساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کی تائید کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں جلد فیصلہ کریں گے ۔

انہوں نے دعویٰ کیاکہ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں تک رسائی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائےگی۔

امریکی تجزیہ نگار برین بیکر نے کہاکہ دنیا  جانتی ہےحتیٰ امریکی حکومت کو اس بات کو تسلیم کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہےکہ اسلامی جمہوریہ  ایران جامع مشترکہ ایکشن پلان کی مکمل پاسداری کررہاہے۔

انہوں نے کہاکہ تاہم اس بات کا مشاہدہ کرچکے ہیں کہ امریکہ نے جوہری معاہدے کے روح کے منافی ایران پر نئی پابندیاں عائد کرکے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکی حکومت جان بوجھ کر اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے  اورمیرا عقیدہ ہےکہ اس کا امریکہ پر اُلٹا اثر ہوگا کیونکہ اسلامی جمہوریہ ایران جامع مشترکہ ایکشن پلان کی مکمل پاسداری  کررہا ہے اورجوہری  معاہدے کے دیگر دستخطی اسے پورے طرح واقف ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ کے یکطرفہ اقدامات سے امریکہ عالمی سطح  پر مزید تنہا ہوگا۔

قابل ذکر ہےکہ بدھ کےروز کم ازکم 180 ارکان کانگریس نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ایران جوہری معاہدے کے توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ جوہری معاہدے سے دستبرداری امریکہ اوراسکے اتحادیوں کے مفادات کے منافی ہوگا۔

آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر