تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور21فروری/شامی ذرایع ابلاغ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ شامی فوج کے خلاف مغربی حمایت یافتہ دہشتگرد عناصر نے نئی سازش کا آغاز کیا ہے جس کے تحت کلورین گیس سے بھرے تین ٹرکوں کو ترکی سے شامی علاقے ادلیب میں پہنچا دیا گیا ہے۔

نیوزنور21 فروری/اسرائیلی پارلیمنٹ کینیسٹ کے ایک رکن نے  کہا ہے کہ  اسرائیلی دائیں بازو کےساتھ سعودیہ کا اتحاد شرمناک ہے اورصیہونی وزیر اعظم  کو حزب اللہ اورمقاومت سے خوف ہے۔

نیوزنور21فروری/فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ آج فلسطین میں قبضے اور اس کے عوام پر جو حالات گزر رہے ہیں اس کا ذمے دار برطانیہ ہے۔

نیوزنور21فروری/اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب نے جوہری معاہدے کو کامیاب مذاکرات کرنے کے لئے مثالی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دوسروں پر پابندیاں لگانے کے نشے میں دھت ہے۔

نیوزنور21فروری/اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر برائے امور مشرق وسطٰی نےناجائز صہیونی ریاست کے غاصب حکمرانوں پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین میں معصوم عوام کے گھروں اور اسکولوں کو تباہ کرنے کا سلسلہ بند کریں۔

  فهرست  
   
     
 
    
کنیڈین تجزیہ نگار :
امریکہ عالمی دہشتگردی کا معمار ہے

نیوز نور : کنیڈا کے ایک سیاسی تجزیہ نگار نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے ایران مخالف بیانات کی وجوہات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دنیا بھر میں پھیلی دہشتگردی کا وہ معمار ہے جو مشرق وسطی کے خطے میں قائم علاقائی حکومتوں کو برداشت نہیں کرسکتا ہے۔

استکباری دنیا صارفین۵۱۴ : // تفصیل

کنیڈین تجزیہ نگار :  

امریکہ عالمی دہشتگردی کا معمار ہے

نیوز نور : کنیڈا کے ایک سیاسی تجزیہ نگار نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے ایران مخالف بیانات کی وجوہات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دنیا بھر میں پھیلی دہشتگردی کا وہ معمار ہے جو مشرق وسطی کے خطے میں قائم علاقائی حکومتوں کو برداشت نہیں کرسکتا ہے۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق کنیڈا کے تجزیہ نگار و امن کارکن ’’کین سٹون‘‘ نے ایرانی ذرائع ابلاغ کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ امریکہ شیطانیت کی وہ سلطنت ہے جو علاقائی طاقتوں کی موجودگی کو برداشت نہیں کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں جو بھی حکومت یا ملک امریکی سامراجیت کے خلاف آواز بلند کرتا ہے وہ امریکہ کے نشانے پر رہتا ہے۔

انہوں نے ٹرمپ کے حالیہ ایران مخالف بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ دنیا بھر میں پھیلی دہشتگردی کا تخلیق کار ہے اور وہ ان دہشتگردوں کو افغان جنگ سے آج تک شام و عراق اور دوسرے ممالک میں پیادوں کی طرح استعمال کرتا آرہا ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ٹرمپ کے ان بیانات کہ ایران دہشتگردی کا اسپانسر ہے کو بے بنیاد او رجھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ ایران وہ واحد ملک ہے جو انسداد دہشتگردی کا ایک مضبوط حامی ہے اور ایران وہ پہلا ملک ہے جس نے داعش اور دوسرے دہشتگرد گروہوں جو شامی حکومت کے خلاف برسر پیکار تھے کے خلاف جنگ میں شامی حکومت کی بھرپور مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے نہ صرف شام بلکہ عراق کی مدد کے ساتھ ساتھ فلسطینی کاز کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کے بعد سے ایران بھی عراقی ڈکٹیٹر صدام کے عائد کردہ آٹھ سالہ جنگ سے لیکر ایرانی پارلیمنٹ پر حالیہ حملے تک دہشتگردی کا شکار رہا ہے۔

موصوف تجزیہ نگار نے کہا کہ اقوام متحدہ میں ٹرمپ نے ایران کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کر کے گذشتہ امریکی انتظامیہ کے جنونی ، جنگجو اور سامراجی عزائم و پالیسیوں کا تعاقب کیا اور وہ گذشتہ صدر اوباما سے زیادہ جارح ہیں کیونکہ ان پر اسرائیلی لابی کا زیادہ کنٹرول ہے۔

کین سٹون نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف امریکی حکام کے رویے سے دنیا کی باقی حکومتوں تک یہ پیغام پہنچ رہا ہے کہ امریکہ ایک ایسا ملک ہے جس پر کبھی بھی اعتبار نہیں کیا جاسکتا ہے۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر