تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور21فروری/شامی ذرایع ابلاغ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ شامی فوج کے خلاف مغربی حمایت یافتہ دہشتگرد عناصر نے نئی سازش کا آغاز کیا ہے جس کے تحت کلورین گیس سے بھرے تین ٹرکوں کو ترکی سے شامی علاقے ادلیب میں پہنچا دیا گیا ہے۔

نیوزنور21 فروری/اسرائیلی پارلیمنٹ کینیسٹ کے ایک رکن نے  کہا ہے کہ  اسرائیلی دائیں بازو کےساتھ سعودیہ کا اتحاد شرمناک ہے اورصیہونی وزیر اعظم  کو حزب اللہ اورمقاومت سے خوف ہے۔

نیوزنور21فروری/فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ آج فلسطین میں قبضے اور اس کے عوام پر جو حالات گزر رہے ہیں اس کا ذمے دار برطانیہ ہے۔

نیوزنور21فروری/اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب نے جوہری معاہدے کو کامیاب مذاکرات کرنے کے لئے مثالی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دوسروں پر پابندیاں لگانے کے نشے میں دھت ہے۔

نیوزنور21فروری/اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر برائے امور مشرق وسطٰی نےناجائز صہیونی ریاست کے غاصب حکمرانوں پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین میں معصوم عوام کے گھروں اور اسکولوں کو تباہ کرنے کا سلسلہ بند کریں۔

  فهرست  
   
     
 
    
فوجی امور کے روسی ماہر:
دیراز ور کی آزادی کے بعد داعش کو مکمل طورپر کچل دیا جائےگا

نیوزنور: روس کے ایک فوجی ماہر کا کہنا ہےکہ صوبہ دیراز ور کو مکمل طورپر آزاد کرانے کی کوششوں سے داعش مکمل خاتمے کی اوربڑھ رہی ہے جبکہ  النصرہ اوردیگر تکفیری دہشتگرد گروہوں کے پاس اب  اپنے دفاعی مورچوں کو مستحکم کرنے کیلئے وقت نہیں بچا ہے۔

استکباری دنیا صارفین۴۱۶ : // تفصیل

فوجی امور کے روسی ماہر:

دیراز ور کی آزادی کے بعد داعش کو مکمل طورپر کچل دیا جائےگا

نیوزنور: روس کے ایک فوجی ماہر کا کہنا ہےکہ صوبہ دیراز ور کو مکمل طورپر آزاد کرانے کی کوششوں سے داعش مکمل خاتمے کی اوربڑھ رہی ہے جبکہ  النصرہ اوردیگر تکفیری دہشتگرد گروہوں کے پاس اب  اپنے دفاعی مورچوں کو مستحکم کرنے کیلئے وقت نہیں بچا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’ولاد میر ایواسوف ‘‘نے  مقامی میڈیا کےساتھ انٹرویو میں کہاکہ صوبہ دیراز ور کو مکمل طورپر آزاد کرانے کی کوششوں سے داعش مکمل خاتمے کی اوربڑھ رہی ہے جبکہ  النصرہ اوردیگر تکفیری دہشتگرد گروہوں کے پاس اب  اپنے دفاعی مورچوں کو مستحکم کرنے کیلئے وقت نہیں بچا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  دیراز ور کی آزادی کے بعد داعش کو مکمل طورپر کچل دیا جائےگا اگرچہ  یہ تکفیری دہشتگردعناصر  کچھ وقت تک کسی اورصورت میں باقی  رہیں گے تاہم یقینی طورپر  یہ پہلے سے کئی زیادہ کمزور ہونگے۔

انہوں نے کہاکہ دیرا زور کی آزادی کے بعد  دوسرا مسئلہ ادلب صوبے کا ہے جہاں تکفیری دہشتگرد گروہ  النصرہ نے 20 ہزار جنگجوؤں کو جمع کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ  اس مسئلے کو تاہم روس ،ایران اورترکی کی مشترکہ کوششوں سے حل کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جب دہشتگرد ایک ہی جگہ کسی صوبے میں  جمع ہوتے ہیں ان پر حملہ کرنا یا شکست دینا آسان ہوتا ہے۔

بدھ کے روز روسی فضائیہ نے ادلب صوبے میں تکفیری دہشتگرد گروہ جبہت النصرہ کے کمانڈ سینٹر پر حملہ کرکے اس گروہ کے 7 کمانڈروں سمیت دیگر 42 دہشتگردوں کو موت کے گھاٹ اُتا ردیا تھا ۔

اسے قبل روسی فیڈرل سیکورٹی فورسز کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا کہ ملک کی انٹلی جنس نے  تکفیری دہشتگردوں کی ایک ٹولی کا پتہ لگانے کے بعد اسے تہس نہس کردیا ۔

واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر