تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور22فروری/اسلامی تحریک مقاومت حماس کے ترجمان نےکہا ہے کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں نیکی ہیلی کے خطاب سے فلسطینی قوم کے تئیں ان کی دشمنی جھلک رہی تھی۔

نیوزنور22فروری/ایک صیہونی عہدے دار نے کہا ہے کہ امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد فلسطین میں اسرائیلی ریاست کے مظالم اور توسیع پسندانہ اقدامات کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے یہودیوں کی آمد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

نیوزنور22فروری/اقوام متحدہ میں تعینات روسی مندوب اقوام متحدہ میں ایران مخالف امریکی قرارداد کی کڑی الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے جھوٹ کا پلندہ قراردیا ہے ۔

نیوزنور22فروری/تحریک اُمت لبنان کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ عراق کے تمام طبقات کے درمیان وحدت نے اس ملک کی تقسیم کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے اور اس وقت جو کچھ بھی عالم اسلام اور عرب دنیا میں ہورہا ہے اسکا اصلی ہدف فلسطین کے مسئلے کو فراموش کروایا جانا ہے۔

نیوزنور22فروری/جماعت اسلامی پاکستان کے مزکزی امیر نے کہا ہے کہ معاشرے میں دین کی دوری کی وجہ سے ماں باپ، اساتذہ اور بڑوں کی عزت نہیں کی جاتی ہے معاشرے میں عدم برداشت کے رویہ کے خاتمے کیلئے علماء کرام، محراب و منبر سے اسلام کی صحیح تعلیمات کو عام کریں کیونکہ اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے اور انسانی حرمت کے تقاضے بھی بڑے واضع ہیں اور دین کو صحیح معنوں میں اپنی زندگیوں کا نصب العین بنائے بغیر معاشرتی برائیوں کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا۔

  فهرست  
   
     
 
    
سونے کی برقی سیڑھی سے لیکر حلال گوشت تک؛
روس میں سعودیہ بادشاہ کی غیر قابل وصف ریخت و پاش

نیوزنور:سعودیہ بادشاہ کا روس دورہ دوسرے دوروں کے مانند  گھر یلو ساز  اور کھانے کے سامان سے لدھے ڈھیر سارے ٹرنکوں کے ہمراہ افراد کی تعداد 1500 نفرہونا ، نمایاں رہا۔

استکباری دنیا صارفین۲۱۴۴ : // تفصیل

سونے کی برقی سیڑھی سے لیکر حلال گوشت تک؛

روس میں سعودیہ بادشاہ کی غیر قابل وصف ریخت و پاش

نیوزنور:سعودیہ بادشاہ کا روس دورہ دوسرے دوروں کے مانند  گھر یلو ساز  اور کھانے کے سامان سے لدھے ڈھیر سارے ٹرنکوں کے ہمراہ افراد کی تعداد 1500 نفرہونا ، نمایاں رہا۔

عالمی اردو خبررساں ادارے نیوزنور کی رپورٹ کے مطابق ڈیلی میل   نے سعودیہ بادشاہ کے روس دورے کے بارے میں لکھا ہے کہ ؛سعودیہ کے بادشاہ  ملک سلمان کی اپنی مجلل زندگی حتی سرکاری دوروں میں بھی مشہور ہے  حالیہ روس دورے میں اپنے ہمراہ وفد میں 1500 افراد ساتھ اٹھائے ہیں۔


اس نے اس سفر میں گھریلو سازوسامان،کئی قالین ،سونے کی ایک برقی سیڑھی  اور 816کلو کھانے کی چیزیں ساتھ اٹھائے ہیں۔

بلومبرگ کے ایک قریبی ذرائع نے کہا:سعودیہ بادشاہ کے ہمراہ وفد اتنا بڑا تھا کہ دو ہوٹل مکمل طور کرایے پر لینے پڑے۔


ریانووسٹی کی رپورٹ کے مطابق سعودیہ بادشاہ کے ہمراہ وفد نے کرملن کے اطراف میں آٹھ ستارے ہوٹل  جو  لیے ہیں ان کا کرایہ تقریبا 30 لاکھ ڈالر ہونگے۔

ڈیلی ٹلیگراف نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ سعودیہ بادشاہ کے پچھلے دورے میں ہمراہ وفد میں 25 سرکردہ شاہزادے جو کہ وزراء کے عنوان سے خدمت انجام دے رہے تھے اور اس دورے میں تو 125 سرآشپز/شیف انکے ذاتی نوکر چاکر اور حفاظتی عملہ بھی شامل ہے۔

اس دورے میں سعودیہ کے 81 سالہ بادشاہ نے اپنے ساتھ دو S600مرسڈیز بنز  150شیف اور 400ٹن کا سازوسامان ساتھ لیا ہے ۔


ان دوروں میں شہزادے اپنے نوکرچاکر کو اس لئے ساتھ رکھتے ہیں تاکہ ہوٹل کے عملے کی چٹھی کی جائے اور ان کے نوکر ان کی مرضی کے مطابق ان کو چائے قہوہ پلائيں۔

نیز گھر کا سازوسامان  و فرش  و قالین ہوٹل کے ڈیکوریشن کو تبدیل کرکے بادشاہ اور ہمراہ وفد مکمل ترین آسایش میں رہیں۔

ان دوروں میں ایک جہاز ہر دن ریاض جانے آنے کا سفر طے کرتا رہاتا ہے تاکہ دیگر لوازمات ، پھل اور حلال گوشت اپنے ساتھ لائے  اور  ان کا من پسند خورد و خوراک فراہم رہے۔


ایسے میں سعودی عرب کے بادشاہ  اور روس کے صدر کے درمیان تجارتی اور عسکری معاملوں کے معاہدوں پر دستخط ہونے کی اہمیت کم ہے۔

ان معاہدوں میں صرف روسی ڈیفنس سسٹم کے S-400 میزائل اور دیگر تجہیزات کا سعودی عرب کو بیچنے  کا مبلغ 3 ارب ڈالر ہیں جبکہ پیٹرو کمیکل اور انرژی معاہدے کا مبلغ 2 ارب ڈالر ہیں۔


سعودی عرب کے بادشاہ کا  روس دورہ پہلے سے طے شدہ برنامے کے تحت نہیں چلا  جب بادشاہ اپنے ذاتی جہاز سے سونے کی سیڑھی سے اترنے جا رہا تھا تو سیڑھی ہی خراب ہوگئی اور بادشاہ کو مجبور ہوکر اپنے پیروں پر ہی چلنا پڑا۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر