تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ  سعودی جارحیت کے سبب ہیضے میں مبتلا افراد کی تعداد آٹھ لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جس میں اب تک دو ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

نیوزنور:اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ایران میزائلی صلاحیتوں کے بارے میں کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔

نیوزنور:بحرین میں انسانی حقوق اور جمہوریت کے لئے صلح نامی ایک ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ گذشتہ سات برسوں میں آل خلیفہ حکومت نے پندرہ ہزار بحرینی شہریوں کو گرفتار کر کے جیل میں قید کیا ہے۔

نیوزنور:فرانس کے صدر نے کہا ہے کہ ایٹمی سمجھوتے کو بچانے کے لئے یورپ اپنی تمام تر کوششیں بروئےکار لائے گا۔

نیوزنور: مسجد اقصیٰ کے خطیب نے فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ القدس شہر کو صہیونی دشمن کی جانب سے منظم جارحیت کاسامنا ہےاس لئے یکجہتی، اتحاد اور اتفاق فلسطینی قوم کے پاس اپنے سلب شدہ حقوق کے حصول کے لیے ایک موثر ہتھیار ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
فینش ماہر اقتصادیات :
ایران پر عائد امریکی پابندیاں دن بہ دن بے اثر ثابت ہورہی ہیں

نیوز نور : فن لینڈ کے ایک ماہر اقتصادیات نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر عائد کردہ امریکی پابندیاں دن بہ دن اپنی چمک کھو رہی ہیں۔

استکباری دنیا صارفین۲۹۳ : // تفصیل

فینش ماہر اقتصادیات :   

ایران پر عائد امریکی پابندیاں دن بہ دن بے اثر ثابت ہورہی ہیں

نیوز نور : فن لینڈ کے ایک ماہر اقتصادیات نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر عائد کردہ امریکی پابندیاں دن بہ دن اپنی چمک کھو رہی ہیں۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق فن لینڈ کے ماہر اقتصادیات ’’ ہیلو یگگ‘‘ نے ایرانی ذرائع ابلاغ کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا اثر دن بہ دن کمزور ہوتا جارہا ہے کیونکہ عالمی معیشت میں مغرب کا حصول سکڑ رہا ہے۔

انہوں نے ٹرمپ کے حالیہ ایران مخالف بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو ایک با صلاحیت صدر کے طور پر تسلیم نہیں کیا جاسکتا ہے اور ہمیں غیر ملکی تعلقات کے بارے میں ٹرمپ کے بیانات پر غور نہیں کرنا چاہئے کیونکہ وہ  اُس کے پیچھے اسرائیلی لابی کے فراہم کردہ اسکرپٹ کو پڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت میں امیر ترین افراد ، فوجی انٹیلی جنس کمپلیکس کے رہنما اور امریکی مرکزی دھارے والے میڈیا کے افراد کی بھرمار ہے اور ان افراد کا ایران کے دشمنوں سعودی عرب اور اسرائیل کے ساتھ گہرا رابطہ ہے اور یہ وہی ممالک ہیں جو مشرق وسطیٰ میں دہشتگردی کی مالی و اسلحہ جاتی مدد کررہے ہیں۔

موصوف ماہر اقتصادیات نے کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے مقابلے میں ایران وہ واحد ملک ہے جو مشرق وسطیٰ سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے میں سنجیدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک پر بلا وجہ پابندیاں عائد کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور ایران کے خلاف حالیہ پابندیاں جامع مشترکہ ایکشن پلان کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی خود مختار ممالک، کارپوریشنوں اور سیاسی کارکنوں پر اپنے ناجائز مفادات کی خاطر پابندیاں عائد کرنے میں ماہر ہیں۔

آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر