تازہ ترین خبریں  
 
 
  تازہ ترین مقالات  
 
 
  مقالات  
 
 
  پیوندها  
   

نیوزنور:13 دسمبر/ نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے بین الاقوامی امور اور قوانین نے تہران میں مغربی ایشیا کی علاقائی سیکورٹی پر منعقدہ قومی سمینار کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملکی دفاعی اور میزائل پروگرام پر مذاکرات کی ہرگز گنجائش نہیں ہے ۔

 نیوزنور:13 دسمبر/ اقوام متحدہ کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ اس وقت یمن میں 8 ملین انسان سنگین قحط کا شکار ہیں

نیوزنور:13 دسمبر/عراقی حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی علاقوں کوصیہونی قبضے سے آزاد کرانے کیلئے وہ غاصب  اسرائیل کےساتھ جنگ کو مکمل طورپر آمادہ ہے۔

نیوز نور:13 دسمبر/ مصر ی دارالفتویٰ نے اپنے ایک بیان میں خبردار کیا ہے  کہ قدس کے نام پر داعش جوانوں کو بھرتی کے لیے گمراہ کرسکتی ہے۔

نیوز نور:13 دسمبر/ فلسطین میں انسانی حقوق کے لئے سرگرم ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے پانچ دنوں کے دوران حراست میں لئے جانے والے بیت المقدس کے باسیوں میں سے ایک تہائی حصہ کم عمر بچوں کا ہے۔

  فهرست  
   
     
 
    
واشنگٹن پوسٹ ؛
ایک ایرانی سپاہی کی بے مثال تشییع جنازہ/حججی کی شہادت نے ایرانیوں میں بے نظیر اتحاد پیدا کردیا

نیوزنور:روز نامہ واشنگٹن پوست نے رپورٹ دی ہے کہ محسن حججی کی شہادت نے ایران کے لوگوں کے درمیان بے مثال اتحاد پیدا کر دیا ہے اوراس کے جنازے کی تشییع ایسے ہوئی جیسے گویا وہ شیعوں کی پہچان ہو ۔

اسلامی بیداری صارفین۱۸۴۸ : // تفصیل

واشنگٹن پوسٹ ؛

ایک ایرانی سپاہی کی بے مثال تشیع جنازہ/حججی کی شہادت نے ایرانیوں میں بے نظیر اتحاد پیدا کردیا

نیوزنور:روز نامہ واشنگٹن پوست نے رپورٹ دی ہے کہ محسن حججی کی شہادت نے ایران کے لوگوں کے درمیان بے مثال اتحاد پیدا کر دیا ہے اوراس کے جنازے کی تشییع ایسے ہوئی جیسے گویا وہ شیعوں کی پہچان ہو ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے نیوزنور کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی روزنامے واشنگٹن پوسٹ نےشہید محسن حججی کے جنازے کی تشییع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ جنہیں کچھ عرصہ پہلے شام اور عراق کی سرحد پر  داعش کے تکفیریوں نے شہید کر دیا تھا ، بتایا : ایرانی سپاہی کہ جس کا سر داعش نے شام میں کاٹ لیا تھا ، اس کے جنازے کی تشییع اس شان سے ہوئی کہ جیسے وہ شیعوں کی ایک مثالی شخصیت ہو ۔

اس رپورٹ کے شروع میں لکھا ہے کہ ایران کے رہبر معظم[امام خامنہ ای] اور دوسرے ہزاروں افراد نے ایک جوان ایرانی سپاہی کے لیے کہ شام میں جس کا سر داعش نے کاٹ لیا تھا عزاداری منائی ۔

اس رپورٹ میں آگے آیا ہے کہ محسن حججی کی شہادت بہت سارے افراد کی نظر وں کی توجہ کا مرکز بن گئی اور جب سے اس ایرانی جوان کو قتل کیا گیا ہے  تب سے ویڈیو کیسیٹوں میں اور ہنری آثار میں ہر جگہ ان کو یاد کیا جا رہا ہے ۔

روزنامہ واشنگٹن پوسٹ نے حججی کو خراج عقیدت پیش کیے جانے کے پروگرام کے بارے میں لکھا ہے کہ رہبر معظم ایران  آیۃ اللہ [امام]علی خامنہ ای   نے حججی کے تابوت  کہ  جس پر ایران کا پرچم لپیٹا ہوا تھا کے پاس نماز پڑھی اور پھر عزاداروں نے اس پر پھولوں کی بارش کی ۔

اس رپورٹ میں اس پروگرام کے بارے میں لکھا ہے کہ خواتین اور مردوں کے ساتھ فوجیوں نے بھی حججی کی تشییع  جنازہ میں  شرکت کی کچھ کے ہاتھوں میں حججی کی تصویریں تھیں اور کچھ کے ہاتھوں میں کالے جھنڈے تھے جو محرم میں رائج ہیں ۔

اس رپورٹ کی بنیاد پر بہت سارے موجودہ اور سابقہ حکام منجملہ پارلیمنٹ کے اسپیکر  لاریجانی ایران کے سابقہ صدر محمود احمدی نژاد اس پروگرام میں شریک تھے ۔

روزنامہ واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ سیاست بھی اس عزاداری کے پروگرام میں شامل ہو گئی اور اسرائیل مردہ باد اور امریکہ مردہ باد کے نعرے بھی لگے ۔

اس رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ حججی ان ہزاروں سپاہیوں میں سے ایک ہے کہ جو عراق اور شام کی سرحد پر مارے جاتے ہیں ۔

واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ داعش کی کوشش تھی کہ اس کی گرفتاری اور اس کا سر کاٹنے سے وہ اپنے حق میں پروپیگنڈا کریں گے ، لیکن ایران میں بہت ساروں کی رائے اس سے مختلف ہے ۔ حججی کی تصویر  داعش کی ویڈیو میں اس طرح دکھائی گئی ہے کہ وہ  گرفتاری کے بعد ایک دلیر انسان کی طرح کھڑا تھا اور اس کے سر کے پیچھے سے بیابان میں دھواں بلند تھا ، اور اسی چیز نے ایران میں [مذہب اور]وطن پرستی کے جذبے کو بھڑکا دیا۔

زہرا عباسی نے کہ جو حججی کی ۲۳ سال کی بیوی ہے ذرائع ابلاغ سے کہا تھا : آپ اس کے فوٹو کو دیکھیں اس میں کیا آپ کو ان کو گولی لگنے اور گرفتار کیے جانے کے باوجود کمزوری کی کوئی علامت نظر آتی ہے ان کی آنکھوں میں ڈر نام کی کوئی چیز نہیں ہے ، جو کچھ ہے شجاعت اور شہامت ہے ۔ وہ پہاڑ کی مانند ہے ۔

آیۃ اللہ[امام] خامنہ ای نے شہید حججی کو شہید عزیز کے عنوان سے یاد کیا ہے اور ایران کے صدر حسن روحانی نے بھی حججی کی تعریف کی ہے کہ جس نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ایران کے لوگ کس قدر ایثار کرنےکے لیے تیار ہیں ۔

اس رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ حججی کی شہادت اصول پسندوں ، اعتدال پسندوں اور ایران کے اصلاح طلبوں کے درمیان بے مثال اتحاد کا باعث بن گئی اور بہت سے کارکنوں ، ہنر مندوں ، ورزش کے شعبے سے تعلق رکھنے والوں فلمی ستاروں اور سیاست مداروں منجملہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے حججی کے لیے تعزیت کے پیغام ارسال کیے ہیں ۔   

 


آپ کی رائے
نام:  
ایمیل:
پیغام:  500
 
. « »
قدرت گرفته از سایت ساز سحر