تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:13 دسمبر/ نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے بین الاقوامی امور اور قوانین نے تہران میں مغربی ایشیا کی علاقائی سیکورٹی پر منعقدہ قومی سمینار کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملکی دفاعی اور میزائل پروگرام پر مذاکرات کی ہرگز گنجائش نہیں ہے ۔

 نیوزنور:13 دسمبر/ اقوام متحدہ کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ اس وقت یمن میں 8 ملین انسان سنگین قحط کا شکار ہیں

نیوزنور:13 دسمبر/عراقی حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی علاقوں کوصیہونی قبضے سے آزاد کرانے کیلئے وہ غاصب  اسرائیل کےساتھ جنگ کو مکمل طورپر آمادہ ہے۔

نیوز نور:13 دسمبر/ مصر ی دارالفتویٰ نے اپنے ایک بیان میں خبردار کیا ہے  کہ قدس کے نام پر داعش جوانوں کو بھرتی کے لیے گمراہ کرسکتی ہے۔

نیوز نور:13 دسمبر/ فلسطین میں انسانی حقوق کے لئے سرگرم ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے پانچ دنوں کے دوران حراست میں لئے جانے والے بیت المقدس کے باسیوں میں سے ایک تہائی حصہ کم عمر بچوں کا ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
روزنامہ رائےالیوم کے مدیر اعلیٰ:
ریاض روس کی مدد سے یمن دلدل سے نکلنے کی کوشش کررہی ہے

نیوزنور: عرب دنیا کے کہنہ مشق سیاسی تجزیہ نگار اورروزنامہ رائے الیوم کے مدیر اعلیٰ نےسعودی فرماں رواں شاہ سلمان کے  ماسکو دورےکی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاہےکہ آل سعود حکومت روس کی مدد سے یمن کے جنگی دلدل سےنکلنےکی کوشش کررہی ہے۔

استکباری دنیا صارفین۴۳۹ : // تفصیل

روزنامہ رائےالیوم کے مدیر اعلیٰ:

ریاض روس کی مدد سے یمن دلدل سے نکلنے کی کوشش کررہی ہے

نیوزنور: عرب دنیا کے کہنہ مشق سیاسی تجزیہ نگار اورروزنامہ رائے الیوم کے مدیر اعلیٰ نےسعودی فرماں رواں شاہ سلمان کے  ماسکو دورےکی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاہےکہ آل سعود حکومت روس کی مدد سے یمن کے جنگی دلدل سےنکلنےکی کوشش کررہی ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق رائےالیوم کے مدیر اعلیٰ’’عبدالباری اطوان‘‘نے سعودی فرماں رواں شاہ سلمان کے ماسکو دورے کی  جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاہےکہ آل سعود حکومت روس کی مدد سے یمن کے جنگی دلدل سےنکلنےکی کوشش کررہی ہے۔

اطوان نے کہاکہ شام اوریمن کےتئیں آل سعود کا نقطہ نظر تبدیل ہوگیا ہے اورریاض دونوں ممالک کے جنگی دلدسےروس کی مدد سے سے نکلنے اوراس عالمی طاقت کےساتھ نیا اتحاد قائم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب روس کا تعاون چاہتا ہےتاکہ بحران یمن کا کوئی سیاسی حل نکالا جاسکے۔

اطوان نے تاکید کی کہ اس دورے سے یہ بھی ثابت ہوتا ہےکہ علاقے میں دہشتگردوں پر اسلامی جمہوریہ ایران اوران کے اتحادیوں کی فتوحات ،یمن کی تباہ کن جنگ اورامریکہ پر بے اعتمادی بڑھنے کے بعد سعودی عرب کو اپنا رویہ بدلنےپر مجبور ہونا پڑا ہے۔

 سعودی عرب کے شاہ سلمان  نے حال ہی میں ماسکو کا دورہ کیا یہ سعودی شاہ سلمان کا پہلا دورہ تھا اس دورے کو مشرق وسطیٰ میں بڑھتےروس کےا ثر ورسوخ کے طورپر دیکھا جارہاہے خاص طورپر ایک ایسے وقت میں جب عرب کےبڑے امیر ملک اورپرانے دوست امریکہ کے تعلقات بہت سی وجوہات کی بنا پر تناؤ کا شکار ہے۔

سعودی عرب فرماں رواں کے پہلے روس دورے کےدوران دونوں ممالک کے دوران تین ارب ڈالر کی دفاعی معاہدوں کی خبر ہے جس میں روس دیگر ہتھیاروں کے علاوہ طیاروں کے میزائل اورایس 400 میزائل دفاعی نظام ریاض کو فراہم کرےگا۔


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر