تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور21فروری/شامی ذرایع ابلاغ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ شامی فوج کے خلاف مغربی حمایت یافتہ دہشتگرد عناصر نے نئی سازش کا آغاز کیا ہے جس کے تحت کلورین گیس سے بھرے تین ٹرکوں کو ترکی سے شامی علاقے ادلیب میں پہنچا دیا گیا ہے۔

نیوزنور21 فروری/اسرائیلی پارلیمنٹ کینیسٹ کے ایک رکن نے  کہا ہے کہ  اسرائیلی دائیں بازو کےساتھ سعودیہ کا اتحاد شرمناک ہے اورصیہونی وزیر اعظم  کو حزب اللہ اورمقاومت سے خوف ہے۔

نیوزنور21فروری/فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ آج فلسطین میں قبضے اور اس کے عوام پر جو حالات گزر رہے ہیں اس کا ذمے دار برطانیہ ہے۔

نیوزنور21فروری/اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب نے جوہری معاہدے کو کامیاب مذاکرات کرنے کے لئے مثالی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دوسروں پر پابندیاں لگانے کے نشے میں دھت ہے۔

نیوزنور21فروری/اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر برائے امور مشرق وسطٰی نےناجائز صہیونی ریاست کے غاصب حکمرانوں پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین میں معصوم عوام کے گھروں اور اسکولوں کو تباہ کرنے کا سلسلہ بند کریں۔

  فهرست  
   
     
 
    
عالمی امور کے ایرانی ماہر:
امریکی انتظامیہ جامع مشترکہ ایکشن پلان کے خلاف اپنے غیر منطقی اقدامات کاجواز پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں

نیوزنور: عالمی امور کے ایک ایرانی ماہر نے کہاہےکہ امریکی حکام یہ تاثر پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ  ایران جوہری معاہدے کے خلاف ان کے کسی بھی طرح کے اقدامات جائز اورقانونی ہیں۔

استکباری دنیا صارفین۱۲۹ : // تفصیل

عالمی امور کے ایرانی ماہر:

امریکی انتظامیہ جامع مشترکہ ایکشن پلان کے خلاف اپنے غیر منطقی اقدامات کاجواز پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں

نیوزنور: عالمی امور کے ایک ایرانی ماہر نے کہاہےکہ امریکی حکام یہ تاثر پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ  ایران جوہری معاہدے کے خلاف ان کے کسی بھی طرح کے اقدامات جائز اورقانونی ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک مضمون میں’’ ناصر رضا ‘‘نےکہاکہ امریکی حکام یہ تاثر پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ ایران جوہری معاہدے کی خلاف ان کے کسی بھی طرح کے اقدامات جائز اورقانونی ہیں۔

انہوں نے جامع مشترکہ ایکشن پلان کےتئیں امریکی حکام خاص کر ٹرمپ کے موقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ سیاست میں قدم رکھتے ہی چاہئے اُمیدوار یا صدر کےطورپر ٹرمپ نے تاریخی جوہری معاہدے کے خلاف سخت اور غیر معمولی رویہ اپنایا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ میں وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن ،وزیر دفاع جیمز میکس اوردیگر حکام  جامع مشترکہ  ایکشن پلان سے امریکہ کے یکطرفہ انخلاء کے مہلک نتائج سے بخوبی آگاہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکی انتظامیہ اپنے یورپی اتحادیوں کو ایک گھناؤنی سازش کے تحت یہ تاثر دینے کی کوشش کررہی ہے کہ جامع مشترکہ ایکشن پلان کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران قابل اعتماد نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ میں  امریکہ کی مستقل مندوب نیکی ہیلی جامع مشترکہ ایکشن پلان کے خلاف کچھ عرصے سے پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف دکھائی دے رہی ہے۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کل وائٹ ہاوس میں اپنے بیان میں ایک بار پھر یہ دعویٰ کیاکہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری  معاہدے کی  روح کے مطابق عمل نہیں کررہا ۔

انہوں نے کہاکہ وہ ایران کےساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کی تائید کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں جلد فیصلہ کریں گے ۔

انہوں نے دعویٰ کہاکہ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں تک رسائی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائےگی۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر